https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday, 9 February 2025

ساس سے زنا سے حرمت مصاہرت

 حرمتِ مصاہرت  جس طرح نکاح سے ثابت ہوجاتی ہے اسی طرح زنا سے بھی ثابت ہوجاتی ہے، لہٰذا اگر کوئی مرد اپنی ساس کے ساتھ زنا کرلے تو حرمت مصاہرت  ثابت ہونے کی وجہ سے اس مرد کے لیے اپنی بیوی سے نکاح کا رشتہ  ختم ہوجائے گا اور وہ  اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوجائے گی، واپس رشتہ قائم ہونے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ البتہ عورت کے لیے دوسری جگہ نکاح تب جائز ہوگا جب شوہر اپنی زبان سے کوئی لفظ کہہ کر بیوی کو نکاح سے نکال دے، مثلاً یوں کہہ دے کہ میں نے تمہیں اپنے نکاح سے نکال دیا، یا میں نے طلاق دی، وغیرہ۔ لہذا ایسے شخص کو چاہیے کہ وہ فوراً اپنی بیوی کو نکاح سے خارج کردے اور آئندہ اس سے تعلق نہ رکھے۔ نیز مرد کا یہ کہنا کہ ساس نے زبردستی یہ کام کروایا غلط ہے، عذر گناہ بدتر از گناہ ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) حرم أيضا بالصهرية (أصل مزنيته) أراد بالزنا في الوطء الحرام (و) أصل (ممسوسته بشهوة) ولو لشعر على الرأس بحائل لايمنع الحرارة(وأصل ماسته وناظرة إلى ذكره والمنظور إلى فرجها) المدور (الداخل) ولو نظره من زجاج أو ماء هي فيه (وفروعهن) مطلقًا."

( کتاب النکاح، ج:3 ،ص:33، ط: سعید)

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"فمن زنى بامرأة حرمت عليه أمها وإن علت وابنتها وإن سفلت، وكذا تحرم المزني بها على آباء الزاني وأجداده وإن علوا وأبنائه وإن سفلوا، كذا في فتح القدير."

(کتاب النکاح، القسم الثاني المحرمات بالصهریة،  274\1،  ط: دارالفکر)

No comments:

Post a Comment