https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 22 December 2019

تفسیر والذین اذااصابہم البغی ہم ینتصرون

آیت کا تر جمہ یہ ہے
:اور جب ان پر زیادتی کی جاتی ہے تو وہ اس کا مقابلہ کرتے ہیں
(سورۃ الشوری آیت نبمر39)
اہل ایمان کی بہترین صفات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ظلم و ستم کرنے والوں کے لیے لقمہ تر نہیں بنتے ان کی نرم خویی اور عفو درگذر کا مطلب یہ نہیں کہ جب کویی طاقت ور اپنی طاقت کے زعم میں  ان پر دست درازی کرےتو اس کے سامنے مسکین اور بھیگی بلی بن کر بیٹھ جاییں بلکہ وہ کمزور اور مسکینوں  کی خطاوں سے چشم  پوشی کرتے ہیں  اور ظالم اور جابروں کے مقابلہ میں سینہ سپر ہوکر کھڑے ہوجاتے ہیں ,مغرور و متکبر کے آگے نہیں جھکتے  پوری طاقت سے ان کا مقابلہ کرتے ہیں تاکہ ظالم وجابر کی مومن کے خلاف سر اٹھانے کی دوبارہ ہمت نہ ہوسکے.
.

No comments:

Post a Comment