https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Tuesday 11 February 2020

Dialogue between Imam Muhammad Bin Hasan and grammarian Kisaai in the court of Harun Rashidہارون رشید کے دربار میں امام محمد اور امام نحو کسائی کی گفتگو

ایک مرتبہ خلیفہ ہارون رشید کی مجلس میں امام محمد بن حسن الشیبانی حنفی اور کسائی, امام نحو کی ملاقات ہوئی. کسائی کہنے لگے کون ایسا ہے جو سبھی علوم کے اندر مہارت رکھتاہو. اس پر امام محمد نے کسائی سے پوچھا کہ اگر کوئی  شخص نماز میں سجدہ سہو کرنا بھول جائے  تو کیا وہ اس کو دوسری نماز میں اداکرسکتاہے؟کسائی نے جواب دیا نہیں امام محمد نے پوچھا کیوں ؟کسائی نے کہا کیونکہ علما نحو کا قول ہے کہ اسم تصغیر کی تصغیر دوبارہ نہیں آتی. اس کے بعد امام محمد نے دریافت کیا اگر کوئی شخص عتق یعنی آزادئ  غلام کو ملک پر معلق کردے تواس کا کیا حکم ہے؟. کسائی  نے کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے وجہ اس کی یہ ہے کہ سیل,مطر سے پہلے نہیں آسکتایعنی پانی کا بہاؤ  اسی وقت ہوگا جب بارش برسے گی اس سے پہلے نہیں ہوگا .

No comments:

Post a Comment