https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Tuesday 31 March 2020

میڈیا اور سیاست کانفرت انگیز پروپیگنڈہ


*#میڈیا اور سیاست کا نفرت انگیز پروپیگنڈہ*
 آج شام 7 بجے سے حکومت اور میڈیا کی مہم کے خلاف تیار رہیں: 
 آج شام 7 بجے سے، کاروان امن و انصاف CPJ کی سوشل میڈیا یونٹ، جماعت اسلامی کی SiO اور یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ UAH متحدہ طورپر میڈیا اور حکومت کے سیاسی پروپیگنڈے کے خلاف سوشل میڈیا پر حقائق کے لیے بیداری کی مہم چلائیں گے 
 حکومت نے اچانک لاک ڈاؤن کرکے سب کو پریشانی میں ڈال دیا، بعدازاں حکومت نے ہی اعلان کیا کہ جو جہاں ہے وہیں رک جائے تبلیغی جماعت کی اصلاحی تحریک کا عالمی سینٹر مرکز نظام الدین ہے، ایسے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہاں پر موجود تبلیغی جماعت کے لوگ اچانک پھنس گئے.
 تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں نے امانت داری اور حکومت سے تعاون کا ثبوت دیتے ہوئے نظام الدین کی طرف سے دہلی حکومت اور ایڈمنسٹریشن کو خط بھی لکھا اور اپیل بھی کی، کہ، ان کے مرکز میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ پھنس گئے ہیں انہیں منتقل کرنے کا کوئی نظم کریں، لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا اور مرکز میں لوگوں کو پھنسے رہنے دیا.
 پھر جب لاکھوں مزدور دہلی کی سڑکوں پر اتر گئے، غلط لاک ڈاؤن کی وجہ مرکزی اور دہلی کی صوبائی کیجریوال گورنمنٹ کی ناکامیاں میڈیا میں چھاگئی چاروں طرف سے تھو تھو ہونے لگی، تو چالاکی سے حکومت نے مرکز پر میڈیا کے ساتھ دھاوا بول دیا اور مزدوروں، غریبوں کا ایشو دبا کر ہندو مسلم کارڈ کھیلنا شروع کردیاہے، اور اب بدترین سیاست کرتے ہوئے کرونا کے نام پر میڈیا کے ذریعے گھٹیا متعصبانہ سیاست کھیل رہے ہیں اصل زمینی انسانی بحران سے توجه ہٹانے کے لیے تبلیغی جماعت اور مرکز نظام الدین کے نام پر کرونا کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کے لیے استعمال کررہےہیں، اور اب ملک گیر پیمانے پر تبلیغی جماعت کےخلاف سرکاری پابندی کا مطالبہ ہورہاہے،.
 یہ ہے پوری سیاسی پینترے بازی جو ہوم منسٹری اور کیجریوال گورنمنٹ اس وقت کھیل رہےہیں.
 اس پروپیگنڈے کو توڑنا بہت ضروری ہے، سچائی سب کے سامنے لانے کے لیے سوشل میڈیا ہے، اس کے ذریعے حکومتوں کی گھٹیا سیاست کو ایکسپوز کرنا ضروری ہے،.

No comments:

Post a Comment