https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Monday 26 February 2024

کتے کے چھونے سے انسان ناپاک ہوگا کہ نہیں

 كتّے پر اگر ظاہری نجاست نہ لگی ہو تو اسے ہاتھ لگانے سے یا کپڑا لگ جانے سے  ہاتھ یا کپڑا  ناپاک نہیں ہوتا،بلکہ انسان پاک رہتا ہے،البتہ كتّے کا لعاب اور پسینہ ناپاک ہے،  ان کے لگنے سے کپڑا وغیرہ ناپاک ہوجاتا ہے۔

2۔ کتے کے سونگنے سے اگر لعاب نہ لگے تو کپڑا ناپاک نہیں ہوتا، اور اگر لعاب لگے تو ناپاک ہوجاتا ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الكلب إذا أخذ عضو إنسان أو ثوبه لا يتنجس ما لم يظهر فيه أثر البلل راضيا كان أو غضبان. كذا في منية المصلي قال في الصيرفية هو المختار. كذا في شرحها لإبراهيم الحلبي.

إذا نام الكلب على حصير المسجد إن كان يابسا لا يتنجس وإن كان رطبا ولم يظهر أثر النجاسة فكذلك. كذا في فتاوى قاضي خان."

(كتاب الطهارة، فصل في الاعيان النجسة، ج: 1،ص:48،ط: دار الفكر)

No comments:

Post a Comment