https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 5 July 2024

قرآن مجید ودیگر کتب دینیہ کی تجارت

 قرآنی نسخوں و دیگر کتبِ دینیہ کی خرید و فروخت جائز ہے، شرعا ممانعت نہیں،   اور یہ  کلام اللہ کو فروخت کرنے کے زمرے  میں داخل نہیں، بلکہ قرآنی   نسخوں و کتب دینیہ   کی خرید و فروخت درحقیقت  ان صفحات کی خرید و فروخت ہے، جس پر کلمات قرآنی و علومِ  دینیہ کی طباعت کی گئی ہے،  یہ تابعین و ائمہ مجتهدين  امام ابو حنیفہ،  امام مالک اور امام شافعی رحمہ اللہ کا مسلک ہے، نیز حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں قرآنی نسخوں کی خرید و فروخت  کا اثر ملتا ہے، جس پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی جانب سے اعتراض منقول نہیں۔

كتاب المصاحف لابن أبي داودمیں ہے:

"حدثنا عبد الله حدثنا عبد الله بن سعيد، حدثنا ابن فضل، عن داود قال: سألت أبا العالية عن شراء المصاحف، فقال: " لو لم يوجد من يشتريها لم يوجد من يبيعها. قال وسألت عامرا، فقال: «إنما يبيعون الكتاب والأوراق، ولا يبيعون كتاب الله»"

( بيع المصاحف وشراؤها، ص: ٣٨٥، ط: الفاروق الحديثة - مصر / القاهرة)

No comments:

Post a Comment