فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک سونا مکروہ ہے ، اور فجرکی نماز کے بعد سونے والا اس دعا برکت سے محروم ہوجا تا ہے جو نبی کریم ﷺنے اپنی امت کے لیے کی ہے ۔
سنن ترمذی میں ہے:
"عن صخرالغامدى قال قال رسول اللّه-صلى الله عليه وسلم : اللّهمّ بارك لأمّتِى فى بكورها ، قال: وكان إذا بعث سرِيّة أو جيشا بعثهُم أوّل النّهار...إلخ"
(أخرجه الترمذي في سننه ، كتاب البيو ع ، باب ما جاء في التبكير بالتجارة ، رقم الحديث : 1256 ، ج: 1 ، ص : 329 ، الناشر : مكتبة المكنز الإسلامي)
ترجمہ :
’’ حضرت صخر غامدی ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دعا فرمائی :’’ اے اللہ میری امت کےسویرے کے کاموں میں برکت فرما ‘‘حضرت صخر ؓ کہتے ہیں : رسول اللہ ﷺ جب کوئی چھوٹا یا بڑا لشکر روانہ فرماتے تو دن کے اول حصے میں ( فجر کے فورا بعد )روانہ کرتے تھے ‘‘
( ترجمہ از تحفۃ الالمعی لسعید احمد پالن پوری ، ج : ۴ ، ص : ۱۱۲ ، طبع : زمزم پبلشرْز )
فتاوی سراجیہ میں ہے :
" يكره النوم في أول النهار و فيما بين المغرب و العشاء ...إلخ"
(كتاب الكراهية ، باب المتفرقات ، ص: 336 ، الناشر : دار الكتب العلمية)