https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday 5 January 2020

حضرت عمر بن عبد العزیز کی سیرتBiography of Umar bin Abdul_Azeez

مسلمہ بن عبدالملک کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت عمربن عبدالعزیز کے پاس ان کے مر ض الموت میں عیادت کےلیے حاضرہوا,میں نے دیکھا کہ انہوں نے ایک میلاساکرتازیب تن کررکھا ہے,میں نے(اپنی بہن اور) ان کی بیوی سے کہا امیر المومنین کے کرتے کو دھودو,بیوی نے جواب دیا ہاں میں انشاءاللہ دھودوں گی.کچھ دن کے بعد میں پھر عیادت کے لیے حاضرہوا تووہی کرتا پہنے ہوئے تھے,تو میں نے فاطمہ بی بی سے کہاکیا میں نے تم سے امیر المومنین کا کرتا دہونے کے لیے نہیں کہا تھا؟لوگ مزاج پرسی کے لئے آتے ہی رہیں گے.بیوی نے جواب دیاخداکی قسم امیرالمومنین کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا کرتا نہیں ہے,
آپ بسااوقات یہ شعر پڑھاکرتے تھے:
نهارك يا مغرورسهو وغفلة
وليلك نوم والردى لك لازم
او مغرور !تیرادن بھول چوک اور غفلت میں گذررہاہے,اور تیری رات نیند میں کٹ رہی ہیں اور بربادی تیرے لئے لازم ہوگئ ہے.
يغرك مايفنى وتفرح بالعنى
كما غر باللذات فىى النوم حالم
فناہونے والی چیزیں تم کو دہوکہ دے رہی ہیں,اور تم آرزوؤں سے اس طرح خوش ہوتے ہو جیسے سونے والانیند کی لذتوں میں دھوکہ کھاجاتاہے.
وشغلك فيما سوف فكرة غبه
كذالك فى الدنيا تعيش البهائم
تمہارے کام جن کا دہوکہ عنقریب ہی تم پر کھل جائے گا دھوکا ہے.اور جلد ہی تم انہیں براسمجھنے لگوگے.
حمص شہر کے دیر سمعان میں آپ بیمار پڑےوفات سے کچھ
 پہلے آ پ نے فرمایا:لوگوبیٹھ جاؤ,سب لوگ بیٹھ گئے تو فرمایا:یاالہ العالمین میں تیرا وہ بندہ ہوں جسے تونے والی بنایا,اس کی انجام دہی میں مجھ سے کوتاہیاں بھی سرزد ہوئیں,تونے مجھے اگر کسی چیز سے روکا تو میں نے نافرمانی کی,اس کے فورا بعد کلمۂ شہادت پڑھا,اور جاں بحق ہوگئے.یہ5,یا6رجب ١۰١ھ کا واقعہ ہے.بعض حضرات ۲۰ رجب لکھتے ہیں.کل مدت خلافت دوسال پانچ ماہ ہے.صرف ٣۹سال چند ماہ عمر پائی,جس پر صدیاں قربان کی جاسکتی ہیں.بعض مؤرخین کل عمر چالیس سال لکھتے ہیں
دیر سمعان ملک شام میں جسےآجکل عرب سوریہ بھی کہتےہیں دفن ہوئے
آپ کے ذریعے تجدید  دین اور امت میں نشأۃ ثانیہ کاکام شروع ہوا.
امام شافعی نے آپ کی دینی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فرمایاتھا:خلفاء راشدین پانچ ہوئے ہیں,ابوبکر صدیق,عمرفاورق,عثمان غنی,علی المرتضی اورعمربن عبدالعزیز 

No comments:

Post a Comment