Authentic Islamic authority, seek here knowledge in the light of the Holy Quran and Sunnah, moreover, free PDFs of Fiqh, Hadith, Indo_Islamic topics, facts about NRC, CAA, NPR, other current topics By الدکتور المفتی القاضی محمد عامر الصمدانی القاسمی الحنفی السنجاری بن مولانا رحیم خان المعروف بر حیم بخش بن الحاج چندر خان بن شیر خان بن گل خان بن بیرم خان المعروف بیر خان بن فتح خان بن عبدالصمد المعروف بصمدخان
https://follow.it/amir-samdani?action=followPub
Saturday, 11 January 2020
ہرچیز کے شر سے محفوظ رہنے کا عمل
علامہ دمیری فرماتے ہیں شیخ فخرالدین عثمان بن محمد بن عثمان توریزی جو مکہ مکرمہ میں مقیم تھے ان سےہمیں یہ روایت پہنچی ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں شیخ تقی الدین حورانی سے کتاب الفرائض پڑھ رہاتھا کہ اچانک ایک بچھو رینگتاہوا نظر آیا.شیخ نے اسے پکڑ کرہاتھ میں لےلیا اور اسے الٹا سیدھا کرنے لگے.میں نے کتاب ہاتھ سے رکھ دی.شیخ نے فرمایاپڑھتے کیوں نہیں؟میں نے عرض کیاجب تک آپ سے بچھو کا افسوں نہ سیکھ لوں اس وقت تک نہیں پڑہوں گا.آپ نے فرمایاوہ تو تمہیں آتاہے!میں نے عرض کیا مجھے نہیں معلوم وہ کیاہے وہ فرمانے لگےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ جو شخص صبح شام یہ پڑھے گا بسم الله الذى لايضر مع اسمه شئ فى الأرض ولا فى السما وهو السميع العليم اسے کوئی چیز ضرر نہیں پہنچائے گی. اورمیں اسے شروع دن میں ہی پڑہ چکا ہوں
اور سوتے وقت تین مرتبہ درج ذیل دعا پڑھ لی جا ئے.
أعوذ برب أوصافه سمية من كل عقرب و حية سلام على نوح فى العالمين إنا كذالك نجزی المحسنين أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق
تو پڑھنے والا سانپ بچھو کے شر سے محفوظ رہے گا.
حیاۃ الحیوان جلد دوم تحت العقرب
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment