https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 12 July 2024

اسکول میں جمعہ کی نماز

 جمعہ کی نماز  درست ہونے کے لیے  مسجد کا ہونا شرط نہیں ہے، شہر ، فنائے شہر   یا بڑی بستی میں جہاں کہیں نماز پڑھنے کی عام اجازت ہو وہاں جمعہ کی نماز پڑھنا صحیح ہے،  اسلامک مشن اسکول علی گڑھ شہر کی حدودفنا میں واقع ہونے کی بنا پر پنجی پور گاؤں کا حصہ نہیں بلکہ پنجی پور گاؤں علی گڑھ میں ضم ہوچکا ہے لہٰذا اسکول مذکور میں جمعہ کی دیگر شرائط  کی رعایت رکھتے ہوئے نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت گیٹ کھول کراذن عام کردیا جائے کہ نماز جمعہ میں شرکت کے لیے کویی روک ٹوک نہ ہو تو جمعہ  ادا ہوجائے گا، ۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(و) السابع: (الإذن العام)...فلو دخل أمير حصنا) أو قصره (وأغلق بابه) وصلى بأصحابه (لم تنعقد) ولو فتحه وأذن للناس بالدخول جاز وكره.

(قوله الإذن العام) أي أن يأذن للناس إذنا عاما بأن لا يمنع أحدا ممن تصح منه الجمعة عن دخول الموضع الذي تصلى فيه.

(قوله وكره) لأنه لم يقض حق المسجد الجامع."

(كتاب الصلاة، باب الجمعة، ج:2، ص:152، ط:سعيد)

"الفتاوی الھندیة" میں ہے: 

"(ومنها: الإذن العام) و هو أن تفتح أبواب الجامع فيؤذن للناس كافةً حتى أن جماعة لو اجتمعوا في الجامع و أغلقوا أبواب المسجد على أنفسهم و جمعوا لم يجز، و كذلك السلطان إذا أراد أن يجمع بحشمه في داره فإن فتح باب الدار و أذن إذنًا عامًّا جازت صلاته شهدها العامة أو لم يشهدوها، كذا في المحيط."

(كتاب الصلاة، الباب السادس عشر في صلاة الجمعة، ج:1، ص:148، ط:رشيدية)


No comments:

Post a Comment