https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Monday 26 February 2024

دونوں ہاتھوں سے مفلوج کیسے استنجاء کرے

 اگر کوئی شخص دونوں ہاتھوں میں فالج ہونے کی وجہ سے کام نہیں کرسکتا، اور استنجاء کے وقت پانی ڈالنے والا بھی کوئی نہیں ہے، اور جاری پانی بھی نہیں ہے، اور اس کی بیوی بھی نہیں ہے، تو اس وقت استنجاء بالکل معاف ہوجائے گا، لیکن اگر وہ زمین سے یا کسی چیزسے رگڑ کر صاف کرسکتا ہے، تو صاف کرلے۔

فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے:

"لو شلت يده اليسرى ‌ولا ‌يقدر ‌أن ‌يستنجي بها إن لم يجد من يصب الماء لا يستنجي وإن قدر على الماء الجاري يستنجي بيمينه. كذا في الخلاصة."

الرجل المريض إذا لم يكن له امرأة ولا أمة وله ابن أو أخ وهو لا يقدر على الوضوء فإنه يوضئه ابنه أو أخوه غير الاستنجاء فإنه لا يمس فرجه وسقط عنه الاستنجاء. كذا في المحيط.

المرأة المريضة إذا لم يكن لها زوج وعجزت عن الوضوء ولها ابنة أو أخت توضئها ويسقط عنها الاستنجاء. كذا في فتاوى قاضي خان."

(كتاب الطهارة، الفصل الثالث في الاستنجاء، ١/ ٤٩، ط: دارالفكر

No comments:

Post a Comment