https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Wednesday 11 October 2023

آیت کریمہ کے فوائد

حلِ مقاصد کے لیے آیتِ کریمہ کے پڑھنے کی طرف اشارہ قرآنِ مجید میں موجود ہے، جب کہ حدیث میں بھی اس کا ذکر ہے، سورہ انبیاء میں ہے: {وكذلك ننجي المؤمنين ...} الآية ​یعنی جس طرح ہم نے یونس علیہ السلام کو (اس دعا کی برکت سے) غم ومصیبت سے نجات دی، اسی طرح ہم اب مؤمنین کے ساتھ یہی معاملہ کرتے ہیں، جب کہ وہ صدق واخلاص کے ساتھ ہماری طرف متوجہ ہوں اور ہم سے پناہ مانگیں۔ (معارف القرآن مفتی شفیع رحمہ اللہ : ٦/ ٢٢٤) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ذوالنون (حضرت یونس علیہ السلام) نے جو دعا مچھلی کے پیٹ میں کی تھی، جو مسلمان بھی اپنے کسی مقصد کے لیے ان کلمات کے ساتھ دعا کرے گا اللہ تعالی اس کو قبول فرمائیں گے۔ (سنن ترمذی ، رقم الحدیث : ٣٥٠٥) قرآن وحدیث میں کہیں ان کلمات کو مخصوص تعداد میں پڑھنے کا تذکرہ نہیں، البتہ بزرگوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں مختلف اعداد بتائے ہیں، ان میں سے کسی بھی عدد کو اختیار کیا جاسکتا ہے، لیکن قرآن وحدیث سے ثبوت کے بغیر کسی عدد کو مستحب نہیں کہا جاسکتا۔ نیز اگر عورتیں کسی مقصد کے لیے ان کلمات کو مخصوص تعداد اور متعین دنوں تک پڑھنا چاہیں اور درمیان میں بیماری کے ایام آجائیں تب بھی وہ اپنا معمول جاری رکھ سکتی ہیں؛ کیوں کہ بیماری کے ایام میں ایسی قرآن دعاؤں کو بطورِ تلاوت تو نہیں، لیکن بطورِ دعا کے پڑھنا جائز ہے۔

No comments:

Post a Comment