https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Monday 4 November 2019

آدابِ نکاح

اسلام میں نکاح کو بہت سادہ رکھا گیا ہے۔نبی کریم  صلیٰ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے برکت کے اعتبار  سے  سب  سے زیادہ عظیم نکاح وہ ہے جس میں  کم سے کم مشقت وخرچہ ہو۔   
نکاح کے آداب:
١.اچھی نیت سے نکاح کرنا۔
٢.شادی کرنے میں جلدی کرنا۔
٣.نان نفقہ وغیرہ کی استطاعت ہو تب ہی نکاح کرنا۔
٤.عورت کا اپنے ولی کے ذریعے پیغام بھجوانا۔
٥.دوسرے کے پیغام نکاح پر اپنا پیغام نہ بھجوانا۔
٦.عورت کا اپنی سوکن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرنا۔
٧ شادی سے پہلے اپنی ہونے والی بیوی کو ایک نظر دیکھ لینا۔
٨.شادی سے پہلے عورت کی رائے معلوم کرلینا۔
٩.مردعورت کا دل ایک دوسرے کی طرف راغب ہواور کوئی شرعی مانع نہ ہو تو ان کا نکاح کرادینا۔
١٠.اپنی شریکِ حیات کے طور پر دیندار اچھے اخلاق والی عورت کا انتخاب کرنا۔
١١.نسب دین مال،آزادی،اور پیشے میں کفو یا برابری کا خیال رکھنا۔
١٢.زیادہ بچے جننے والی عورت کو تلاش کرنا۔کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:زیا دہ محبت کرنے والی اور زیادہ جننے والی عورت سے شادی کرو اس لئے کہ میں تمہاری کثرت تعداد پر فخر کرنے والا ہوں۔
١٣.طلاق شدہ سے نکاح میں کوئی مصلحت نہ ہو تو باکرہ یعنی کنواری سے نکاح کرنا۔
١٤.اپنی بساط سے زیادہ مہر متعین نہ کرنا۔
١٥.شادی کے لئے کسی دن کو منحوس نہ سمجھنا۔
١٦.علی الاعلان نکاح کرنا۔
١٧.مسجد میں نکاح کرنا۔
١٧.دولھااور دلہن کو یہ دعا دینا:بارک اللہ لک وبارک علیک وجمع بینکما فی خیر۔(اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں برکت دے۔اور اسے برکت کا ذریعہ بنائے اور تمہاری اولاد میں بھلائی قائم رکھے۔
١٩.چھوارے تقسیم کرنا۔
٢٠.دولہا ودلہن کو ہدیہ دینا۔
٢١.سادگی سے نکاح کرنا۔یعنی فضول خرچی اور دیگر تکلفات سے بچنا۔
٢٢.رسومات سے پرہیز کرنا۔
٢٣نکاح کے بعد جب سب سے پہلے تنہائی ہوتو بیوی 
کےپیشانی کے بال پکڑ کر یہ دعا پڑھنا:۔
اللہم انی اسئلک خیرھا و خیر ما جبلتھا علیہ واعوذ بک من شر ہا و شر ما جبلتھا علیہ۔
٢٤ولیمہ کرنا۔
#Etiquettes of Marriage
********

#Etiquettes of naming
#نام رکھنے کے آداب
#The Impact of Islam on Indian culture
#Last address of the prophet Mohammad peace be upon him
#Prophet's life in short
#Munsif Gogoi
#شیخ مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ
#ولیمے کے آداب
#والدین کے حقوق
# ا نسان کے اپنی ذات سے متعلق آداب
#غیبت
#سنت و نوافل کہاں پڑھنا بہتر ہے مسجد میں یا گھر میں
#اولوالامرکی تفسیر
#آداب نکاح
#Eid Meeladun Nabi
# موبائل اور فون کے آداب

5 comments:

  1. Will you marry your children in this way?

    ReplyDelete
  2. چار ماہ تک اپنی بیوی سےدور رہنے کی قسم کھانے کو ایلاء کہتے ہیں.اور اپنی بیوی سے یوں کہناکہ تم میرے لئے ایسی ہو جیسے میری ماں کی پیٹھ اس کو ظہار کہتے ہیں

    ReplyDelete
  3. طلاق کی وقوع کے اعتبار سے تین قسمیں ہیں رجعی,باین,مغلظہ.
    طلاق کی اداء کے اعتبار سے بھی تین ہی قسمیں ہیں,١طلاق احسن,۲طلاق,حسن,٣طلاق بدعت

    ReplyDelete