Authentic Islamic authority, seek here knowledge in the light of the Holy Quran and Sunnah, moreover, free PDFs of Fiqh, Hadith, Indo_Islamic topics, facts about NRC, CAA, NPR, other current topics By الدکتور المفتی القاضی محمد عامر الصمدانی القاسمی الحنفی السنجاری بن مولانا رحیم خان المعروف بر حیم بخش بن الحاج چندر خان بن شیر خان بن گل خان بن بیرم خان المعروف بیر خان بن فتح خان بن عبدالصمد المعروف بصمدخان
https://follow.it/amir-samdani?action=followPub
Friday, 22 April 2022
مویشیوں میں زکوۃ کانصاب
تین قسم کے جانوروں پر زکاۃ فرض ہے جب کہ سائمہ ہوں:
۱۔ اونٹ ۲۔ گائے ۳۔ بکری
سائمہ وہ جانور ہے جو سال کے اکثر حصہ میں خود چر کر گزرکرتا ہو اور اس سے مقصود صرف دودھ لینا یا نسل بڑھانا یا شوقیہ پرورش و فربہ کرنا ہو اور اگر گھر میں گھاس لا کر کھلاتے ہوں یا مقصود بوجھ لادنا یا ہل وغیر کسی کام میں لانا یا سواری لینا ہے تومویشی خواہ چر کر گزر کرتا ہو وہ سائمہ نہیں اور اس کی زکاۃ واجب نہیں۔
اونٹ کا نصاب:
اگر کسی کے پاس اونٹ ہوں تو اونٹ کا نصاب پانچ اونٹ ہیں یعنی پانچ اونٹوں سے کم میں زکاۃ واجب نہیں، پانچ اونٹوں پر ایک سالہ ایک بکری دینا واجب ہے، دس پر دو، پندرہ پر تین، بیس پر چار، پھر جب ان کی تعداد 25 تک پہنچ جائے تو 25 سے 35 تک میں ایک سالہ اونٹنی ہے اور 36 سے 45 تک ایک دو سالہ اونٹنی ہے، 46 سے 60 تک ایک 3 سالہ اونٹنی ہے، 61 سے 75 تک ایک چار سالہ اونٹنی ہے ۔۔۔ الخ
گائے بیل کا نصاب:
گائے بیل کا نصاب تیس گائے ہے، یعنی اگر کسی کے پاس تیس سے کم گائے بیل ہوں تو اس پر زکاۃ واجب نہیں، پھر جب تیس ہوں تو اس پر ایک، ایک سالہ گائے واجب ہے، یہ حکم 39 تک کے لیے ہے، پھر جب 40 ہوں تو اس میں ایک، دو سالہ گائےیا بیل واجب ہے، یہ حکم 59 تک کے لیے ہے، پھر جب 60 ہوں تو اس میں دو ایک سالہ گائے یا بیل واجب ہے اور یہ حکم 69 تک کے لیے ہے۔ جب 70 ہوں تو ایک ایک سالہ گائے اور ایک دو سالہ گائے واجب ہوگی۔۔۔ الخ
بکروں کا نصاب:
جب بکرے، بکری، بھیڑ، دنبہ کی تعداد چالیس کو پہنچ جائے تو 40 سے 120 تک میں ایک بکری واجب ہے اور 121سے 200 تک دو بکریاں ہیں اور 201 سے 399 میں 3 بکریاں ہیں۔ 400 پر چار بکریاں ہیں، پھر ہر100 پر ایک بکری ہے۔ اور اگر ان چرنے والی بکریوں کی تعداد 40 سے کم ہو تو ان میں کچھ بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ تینوں قسم کے جانوروں پر زکاۃ واجب ہونے کے کا نصاب احادیثِ مبارکہ میں موجود ہے، نیز اس نصاب کے تحقق اور اس پر واجب ہونے والے جانوروں اور مقدار کے اعتبار سے بھی تفصیلی احکام ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment