https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 13 December 2019

آداب سلام

(1)اسلامی الفاظ سے سلام کرنا.
(بخاری )
(2) سلام کو عام کرنا.
(بخاری)
(3)السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ کہنا
(ابوداؤد,باب کیف السلام)
(4)سلام میں پہل کرنا.
(ترمذی)
(5)مردوں(میت) کے سلام  یعنی علیک السلام سے سلام کی ابتداء نہ کرنا.
(ابوداؤد)
(6)سلام  کا جواب نہ ملےتو تین مرتبہ سلام کرنا
(بخاری,باب التسلیم)
(7)گفتگو شروع کرنے سے پہلے سلام کرنا
(ترمذی)
(8)چھوٹے کا بڑوں کو گذرنے والے کا بیٹھے ہویے کو اورچھوٹی جماعت کا بڑی جماعت کو سلام میں پہل کرنا افضل ہے
(بخاری ,باب یسلم الصغیر علی الکبیر)
(9)محرم عورتوں کو سلام کرنا
(10) بچوں کو بھی سلام کرنا
(11)مجلس سے جدایئگی کے وقت سلام کرنا
(12)جہاں لوگ سورہے ہوں وہاں بیدار لوگوں کو معتدل نرم آواز میں سلام کرنا
(مسلم,کتاب الاشربہ)
(13)گھر میں داخل ہوتے گھروالوں کو سلام کرنا
(ابوداؤد,کتاب الادب)
(14)سلام کرنے والے کو اس سے بہتر الفاظ میں یا انہیں  الفاظ میں سلام کا جواب دینا.
(15)اپنے عزیز اقارب اساتذہ وتلامذہ دوست احباب وغیرہ کو غایبانہ سلام بھجوانا
(بخاری,کتاب الاستئذان)
(16)غایبانہ سلام کا جواب علیک وعلیہ السلام سےدینا
(ابوداؤد,کتاب الادب)
(17)کچھ دیر جدایئ کے بعد اگرملاقات ہوتوسلام کرنا
(شعب الایمان)

4 comments: