https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 10 January 2020

women in Arabic proverbsعربی ضرب الأمثال میں خواتین

اہل عرب کے نزدیک پانچ عورتیں ضرب المثل بن چکی ہیں ١.أشأم من بسوس بسوس سے زیادہ منحوس بسوس جساس بن مرۃ بن ذہل بن شیبان کی خالہ تھی. اس کی ایک اونٹنی کی وجہ سے کلیب بن وائل کو ماردیاگیاجس کی بناپر قبیلہ بکر اور تغلب کے مابین زبردست جنگ چھڑگئ جو چالیس سال تک چلتی رہی.اسے حرب بسوس کہتے ہیں ۲.أحمق من دغۃ. دغہ سے زیادہ بیوقوف.دغہ قبیلہ بنی عجل کی خاتون تھی بنوالعنبر میں اس کی شادی ہوئی تھی. ٣.أزنی من ظلمۃ ظلمہ سے زیادہ زناکار. ظلمہ قبیلہ ہذیل کی ایک عورت تھی جوچالیس سال تک زناکاری میں ملوث رہی اور چالیس تک اس نے حکومت کی بڑھاپے کی بناپر جب دونوں کاموں سے معذور ہوگئ تو بکرابکری کے ملاپ کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتی ۴.أمنع من أم قرفہ ام قرفہ سے زیادہ محافظ ام قرفہ. مالک بن حذیفہ فزاری کی بیوی تھی اس نے اپنے گھر میں پچاس تلواریں لٹکارکھی تھیں ہر تلوار اپنےکسی محرم کی حفاظت کے لیے مخصوص تھی. ٥زرقاء الیمامۃ یہ یمامہ کی رہنے والی بنو نمیر کی خاتون تھی جو اپنی تیز نگاہی کےلیے مشہورتھی .تاریک رات میں سفید بال اور تین دن کی مسافت سےگھوڑے سوار کو دیکھ لیاکرتی تھی. اگر کوئی لشکر ان کی قوم پر حملہ آور ہوتاتو یہ دور سے ہی دیکھ کر قوم کو آگاہ کردیتی.جاحظ نے اسے لقمان بن عاد کے خاںدان سے بتایاہے.اور لکھا ہے کہ اس کا اصلی نام عنز تھا.اس کی آنکھیں کرنجی تھیں.ایک مرتبہ ایک لشکر کے سپہ سالار نےان کے خلاف یہ تدبیر کی کہ اپنے لشکر کو حکم دیدیاکہ ہر شخص درخت کی ایک شاخ کا ٹ کر اپنے ہاتھ میں لےکر آگے بڑھے.زرقاء نے جب دیکھاتو اسے ایسا لگا گویاکوئی درخت اس کی قوم کی طرف بڑھ رہاہے اس نے اپنی قوم کو اس کی اطلاع دیی کہ مجھے سامنے سے ایک درخت آتا دکھائی دے رہاہے.قوم نے کہا کہیں درخت چلتاہے ؟اور اس کا مذاق اڑایا,اور دشمن سے مدافعت کاکوئی بندوبست نہ کیابالآخرصبح صبح دشمن نے حملہ کردیازرقاء کوقتل کردیاگیا.اس کی آنکھیں چیر کر دیکھیں تو ان میں اثمد سرمہ نکلا یہی اس کی تیز نگاہی کاسبب تھا

No comments:

Post a Comment