https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 3 January 2020

حنظلہ عامر کی شہادتMartyrdom of Hanzala Amir

حنظلہ عامر پھلوار شریف  پٹنہ میں سی اے اے این آرسی کے خلاف ہورہے عوامی احتجاج میں شریک تھا پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا تاکہ ان سے پر امن احتجاج کرنے کا دستوری حق بھی چھین لے,حنظلہ عامر اپنی جان بچانے کے لیے  پھلواری شریف کی سنگت گلی میں داخل ہوگیا اسے کیامعلوم تھاکہ یہاں بھی اس کی جان کے دشمن انسان نما حیوان رہتے ہیں جنہوں نے بالآخر اسےشہید کردیا میڈیا کے مطابق اس کے جسم پر کوئی جگہ ایسی نہ تھی جہاں زخم نہ ہوں سارا جسم چاقو چھریوں سے گوددیاگیاتھا,انسانیت سے عاری کسی حیوان نےنہ صرف انسانیت کو شرمسار کیا بلکہ ایک غریب گھرکادیاہمیشہ کے لیے بجھادیاجوگھر کاچشم و چراغ تھا,اس کی شہادت نہ صرف ایک خاندان ایک شہر ایک ملک کے لیے عظیم سانحہ ہے بلکہ مسلم امہ کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے,اس کاجرم بظاہرصرف یہ تھا کہ وہ ایک مسلم تھا,اقتدار کرنے والے ان انسان نما بھیڑیوں کوانسانیت سکھانے کی ضرورت ہے, جو لوگوں کو نفرت کا سبق سکھاتے ہیں ,ہزاروں لوگ ان سیاست دانوں کی نفرت آمیز باتوں سے متأثر ہوکرقاتل,ہتھیارے,تنگ نظر متعصب,بن کر معصوم لوگوں کو آسانی سے قتل کردیتے ہیں اور ان سیاسی قایدین پر جوں تک نہیں رینگتی, قاتل جیل چلے جاتے ہیں مقتول جان سے چلے جاتے ہیں,فائدہ صرف اور صرف ان پیشہ وراساتذۂ نفرت کو ہوتا ہے,جو انسانیت کے خون سے  سیاست کرتے ہیں ,تفریق کے بیج بوتے ہیں,اوراسی نفرت کی سیاست سے ایم ایل اے,ایم پی,سی,ایم,پی,ایم,منسٹر,وغیرہ وغیرہ اور نہ جانے کیاکیابنتے ہیں,کیا بھارت کا قانون نفرت کی سیاست کرنے کی اجازت دیتاہے؟میں پوچھنا چاہتاہوں کیایہی مذہب سکھاتاہے؟معصوم کا قتل!کونسا مذہب ہے وہ! اس طر ح کسی معصوم کو بلاوجہ ماردیاجایے! اقتدار کی کرسیوں پربیٹھنے والےنفرت کےپجاریوں کے پاس اس کا کویئ جواب ہے!کیاحکومت اس کا کوئی جواب دے سکتی  ہے!جومذہب کسی معصوم کے قتل پر ابھارے میں اس کومذہب نہیں مانتا,جو لیڈر نفرت سکھایے وہ لیڈر نہیں حیوا ن ہے اگر کوئی سیاسی لیڈرنفرت کی سیاست سے اقتدار کی کتنی ہی اونچی کرسی پر پہنچ جایے لیکن ہے وہ قاتل ہی.نہ جانے کتنے معصوم اس کی بنا پر قاتل بنے ہوں گے نہ جانے کتنے  بے گناہوں کے قتل اس کی نفرت آمیز تقریروں سے ہوؤے ہوں گے!میں کسی نفرت کی سیاست کرنے والے کو لیڈر نہیں مانتا بلکہ ببانگ دہل کہتاہوں وہ غنڈہ ہے,ایسی سیاست اور ایسے سیاست دانوں سے نالی کے وہ کیڑے اچھے ہیں جو کسی کو تکلیف نہیں پہنچاتے, کسی معصوم کا قتل نہیں کرتے , کسی سے نفرت نہیں کرتے.افسوس اس پر بڑھ جاتاہے جب پتہ چلتا ہے کہ ابھی تک حکومت کے کسی عہدے دار نےان کےغمزدہ پسماندگان سے تعزیت تک نہیں کی .فیاللاسف,اللہ تعالی حنظلہ عامر شہیدکی مغفرت فرمائے,اور پسماندگان کو صبرجمیل سے نوازے,
کرو کج جبیں پہ سر کفن میرے قاتلوں کو گماں نہ ہو
کہ غرورعشق کابانکپن پس مرگ ہم نے بھلادیا

No comments:

Post a Comment