https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Monday, 17 February 2025

کرایہ کی دوکان میں وراثت نہیں

 سوال نمبر: 603092

عنوان:

کرائے کی دکان میں وراثت كے سلسلے میں كیا حكم ہے؟

سوال:

کرائے کی دکان کا وراثت میں کیا حکم ہے ؟کیا کرائے کی دکان ورثہ بنے گی ؟کیا کرائے کی دکان کی پگڑی وارثان میں تقسیم کی جائے گی؟ اس مسئلے کا شرعی حکم بتائیں ؟

جواب نمبر: 603092

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa : 644-499/B=07/1442

 مرنے والے کی اپنی ملکیت میں جو چیز ہوتی ہے اس میں وراثت جاری ہوتی ہے۔ کرایہ کی دوکان کا مالک کوئی اور ہے اس میں وراثت جاری نہ ہوگی؛ البتہ جو سامان (مال) دوکان میں ہے اس کی مالیت میں وراثت جاری ہوگی۔ پگڑی کی رقم خود ناجائز رقم ہے، لینے والا اس کا مالک نہیں۔ اس کے لئے وہ مال حرام ہے اس لئے اس میں بھی وراثت جاری نہ ہوگی۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

No comments:

Post a Comment