https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Tuesday 11 February 2020

Arvind Kejriwal, Delhi CM.

آج دہلی اسٹیٹ الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا, حسب سابق مسٹر اروند کیجریوال تیسری بار دہلی کے چیف منسٹرمنتخب ہو ئے ہیں. مسٹر کیجریوال نہایت اعلی تعلیم یافتہ,شریف النفس, سادہ مزاج محنتی, اور مخلص وزیر اعلیٰ ثابت ہوئی ہیں, انہوں نے ترقی کے نام پر ووٹ حاصل کئے ہیں, انہوں نے صاف طور پر  اعلان کردیا تھا کہ اگر میں نے کام کیا ہے تو مجھے ووٹ دینا ورنہ نہیں, چونکہ انہوں نے دہلی کا نقشہ ہی بدل ڈالا پانی بجلی  تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات سنہرے حروف سے لکھنےلائق  ہیں ہندوستان کو ایک ایسے ہی وزیر اعظم کی ضرورت ہے ہماری دعاء ہےکہ ایک روز مسٹر کیجروال بھارت کے وزیراعظم  بنیں اور پورے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیں. جسے بی جے پی نے نفرت کی سیاست  سے نہایت کمزور کردیا ہے.آج بی جے پی کو پتہ چل گیا  کہ دہلی کے عوام کو نفرت کی سیاست  میں الجھا کر الیکشن جیتا نہیں جاسکتا. حکومت نے خوب ایڑی چوٹی کے زور لگائے, نفرت انگیز تقاریر مسلسل کرتے رہے, شاہین باغ, مسلمان, غدار, پاکستان  جیسے الفاظ ہی ان کی تقاریر کا اصل محور تھے, انکے جلسوں سے گولی ماردینے,پاکستان بھیجدینے کے جملے زیادہ سنائی دیتےتھے تاکہ انتخابات کو ہندومسلم  مسئلہ بناکر الیکشن جیت لیں یہی ان کا مقصد تھا لیکن یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہوئی ,اور حکومت کےدعوؤں کو محض جھوٹ  کا پلندہ کہہ کر عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے. ضرورت اس بات کی ہے کہ نفرت کی  یہ سیاست پورے ملک سے ختم ہو تاکہ یہ ملک ترقی کرے.حکومت نے پورے ملک میں ہندومسلم کا زہر گھولنے کی کوشش کی ہے, لیکن دہلی کے عوام نے اسے دھول چٹادی ہے, اب اس بات کا انتظار ہے کہ مسٹر پرائم منسٹر اس پر کیا کہتے ہیں, 

No comments:

Post a Comment