https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 7 January 2024

میت کو قبر میں دایں کروٹ پر قبلہ رخ لٹانا

  میت کو قبر میں  دائیں کروٹ  پر  قبلہ رخ   لٹانے کا حکم ہے،  میت کو قبر میں  دیوار سے ٹیک لگا کر اس طرح سیدھی کروٹ   رکھا جائے گا کہ اس کا رخ قبلہ کی طرف ہو،  يه عمل اس  لیے كيا جاتا هے  كه حديث ميں اسي كا حكم هے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بنی عبد المطلب کے کسی شخص کے انتقال پر اسی کا حکم فرمایا تھا اور چت لٹانے سے منع فرمایا تھا، اور ابو داود شریف میں ہے: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیت الحرام  (کعبة اللہ) تم لوگوں کا قبلہ ہے زندگی میں بھی اور انتقال کے بعد بھی؛ اس لیے میت کو پورے طور پر دائیں کروٹ لٹاکر چہرہ قبلہ کی طرف کیا جائے، چت لٹاکر صرف چہرہ قبلہ کی جانب کردینے پر اکتفا نہ کیا جائے؛ کیوں کہ صرف چہرہ قبلہ کی طرف کرنا اور دائیں کروٹ نہ لٹانا خلافِ سنت اور خلاف افضل ہے۔

"(ویوجّه إلی القبلة علی جنبه الأیمن) بذلك أمر النبي صلى اللہ علیه وسلم، وفي حدیث أبي داود: (سنن أبي داود، کتاب الوصایا، باب ماجاء فی التشدید فی أکل مال الیتیم، ص ۳۹۷، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند): البیت الحرام قبلتکم أحیاء وأمواتاً."

(مراقی الفلاح مع حاشیة الطحطاوي، کتاب الصلاة، باب أحکام الجنائز، فصل في حملھا ودفنھا، ص ۶۰۹، ط: دار الکتب العلمیة بیروت)

الفتاوى الهندية (1/ 166):

"ويوضع في القبر على جنبه الأيمن مستقبل القبلة، كذا في الخلاصة."

No comments:

Post a Comment