شیخ ابوالقاسم نے رسالہ قشیری کےباب کرامت اولیاء میں لکھاہے کہ ابوحاتم سجستانی نے ابوالنصر سراج سے اور ابوالنصر نے حسین بن احمد رازی سے اور انہوں نے ابوسلیمان خواص سے سناکہ وہ ایک مرتبہ گدھے پر سوار ہوکر کہیں جارہے تھےاور گدھے کو مکھیاں پریشان کررہی تھیں جس کی بنا پر وہ بار بار اپنے سر کو جھٹکتاتھا میں اس کی اس حرکت پراس کو بار بار لکڑی سے مارتا تھاجب کافی دیر ہوگئ اور میں گدھے کو مارتا رہاتو گدھے نے میری طرف منھ کرکےکہا:مجھے بلا وجہ مارے جارہے ہوتمہارے سرپر بھی اسی طرح مار پڑے گی.حسین کہتے ہیں کہ میں نے خواص سے پوچھا کہ اے ابوسلیمان کیا واقعی گدھے نے تم سے بات کی تھی؟تو انہوں نے کہا:ہاں اور میں نے گدھے کی بات اس طرح سنی تھی جس طر ح تم میری بات سن رہےہو,
No comments:
Post a Comment