https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Wednesday 8 May 2024

حج کے فرائض واجبات اور سنتیں

 حج کے فرائض:

حج افراد کے اندر تین چیزیں فرض ہیں:
١- احرام
٢-وقوف عرفہ کرنا( میدان عرفات میں ٩ذی الحجہ کو ٹھہرنا)
٣- طواف زیارت کرنا( ١۰ ذی الحجہ یا اس کے بعد ١١ ، ١٢، ١٣ ذی الحجہ کو کعبۃ اللہ کا طواف کرنا)

حج کے واجبات:
١- مزدلفہ میں وقوف کے وقت ٹھہرنا
٢- رمی جمار(کنکریاں مارنا)
٣- حلق یعنی سر کے بال منڈوانا یا تقصیر یعنی سر کے بال کتروانا
۴- صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا
۵- آفاقی یعنی میقات سے باہر رہنے والے کو طواف وداع کرنا
۶- حج قران اور حج تمتع کرنے والے کے لیے دم شکر ادا کرنا (قربانی کرنا)

حج کی سنتیں:
۱- مفرد آفاقی اور قارن کو طواف قدوم کرنا
۲- طواف قدوم میں رمل اور اضطباع کرنا
۳-آٹھویں ذی الحجہ کی صبح کو منی کے لیے روانہ ہونا اور وہاں پانچوں نمازیں پڑھنا
۴-نویں ذی الحجہ کو طلوع آفتاب کے بعد منی سے عرفات کے لیے روانہ ہونا
۵-عرفات سے غروب آفتاب کے بعد امام حج سے پہلے روانہ نہ ہونا
۶-عرفات سے واپس ہوکر رات کو مزدلفہ میں ٹھہرنا
۷-عرفات میں غسل کرنا
۸-ایام منی میں رات کو منی میں رہنا
(مستفاد از غنیه الناسک، و رفیق الحج)
(وتسہیل بہشتی زیور: ۱/ ۴۶۱ ٬ ط: الحجاز)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی غنیۃ الناسک:

اما فرائض الحج فثلاث، الاول الاحرام قبل الوقوف بعرفة، والثاني الوقوف بعرفة......والثالث طواف الزيارة...الخ

(ص: 44، ط: ادارۃ القرآن)

وفی بدائع الصنائع:

وأما، واجبات الحج فخمسة:.
السعي بين الصفا والمروة، والوقوف بمزدلفة، ورمي الجمار، والحلق أو التقصير، وطواف الصدر

(ج: 2، ص: 133، ط: دار الکتب العلمیۃ)

وفی الھندیۃ:

(وأما سننه) فطواف القدوم والرمل فيه أو في الطواف الفرض، والسعي بين الميلين الأخضرين، والبيتوتة بمنى في ليالي أيام النحر، والدفع من منى إلى عرفة بعد طلوع الشمس، ومن مزدلفة إلى منى قبلها كذا في فتح القدير. والبيتوتة بمزدلفة سنة والترتيب بين الجمار الثلاث سنة هكذا في البحر الرائق.

(ج: 1، ص: 219، ط: دار الفکر)

No comments:

Post a Comment