https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Tuesday 12 October 2021

زانی ومزنیہ کی اولاد کا با ہم نکاح درست ہے کہ نہیں

 زنا کی وجہ سے زنا کرنے والے کے اصول و فروع (باپ دادا اور بیٹے پوتے) مزنیہ (جس سے زنا کیا گیا ہو) پر حرام ہو جاتے ہیں، اسی طرح مزنیہ کے اصول و فروع زانی  (زنا کرنے والے) پر حرام ہو جاتے ہیں، ان دونوں (زانی اور مزنیہ)  میں سے کسی ایک کے اصول و فروع دوسرے کے اصول و فروع  پر حرام نہیں ہوتے۔

لہذا دونوں کی اولاد کا باہم نکاح جائز ہے، بشرطیکہ کوئی اور وجہ حرمت (مثلاً رضاعت) نہ ہو۔ 

البحر الرائق (3/ 108):

                 "ويحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها."

No comments:

Post a Comment