https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Tuesday 12 October 2021

زانی ومزنیہ کی اولاد کا با ہم نکاح جائز ہے یا نہیں

 

مزنیہ کے بیٹے سے اپنی بیٹی کا نکاح کرانا


سوال

ایک شخص جس کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے، اہلیہ کے انتقال کے بعد اس شخص کے اپنی اہلیہ کی بڑی بہن یعنی بڑی سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات رہ چکے ہیں، یہاں تک کہ دونوں بدکاری کے مرتکب بھی ہو چکے ہیں، اب خاندان والے اس شخص کی بیٹی کا رشتہ اس کی سالی (جس کے ساتھ ناجائز تعلقات رہ چکے ہیں) کے بیٹے کے ساتھ کرنا چاہ رہے ہیں، تو سوال یہ ہے کہ کیا ان دونوں کے ناجائر تعلقات کا اثر ان کے بچوں کے رشتے پر پڑسکتا ہے؟ کیا دونوں کے بچے ایک دوسرے کے لیے حرام تو نہیں ہیں؟

جواب

مذکورہ شخص کی بیٹی کا نکاح مذکورہ عورت کے بیٹے کے ساتھ  کرنا جائز ہے۔

''لا باس بأن يتزوج الرجل امرأةً و يتزوج ابنه ابنتها أو أمها، كذا في محيط السرخسي''·

(الفتاوى الهندية ۱/ ۲۷۷

No comments:

Post a Comment