https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 22 February 2020

Mir Mohammad Ahsan Ejad Sirhindi

میر محمد احسن ایجاد سرہندی ,سید مبارک غزنوی کی اولاد میں تھے جو شمس الدین التمش کے عہد میں دہلی میں آکر مقیم ہوگئے تھے. بعد میں یہ خاندان دہلی سے سامانہ میں مقیم ہوگیا تھا جو اس دور میں سرہند کے تحت تھا.میر محمد احسن ایجاد نےشاعر اور مؤرخ کی حیثیت سے شہرت پائی .شہزادہ محمد اعظم کی فوج میں رہےشاعری میں بیدل سے اصلاح لی شہزادہ محمد اعظم کی وفات کے بعدفوجدار اٹاوہ محمد ماہ خیر اندیش خاں  کمبوہ سے متوسل ہوگئے.
بہادر شاہ اول کے عہد میں وہ نظام الملک آصف جاہ کے نمائندے کی حیثیت سےشہزادہ عظیم الشان کے دربار میں رہتے تھے,سہ صدی منصب ملا ہوا تھا,فرخ سیر نے انہیں معنی یاب خاں کا لقب عطا کیاتھا اور درباری مورخ کی حیثیت سے فرخ سیرنامہ لکھنے پر مامور ہوئے١۷۲۰ء میں  اکبر آباد میں وفات پائی.
نمونۂ اشعار
بیا اے جان ایجادازلب بامی تماشاکن
کہ خودرابرسر کوی تو میسازم فدا امشب
*
سوی سہرند این غزل ایجاد می باید فرست
گوش یاران ہرنفس برنغمۂ ساز من است
*

No comments:

Post a Comment