https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Monday 8 January 2024

مفتی کے اوصاف

 جو شخص فتوی دینے کے اصول کو ملحوظ رکھ کر فتوی دینے کی صلاحیت واستعداد رکھتا ہے اور اس کی خدمت انجام دے رہا ہے وہ مفتی ہے اورجو شخص کتاب اللہ وسنت رسول اللہ کا علم رکھتا ہے، لغوی وشرعی معانی پر اس کو عبور ہے، وجوہِ استدلال یعنی خاص، عام، مشترک، موٴول، ظاہر، نص، مفسر، محکم، مجمل، متشابہ، خفی، مشکل، حقیقت، مجاز، صریح، کنایہ، عبارة النص، اشارة النص، دلالة النص، اقتضاء النص اور ان کے ماخذ اشتقاق، ان کی ترتیب، ان کے معانی اصطلاحیہ قطعیت وظنیت، امر ونہی وغیرہ کے درجات، رواةِ احادیث کے احوال وغیرہ جیسے امور میں مہارتِ تامہ رکھتا ہے اور ان سب امور کو ملحوظ رکھ کر استنباط واستخراجِ مسائل پر پوری قدرت اس کو حاصل ہے وہ مجتہد ہے، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو علامہ حازمی رحمہ اللہ تعالی کی کتاب ”کتاب الاعتبار في بیان الناسخ والمنسوخ من الآثار“ علامہ سیوطی رحمہ اللہ کی ”تدریب الراوی“، ” فتاوی البحر الرائق، فتاوی شامی، حسامی، توضیح تلویح“ وغیرہ۔ (۲) مجتہد کے لیے شرائط واوصاف نیز علوم لازمہ کی جو تفصیل (۱) کے تحت لکھی گئی اس کے پیش نظر اس سوال کا مہمل ہونا ظاہر ہے۔

No comments:

Post a Comment