https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 12 January 2020

Mother's misfortune and zamakhshariعلامہ زمخشری اور ما ں کی بددعا

مشہور مفسر قرآن معتزلی عالم ,صاحب کشاف کے بارے میں ابن خلکان نے لکھا ہے کہ ان کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی تھی لوگوں نے ان سے ایک مرتبہ اس کی وجہ دریافت کہ یہ کیسے ہوااور کیوں کاٹنی پڑئی تو انھوں بتایاکہ یہ میری والدہ کی بددعا کا نتیجہ ہے.میں نے بچپن میں ایک چڑیا پکڑی اور اس کی ٹانگ می ایک ڈوراباندھ دیا اتفاق سے وہ چڑیاہاتھ سے چھوٹ گیئ اور اڑ کر ایک دیوار کے شگاف میں گھس گئ میں نے وہ ڈورا زورسے کھینچاتو اس کی ٹانگ کٹ گئی میری والدہ نے دیکھا تو بہت ناراض ہوئی اور کہا اللہ بھی تیری ٹانگ تو ڑ دے جیسے تونے اس بے گناہ پرندے کی ٹانگ توڑدی ہے.چنانچہ میں تحصیل علم کے لیے بخارا سواری پرسوار ہوکر جارہاتھا کہ اس پر سے گر پڑا اور بخاراجاکرخوب علاج کرایالیکن کوئی فایدہ نہ ہوا اطباء نے کہاٹانگ کا ٹنی پڑے گی بالآخر ٹانگ کٹوانی پڑی.

No comments:

Post a Comment