https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 22 December 2019

موثر دعاء

امام ابوالخطاب ابن دحیہ فرماتے ہیں کہ امام عبدالرحمان بن محمد السہیلی الخشعمی نے مجھے  چند اشعار سنا یے اور فرمایا جو بھی ان اشعار کے ذریعے اللہ سے دعاء مانگتاہے اللہ تعالی اس کی دعاء ضرور قبول فرماتاہے .اشعار یہ ہیں:
يا من يرى مافى الضمير ويسمع
أنت المعد لكل ما يتوقع
اے وہ ذات جو دلوں کے پوشیدہ اسرار کو دیکھتی  اور سنتی ہے. تو ہی وہ ہستی ہے جو متوقع چیزوں کو مہیا کرتی ہے.
يا من يرجى للشدائد كلها
يا من إليه المشتكى والمفزع
اے وہ ذات جس سے  مصیبت و آلام میں ساری امیدیں باندھی جاتی ھیں.اے وہ ذات جس سے پریشان حال  اور فریادی پناہ لیتے ہیں
يامن خزائن رزقه فى قول كن
أمنن فإن الخير عندك أجمع
اے وہ ذات جس کے قول کن سے
 رزق کے خزانے کھل جاتے ہیں. ہم پر احسان فرما کیوں کہ ساری بھلایاں آپ ہی کے پاس ہیں
مالى سوى فقرى اليك وسيلة
فبالإفتقار إليك فقرى ارفع
میرے پاس اپنے فقروفاقہ کے علاوہ آپ کی خدمت کے لے کویی وسیلہ نہیں ہے. میں تو بس آپ  ہی کے ذریعہ اپنے فقروفاقہ کو دور کرتاہوں.
مالي سوى قرعي لبابك حيلة
فلئن ردت فأي باب أقرع
میرے پاس آپ کے دربار کے سواکھٹکھٹانے کے لیے کویی اوردرنہیں ہے.اگر آپ بھی مجھے اپنے درسےدھتکار دیں گے تو میں کونسا دروازہ کھٹکھٹاوں گا؟
ومن اللذي أدعو وأهتف باسمه
إن كان فضلك عن فقيرك يمنع
اے وہ ذات جس کا نام لے کر میں پکارتا اور فریادکرتاہوں.اگرچہ آپ کا فضل آپ کے اس محتاج  سےکسی قدر رکا ہواہے.
حاشالجودك أن تقنط عاصيا
فالفضل أجزل والمواهب أوسع
اللہ کی پناہ!اس بات سے کہ تیری جودوسخا کسی گناہگار کو مایوس کرےتیرافضل سب سے زیادہ اور تیری نعمتیں وسیع تر ہیں.
حياة الحيوان الكبرى لكمال الدين الدميرى ج١ ص١٩٠

No comments:

Post a Comment