https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Wednesday 17 April 2024

منکر حدیث کا حکم

 قرآن کو ماننا اور احادیث کا انکار کرنا کفر ہے جو شخص حدیث کا منکر ہے وہ قرآن کا بھی منکر ہے۔ قرآن پاک میں صاف طور پر فرمایا گیا ہے مَنْ یُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّہَ یعنی جو شخص اللہ کے رسول کی اطاعت کرے گا وہی اللہ کی اطاعت کرے گا۔ معلوم یہ ہوا کہ قرآن کو ماننے کے لیے حدیث کا ماننا ضرور ی ہے۔ دوسری جگہ ارشاد ہے أَطِیعُوا اللَّہَ وَأَطِیعُوا الرَّسُولَ یعنی اللہ کی اطاعت کرو اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرو۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کی اطاعت ضروری ہے۔ صرف قرآن ماننے والا نماز کیسے پڑھے گا۔ قرآن میں صرف وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوة کا حکم ہے یعنی نماز قائم کرو، اب نماز کس طرح پڑھی جائے، کیسے قرأت کی جائے اور کیسے رکوع وسجدہ کیا جائے کوئی سی نماز کَےْ رکعت پڑھی جائے، کیسے سلام پھیرا جائے یہ سب چیزیں قرآن میں نہیں ہیں، اسی طرح اگر مسلمان کا انتقال ہوجائے تو اس کو کیسے غسل دیا جائے، کس طرح کفن دیا جائے اور کس طرح نماز جنازہ پڑھی جائے اور کس طرح دفن کیا جائے یہ سب تفصیلات قرآن میں نہیں آئی ہیں اس لیے حدیث کے بغیر قرآن پر عمل کرنا ممکن نہیں

No comments:

Post a Comment