Authentic Islamic authority, seek here knowledge in the light of the Holy Quran and Sunnah, moreover, free PDFs of Fiqh, Hadith, Indo_Islamic topics, facts about NRC, CAA, NPR, other current topics By الدکتور المفتی القاضی محمد عامر الصمدانی القاسمی الحنفی السنجاری بن مولانا رحیم خان المعروف بر حیم بخش بن الحاج چندر خان بن شیر خان بن گل خان بن بیرم خان المعروف بیر خان بن فتح خان بن عبدالصمد المعروف بصمدخان
https://follow.it/amir-samdani?action=followPub
Sunday, 16 August 2020
ایک اور جدوجہد آزادی کی ضرورت
آج جب کہ سیکولرازم ,جمہوریت اور عدلیہ کا وقار اور آزادی داؤ پرلگے ہوئے ہیں ہم ہندوستان کا یوم آزادی منارہے ہیں حالاں کہ آج پورے ملک میں آزادئ اظہار ,آزادئ طعام, آزادی حب وطن, آزادئ خواہش و محبت ,آزادئ نقد ونظر ,سب پر پابندی ہے.ملک ایک ڈکٹیٹرشپ کی طرف جارہاہے.اگرچہ جابجا ترنگاپرچم آج بھی لہرایاجاتاہے لیکن جمہوریت کی سبھی صفات اب ماندپڑگئ ہیں یاانہیں جبراختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.جس ملک کوہمارے آباواجداد نے اپناخون پسینہ بہاکر انگریزی ظلم واستبداد سے آزاد کرایاآج اسی ملک میں ہندومسلم ,مندرمسجد موب لنچنگ ,گؤرکشاقتل وغارت بڑے مباحث ہیں ,آج عدالتیں پورے طورپر آزاد نہیں حتی کہ سپریم کورٹ بھی دباؤ میں ہے.مسئلۂ کشمیر ,دفعہ 370,کشمیری عوام پر ظلم وستم کوسپریم کورٹ نے روا رکھااور ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا لیکن وہاں کے عوام کی آزادی پر عدالت عالیہ نے ایک لفظ نہیں کہا,وہاں عوام گھروں میں محبوس ہیں مکمل تعطل کوایک سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا لیکن سپریم کورٹ اور استبدادی حکومت پرجوں تک نہیں رینگی.سپریم کورٹ موجودہ حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کی خاموش تصدیق کررہی ہے ویسے وہ ایک جمہوری ملک کاعظیم وقار ہے لیکن سپریم کورٹ کے اس رویہ سے عدالت قانون اور سپریم کورٹ سے عوام کااعتماد اٹھ جاتاہے.خواہ بالجبرتوہین عدالت پرفیصلے دیکر سپریم کورٹ جیلوں کو بھردے لیکن ظلم واستبداد سے عدالتی وقار اور احترام عوام کے ذہن میں نہیں بیٹھتا بلکہ انصاف مساوات,حق گوئی سے ہی عدالت اپنی عزت عوام میں بناسکتی ہے .افسوس جب سے موجودہ حکومت آئی ہے سپریم کورٹ یاتو حکومت کے فیصلوں کی تائید کرتی ہے یاحکومت کوخاموش رہ کر کھلی چھوٹ دے رہی ہے مسئلۂ کشمیر ,سی اے اے کا مسئلہ ہمارے سامنے ہے اس پر آج تک سپریم کورٹ نے نہ توکوئی فیصلہ سنایا نہ اسٹے دیا. نہ کوئی کارروائی کی اس سے صاف ظاہر ہے کہ سپریم کورٹ آزاد نہیں بلکہ حکومت کی ہمنوا ہے اس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا لہذا دوبارہ ایک آزادعدلیہ جمہوریت سیکولرازم سے بھرپور ملک بنانے کی ضروت ہے کہ ہم اس ملک کودوبارہ سے آزاد کرائیں تاکہ یہ ملک کرپشن سے پاک ,ظلم سے نفریں محبت سے بھرپور اور سیکولرازم سے سرشار ہوسکے.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment