بچوں کا باجہ‘ سیٹی‘ سیفٹی ریزر‘ بلیڈ یا کاغذ پر چھپی ہوئی تصویریں جو بچے پانی میں بھگو کر اپنے ہاتھوں یا کتابوں پر اتار لیتے ہیں اور شیشے کی گولیاں وغیرہ ان چیزوں کی خرید و فروخت جائز ہے یا نہیں؟ (شیخ رشید احمد سوداگر صدر بازار‘دہلی )
(جواب ۲۸۲) بچوں کا باجہ‘ سیٹی‘سیفٹی ریزر‘ بلیڈ‘ گولیاں‘ یہ چیزیں بیچنی جائز ہیں تصویریں بیچنی جائز نہیں ہیں ۔ (۴)محمدکفایت اللہ کان اللہ لہ‘------------------------------
(۲) ودلت المسالۃ ان الملاہی کلہا حرام ( الدر المختار مع الرد ۶/۳۴۸ ط سعید)
(۱) وہذہ الکراھۃ تحریمیۃ و ظاہر کلام النووی فی شرح مسلم الاجماع علی تحریم تصویر الحیوان وقال و سواء صنعہ لما یمتہن او لغیرہ فصنعتہ حرام بکل حال لان فیہ مضاہا ۃ لخلق اﷲ تعالیٰ و سواء کان فی ثوب او بساط او دراہم واناء وحائط و غیر ہا ( رد المحتار مع الدر ۱/۶۴۷ب سعید)
(۲) عن جابر ؓ انہ سمع رسول اللہ ﷺ یقول عام الفتح بمکۃ ان اللہ و رسولہ حرم بیع الخمر والخنزیر والا صنام (صحّیح بخاری ۱/۲۹۸)
No comments:
Post a Comment