https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Saturday 10 June 2023

قیمت سے زیادہ کابل بنانا

کسی کمپنی یا شخص کا ملازم جو کمپنی یا شخص کے لیے کوئی چیز خریدتا ہے تو اس ملازم کی حیثیت وکیل کی ہوتی ہے، اور وکالت کی بنیاد امانت پر ہوتی ہے، چنانچہ وکیل اپنے موکل کے لیے جو چیز جتنے روپے کی خریدے گا اتنے ہی پیسے اپنے موکل سے لے سکتا ہے، اس سے زیادہ پیسے بتاکر لینا جھوٹ اور خیانت پر مبنی ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، ملازم کو تو اپنے کام کی تنخواہ ملتی ہے، اس لیے اس کا تو ویسے بھی کمیشن یا اجرت لینے کا کوئی حق نہیں بنتا ہے، لیکن اگر اسے اپنی تنخواہ کم لگتی ہو تو وہ مالک سے پہلے سے طے کرلے کہ میں اگر باہر سے یہ سامان لینے جاؤں گا تو اتنا کرایہ یا اجرت لوں گا، ایسا کرنا جائز ہے، لیکن بغیر کچھ طے کیے زیادہ بل بنواکر دھوکے اور جھوٹ کے ذریعہ سے زیادہ پیسے وصول کرنا جائز نہیں ہے اوردوکان دار کا زیادہ کا بل بناکر دینا بھی ناجائز ہے۔ چوں کہ ملازم کا زیادہ بل بنواکر زیادہ پیسے لینا ناجائز اور گناہ کا کام ہے، اس لیے دکان دار کا اس کے لیے اصل بل سے زیادہ کا بل بناکر اس کو دینا بھی ناجائز اور گناہ کا کام ہے، کیوں کہ یہ گناہ کے کام میں معاونت ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں نیکی اور تقوی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرنے اور گناہ کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ اگر دکان دار اصل مقدار سے زیادہ پیسوں کا بل بناکر ملازم کو دیتا ہے تو اس سے اس کی کمائی تو حرام نہیں ہوگی، لیکن چوں کہ یہ گناہ کے کام میں معاونت ہے، اس لیے ایسا کرنے سے دکان دار گناہ گار بھی ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے یہاں جواب دہ بھی ہوگا، لہٰذا اسے اس طرح کے کاموں سے بچنا چاہیے۔ درر الحکام في شرح مجلة الأحکاممیں ہے: "(إذا شرطت الأجرة في الوكالة وأوفاها الوكيل استحق الأجرة، وإن لم تشترط ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعاً. فليس له أن يطالب بالأجرة) يستحق في الإجارة الصحيحة الأجرة المسمى. وفي الفاسدة أجر المثل ... لكن إذا لم يشترط في الوكالة أجرة ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعاً، وليس له أن يطلب أجرة. أما إذا كان ممن يخدم بالأجرة يأخذ أجر المثل ولو لم تشترط له أجرة". (الکتاب الحادي عشر: الوکالة، الباب الثالث، الفصل الأول، المادة:۱۴۶۷ ،ج:۳؍۵۷۳،ط:دارالجیل

Friday 9 June 2023

نماز میں قرأت کی واجبی مقدار

نماز میں سورہٴ فاتحہ کے علاوہ قراء ت کی واجبی مقدار چھوٹی تین آیات یا ایک بڑی آیت ہے، اور ایک بڑی آیت سے مراد ہے جو چھوٹی تین آیات جیسے ثُمَّ نَظَرَ․ ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ․ ثُمَّ اَدْبَرَ وَاسْتَکْبَرَ․ کے بقدر ہو یعنی کم ازکم اس میں تیس حروف ہوں، جیسا کہ درمختار میں ہے: وضم أقصر سورة کالکوثر أو ما قام مقامھا وھو ثلاث آیات قصار نحو ثُمَّ نَظَرَ․ ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ․ ثُمَّ اَدْبَرَ وَاسْتَکْبَرَ․ وکذا لو کانت الآیة أو الآیتان تعدل ثلاثًا قصارًا، وفي الشامیة: وھی ثلاثون حرفاً، فلو قرأ آیة طویلة قدر ثلاثین حرفا یکون قد أتی بقدر ثلاث آیات،

عورتوں کاقبرستان جاناکیساہے

عورتوں کے قبرستان میں جانے سے اگر غم تازہ ہو اور وہ بلند آواز سے روئیں تو ان کے لیے قبرستان جانا گناہ ہے؛ کیوں کہ حدیث میں ایسی عورتوں پر لعنت آئی ہے جو قبرستان جائیں تاکہ غم تازہ ہو ۔نیز چوں کہ ان میں صبر کم ہوتا ہے، اس لیے گھر ہی سے ایصال ثواب کرنا چاہیے۔ اگر کوئی بوڑھی عورت عبرت اور تذکرہ آخرت کے لیے قبرستان جائے تو اس شرط کے ساتھ اجازت ہے کہ وہ جزع فزع نہ کرے، اور جوان عورت کے لیے تذکرہ موت و آخرت کی نیت سے جانے میں بھی کراہت ہے۔ البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (2/ 210): "(قوله: وقيل: تحرم على النساء إلخ) قال الرملي: أما النساء إذا أردن زيارة القبور إن كان ذلك لتجديد الحزن والبكاء والندب على ما جرت به عادتهن فلا تجوز لهن الزيارة، وعليه حمل الحديث: «لعن الله زائرات القبور»، وإن كان للاعتبار والترحم والتبرك بزيارة قبور الصالحين فلا بأس إذا كن عجائز، ويكره إذا كن شواب، كحضور الجماعة في المساجد

قبرستان میں قرآن لیجاکر تلاوت کرنا

مختار قول کے مطابق قبرستان میں قبر کے پاس بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت بلاکسی کراہت جائز ہے، ولا یکرہ الجلوس للقراء ة علے القبر فی المختار (نور الایضاح مع المراقی وحاشیة الطحطاوی ص: ۱۱۱، ۱۲۳)، وأخذ من ذلک جواز القراء ة علی القبر والمسألة ذات خلاف، قال الإمام: تکرہ لأن أہلہا جیفة ولم یصح فیہا شیء عندہ صلی اللہ علیہ وسلم وقال محمد: تستحب الورود الآثار وہو المذہب المختار کما صرحوا بہ في کتاب الاستحسان (حاشیة الطحطاوی علی المراقي ص: ۶۲۱ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت)، نیز شامی (۳: ۱۵۶، مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند) دیکھیں۔ (۲) قرآن پاک یا سیپارہ قبرستان میں لے جاکر تلاوت کرنا بھی جائز ہے، البتہ ایصالِ ثواب کے لیے کسی خاص طریقہ کو لازم وضروری نہ سمجھا جائے۔ اور اگر کسی علاقہ میں ایصالِ ثواب کا کوئی خاص طریقہ لازم وضروری سمجھا جاتا ہو تو وہاں اس سے احتراز کیا جائے۔

Wednesday 31 May 2023

تین بیٹی اور ایک بیٹے کے مابین وراثت کی تقسیم

کیافرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلۂ ذیل کے بارے میں. کہ ہمارے والد صاحب نے دوشادیاں کیں پہلی بیوی کی اولاد میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹاہے اوردوسری بیوی کی کوئی اولاد نہیں ہے پہلی بیوی کاانتقال ہوچکاہے. دوسری بیوی حیات ہیں. اگروالد صاحب کی ملکیت میں بٹوارہ کیاجائے تودوسری بیوی کے حصہ میں جوکہ زندہ ہیں کتناحصہ بنتاہے اورتینوں بیٹیوں کے حصہ میں کتنا حصہ آ ئے گا. اگروالد صاحب کے بعد بٹوارہ کیاجائے تودوسری ماں کوبھی حصہ دیاجاناچاۂئےیانہیں..کیاشوہر کی زندگی میں بیوی اپناحصہ شوہر کی وراثت سےمانگ سکتی ہے کہ نہیں. اگرجائداد نہیں بکتی ہے توحصہ دوسری ماں کودیناضروری ہے کہ نہیں. شریعت کی روشنی میں بتایاجائے. فقط جواب : شوہر جب تک زندہ ہو اس کے مال میں بیوی کا کوئی حق نہیں ہوتا،شوہرکی ذمہ داری ہے کہ وہ تاحیات اپنی منکوحہ کے نان نفقہ وسکنی کی ذمہ داری اٹھائے. شوہر کے زندہ رہتے ہوئے بیوی وراثت کا مطالبہ نہیں کرسکتی کیونکہ زندگی میں شوہر تنہا اپنی جائداد کا مالک ہوتا ہے؛ ہاں شوہرکی وفات کے بعد بیوی کا حق وراثت کے اعتبار سے وابستہ ہوتا ہے، اگر شوہر نے کوئی اولاد چھوڑی ہے تو بیوی آٹھویں حصے کی حقدار ہوتی ہے ورنہ چوتھائی حصے کی .کماقال اللہ تعالی :فان كان لكم ولد فلهن الثمن مماتركتم من بعد وصية توصون بها او دين.(النساء) لہذاصورت مسؤلہ میں اگر شوہر اپنی زندگی میں وراثت تقسیم کرناچاہتے ہیں تو وہ شرعا یہ حق بھی رکھتے ہیں تب آٹھواں حصہ پوری جائداد میں سے دینے کے بعد باقی جائداد کوپانچ حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ایک ایک حصہ بیٹیوں کااور دوحصے بیٹے کو بقاعدۂ للذکرمثل حظ الانثیین تقسیم کیاجائے فقط واللہ اعلم بالصواب عامرالصمدانی قاضئ شریعت دارالقضاء علی گڑھ زیرنگرانی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ. ۔

Tuesday 30 May 2023

لوڈوکھیلناکیساہے

شریعتِ مطہرہ نے ایسے کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی ہے جن سے جسمانی فائدہ ہوتا ہو ، جیسے: تیراکی، تیراندازی ،گھڑسواری اور ان کھیلوں کی حوصلہ شکنی کی ہے جن میں لگنے سے وقت کا ضیاع ہوتا ہو اور ایسے کھیلوں کو ناجائز قرار دیا ہے جن کی وجہ سے گناہوں کا ارتکاب لازم آتا ہو یا وہ کھیل فساق و فجار کے کھیل ہوں، جیسے: شطرنج وغیرہ ۔ لڈو کھیلنے میں شرط نہ لگائی جائے یا کسی اور گناہ کا ارتکاب نہ ہو تو بھی اس میں عموماً انہماک اس درجہ کا ہوتا ہے کہ نماز و دیگر امور میں غفلت ہوجاتی ہے، اور اس بے مقصد کھیل میں قیمتی وقت کا ضیاع ہوتا ہی ہے، نیز ایسے کھیلوں میں انہماک کی وجہ سے دل ودماغ اکثر اوقات ان ہی چیزوں کی طرف متوجہ رہتاہے اور خدا کی یاد سے غافل رہتاہے، لایعنی امور میں ایسا انہماک شرعاً ناپسندیدہ ہے، مسلمان کا دل ودماغ ہروقت یادِ خدا اور آخرت کی تیاری میں مشغول رہنا چاہیے، اور وقت کو با مقصد کاموں میں لگانا چاہیے جن میں دینی و دنیوی یا کم از کم دنیوی فائدہ ہو ، لہذا ایسے بے مقصد اور لایعنی کھیلوں سے بہرصورت اجتناب کرناچاہیے ۔ حدیث شریف میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ' انسان کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ اس چیز کو چھوڑ دے جو بے فائدہ ہے "۔ [مالک، احمد] ایک اور حدیث شریف میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: " ۔۔۔ یاد رکھو! انسان جس چیز کو لہو ولعب (یعنی محض کھیل اور تفریح) کے طور پر اختیار کرے وہ باطل اور ناروا ہے، مگر اپنی کمان سے تیر اندازی کرنا، اپنے گھوڑے کو سدھارنا اور اپنی بیوی کے ساتھ کھیل وتفریح کرنا، یہ سب چیزیں حق ہیں"۔[ترمذی، ابن ماجہ

Sunday 28 May 2023

قرآن مجید موبائل میں پڑھنا افضل ہے یا مصحف میں

قرآنِ مجید مصحف میں دیکھ کر پڑھنا افضل ہے، اس لیے کہ مصحف کو دیکھنا، اس کو چھونا اور اس کو اٹھانا یہ اس کا احترام ہے، اور اس میں معانی میں زیادہ تدبر کا موقع ملتا ہے، اور یہ سب ثواب کا ذریعہ ہے، نیز پورے مصحف کو چھونے کے لیے وضو ضروری ہے، جب کہ موبائل میں جس وقت اسکرین پر قرآنِ پاک کھلا ہوا ہو تو صرف اسکرین قرآنِ پاک کے صفحے کے حکم میں ہے، موبائل کے بقیہ حصے قرآنِ مجید کے حکم میں نہیں ہیں، گویا مصحف کسی حائل کے بغیر ہاتھ میں لینے کے لیے باوضو ہونا بھی ضروری ہے، اس میں مصحف کا مزید احترام ہے، ظاہر ہے کہ یہ سب باتیں موبائل میں حاصل نہیں ہوتیں، اس لیے بہتر ہے کہ مصحف ہی سے پڑھا جائے۔ اگر کبھی ضرورت ہو تو موبائل سے پڑھ لیں، اللہ کی ذات سے امید ہے اس پر بھی قرآن دیکھ کر پڑھنے کا ثواب عطا فرمائیں گے۔ مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (4/ 1487): " وعن عثمان بن عبد الله بن أوس الثقفي عن جده قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " «قراءة الرجل القرآن في غير المصحف ألف درجة، وقراءته في المصحف تضعف على ذلك إلى ألفي درجة» ". 2167 - (وعن عثمان بن عبد الله بن أوس الثقفي عن جده قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : قراءة الرجل القرآن في غير المصحف) ، أي من حفظه (ألف درجة)، أي ذات ألف درجة أو ثوابها ألف درجة في كل درجة حسنات، قال الطيبي: ألف درجة خبر لقوله: قراءة الرجل على تقدير مضاف، أي ذات ألف درجة ليصح الحمل كما في قوله تعالى: {هم درجات} [آل عمران: 163]، أي ذوو درجات، وأغرب ابن حجر وجعل القراءة عن تلك الألف مجازاً كرجل عدل، فتأمل (وقراءته في المصحف تضعف) بالتذكير والتأنيث مشدد العين، أي يزاد (على ذلك)، أي ما ذكره من القراءة في غير المصحف (إلى ألفي درجة) قال الطيبي: لحظ النظر في المصحف وحمله ومسه وتمكنه من التفكر فيه واستنباط معانيه اهـ يعني أنها من هذه الحيثيات أفضل وإلا فقد سبق أن الماهر في القرآن مع السفرة البررة، وربما تجب القراءة غيبًا على الحافظ حفظًا لمحفوظه. قال ابن حجر: إلى غاية لانتهاء التضعيف ألفي درجة؛ لأنه ضم إلى عبادة القراءة عبادة النظر، أي وما يترتب عليها، فلاشتمال هذه على عبادتين كان فيها ألفان، ومن هذا أخذ جمع بأن القراءة نظراً في المصحف أفضل مطلقًا، وقال آخرون: بل غيبًا أفضل مطلقًا، ولعله عملاً بفعله عليه الصلاة والسلام، والحق التوسط فإن زاد خشوعه وتدبره وإخلاصه في إحداهما فهو الأفضل وإلا فالنظر؛ لأنه يحمل على التدبر والتأمل في المقروء أكثر من القراءة بالغيب". فقط والله أعلم

Tuesday 23 May 2023

شیربندر وغیرہ کی خرید و فروخت

حلال جانوروں کے علاوہ دیگر جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے ضابطہ یہ ہے کہ ہر وہ جانور جسے سدھا کر شکار کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہو، یا اس کی کھال سے نفع اٹھایا جا سکتا ہو، اس کی خرید و فروخت کی شرعاً اجازت ہوگی، لہذا شیر و دیگر درندوں کے ایسے بچوں کی خرید و فروخت جائز ہے، جنہیں سدھانا ممکن ہو، اسی طرح سے اس شیر کی خرید و فروخت کی بھی اجازت ہے، جسے سدھایا جا سکتا ہو، تاہم تیندوے کی خرید و فروخت کی شرعاً اجازت نہیں؛ کیوں کہ خلقاً اس میں سدھائے جانے کی صلاحیت نہیں ہوتی، البتہ اگر اس کی کھال سے فائدہ حاصل کرنا مقصود ہو تو ایسی صورت میں خرید و فروخت کی گنجائش ہوگی۔ نیز بندر کی خرید و فروخت کے بارے میں امام ابو حنیفہ کے دو قول ملتے ہیں، پہلا قول بروایت امام حسن بن زیاد رحمہ اللہ جواز کا ہے، وجہ یہ ہے کہ بندر کی کھال سے فائدہ اٹھانا ممکن ہے، اور قاعدہ یہ ہے کہ ہر جان دار جس کی کھال سے استفادہ ممکن ہو اس کی خرید و فروخت جائز ہے۔ جب کہ دوسرا قول بروایت امام ابو یوسف رحمہ ممانعت کا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ بندر میں لہو لعب کے علاوہ کچھ نہیں، جس کی وجہ سے اس میں جہتِ حرمت غالب ہے۔ بلی کی خرید و فروخت بھی جائز ہے۔ تاہم، سور ( خنزیر)، چوہا، گوہ، جھینگر، لال بیگ، بچھو، چھپکلی، گرگٹ، ہیج ہاگ، مینڈک، کیکڑے و دیگر کیڑے مکوڑوں کی خرید و فروخت جائز نہیں۔ فتح القدیر شرح الہدایہ میں ہے: "(قوله: ويجوز بيع الكلب والفهد والسباع ، المعلم وغير المعلم في ذلك سواء) هكذا أطلق في الأصل ، فمشى بعضهم على إطلاقه كالقدوري. وفي نوادر هشام عن محمد : نص على جواز بيع الكلب العقور وتضمين من قتله قيمته . وروى الفضل بن غانم عن أبي يوسف نصه على منع بيع العقور ، وعلى هذا مشى في المبسوط فقال : يجوز بيع الكلب إذا كان بحال يقبل التعليم . ونقل في النوادر أنه يجوز بيع الجرو لأنه يقبل التعليم ، وإنما لا يجوز بيع الكلب العقور الذي لا يقبل التعليم ، وقال : هذا هو الصحيح من المذهب . قال : وهكذا نقول في الأسد إذا كان يقبل التعليم ويصطاد به يجوز بيعه ، وإن كان لا يقبل التعليم والاصطياد به لا يجوز ، قال : والفهد والبازي يقبلان التعليم فيجوز بيعهما على كل حال انتهى. فعلى هذا ينبغي أن لا يجوز بيع النمر بحال لأنه لشره لايقبل تعليماً. وفي بيع القرد روايتان عن أبي حنيفة : رواية الحسن الجواز ، ورواية أبي يوسف بالمنع . وقال أبو يوسف : أكره بيعه لأنه لا منفعة له إنما هو للهو وهذه جهة محرمة . وجه رواية الجواز أنه يمكن الانتفاع بجلده وهذا هو وجه رواية إطلاق بيع الكلب والسباع فإنه مبني على أن كل ما يمكن الانتفاع بجلده أو عظمه يجوز بيعه. ويجوز بيع الهرة لأنها تصطاد الفأر والهوام المؤذية فهي منتفع بها ، ولايجوز بيع هوام الأرض كالخنافس والعقارب والفأرة والنمل والوزغ والقنافذ والضب ، ولا هوام البحر كالضفدع والسرطان . وذكر أبو الليث أنه يجوز بيع الحيات إذا كان ينتفع بها في الأدوية وإن لم ينتفع فلا يجوز. (كتاب البيوع، مسائل منثورة، ٧ / ١١٨

اونٹ کے پیشاب کاحکم

اونٹ اور گائے بھینس وغیرہ کا پیشاب حرام وناپاک ہے، اس کا پینا اور استعمال کرنا جائز نہیں، جمہور علما کا یہی مسلک ہے اوراس سلسلے میں صحیح بخاری کی جو حدیث پیش کی جاتی ہے وہ منسوخ ہے بعض علماء کے نزدیک آپ علیہ الصلاة والسلام نے قبیلہ عرینہ والوں کو بطور علاج اونٹ کا دودھ اور پیشاب پینے کی اجازت دی تھی یہ حکم صرف انہیں کے ساتھ خاص تھا. کذا فی معارف السنن (۱: ۲۷۳، ۲۷۴ مطبوعہ مکتبہ اشرفیہ دیوبند) البتہ اونٹ گائے بھینس کے گوبر کی خرید وفروخت جائز. خریدوفروخت کتے بلی تک کی جائز ہے لیکن اس یہ مطلب نہیں کہ جانور بھی کھانے جائزہیں بلکہ حرام ہیں. قالوا: أبوال الإبل نجسة، وحکمہا حکم دمائہا لا حکم لحومہا، وأراد بہم أبا حنیفة وأبا یوسف والشافعي، وقال ابن حزم في المحلي: والبول کلہ من کل حیوان: إنسان أو غیر إنسان، فما یوٴکل لحمہ أو لا یوٴکل لحمہ کذٰلک، أو من طائر یوٴکل لحمہ أو لا یوٴکل لحمہ فکل ذٰلک حرام أکلہ وشربہ إلا لضرورة تداوي أو إکراہ أو جوع أو عطش فقط۔ وفرض اجتنابہ في الطہارة والصلاة إلا ما لا یمکن التحفظ منہ إلا بحرج، فہو معفو عنہ … وقالوا: أما ما رویتموہ من حدیث العرنیین فذٰلک إنما کان للضرورة، فلیس في ذٰلک دلیل أنہ مباح في غیر حال الضرورة؛ لأنا قد رأینا أشیاء أبیحت في الضرورات ولم تبح في غیر الضرورات (نخب الأفکار في تنقیح مباني الأخبار في شرح معاني الآثار، کتاب الطہارة، باب حکم بول مایوٴکل لحمہ ۲: ۳۸۲، ط: وزارة الأوقاف والشوٴون الإسلامیة، دولة قطر) ، وانظر الدر المختار ورد المحتار (کتاب الطھارة، باب المیاہ، ۱: ۳۶۵، ط: مکتبة زکریا دیوبند) أیضاً۔

حلال جانوروں کے بول وبراز کاحکم

*جن جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے، اور جن کا نہیں کھایاجاتا حنفيه شافعيه اور اهل الظاهر كے نزدیک ان سبھی کابھی بول وبراز ناپاک ہے دیگر ائمہ کے نزدیک جن جانوروں کاگوشت کھایاجاتاہے ان کابول وبراز پاک ہے یعنی ان کا پیشاب ،پاخانہ کپڑوں کو لگنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے، ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں، پاک کہنے والوں کے دلائل شرعیہ ملاحظہ فرمائیں:* دلیل نمبر 1 : 🌹عن أنس قال : قدم أناس من عکل أو عرینۃ ، فاجتووا المدینۃ ، فأمرھم النبیّ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم بلقاح ، وأن یشربوا من أبوالھا وألبانھا ، فانطلقوا ، فلمّا صحّوا قتلو راعی النبیّ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم واستاقوا النعم ، فجاء الخبر فی أوّل النھار ، فبعث فی آثارھم ، فلمّا ارتفع النھار جیء بھم ، فأمر ، فقطع أیدیھم وأرجلھم ، وسمرت أعینھم ، وألقوا فی الحرّۃ یستسقون فلا یسقون ، قال أبو قلابۃ : فھولاء سرقوا ، وقتلوا ، وکفروا بعد أیمانھم ، وحاربوا اللّٰہ و رسولہ ۔ ”سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عکل یا عرینہ کے کچھ لوگ آئے ، ان کو مدینہ کی آب و ہوا موافق نہ آئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بیت المال کی اونٹنیوں کے پاس جانے اور ان کاپیشاب اور دودھ پینے کا حکم دیا۔ چنانچہ وہ چلے گئے ، جب وہ تندرست ہو گئے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹ ہانک کر لے گئے۔ یہ خبر صبح ہی پہنچ گئی، آپ نے ان کے پیچھے صحابہ کو بھیجا ،جب دن چڑھ آیا تو ان کو پکڑ لایا گیا۔ آپ نے حکم دیا اور ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیئے گئے ، ان کی آنکھیں نکال دی گئیں اور ان کو پتھریلی زمین میں پھینک دیا گیا۔ وہ پانی مانگتے تھے لیکن ان کو پانی دیا نہ گیا۔ ابو قلابہ تابعی فرماتے ہیں کہ ان لوگوں کا یہ انجام اس لئے ہوا کہ انہوں نے قتل کیا ، چوری کی ، ایمان لانے کے بعد مرتد ہوئے اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اعلان جنگ کیا ۔ (صحیح بخاری : حدیث نمبر_ 233) ( صحیح مسلم : حدیث نمبر_1671) *یعنی جب دوا کے لیے حلال جانوروں کا پیشاب پیا جا سکتا ہے تو کپڑوں پر لگنے سے کپڑے کیسے ناپاک ہو سکتے ہیں* *فقہائے امت نے اس حدیث سے یہی سمجھا ہے کہ حلال جانوروں کا پیشاب وغیرہ پاک ہوتا ہے۔ آئیے چند مشہور فقہاء کے فرامین ملاحظہ فرمائیں :* 🌹امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ (١٩٤ ۔ ٢٥٦ ھ)اس حدیث پر تبویب کرتے ہوئے لکھتے ہیں : باب أبوال الإبل والدواب والغنم ومرابضھا ۔ ”اونٹوں ، چوپائیوں اور بھیڑ بکریوں کے پیشاب اور ان کے باڑوں کا حکم ۔ ” 🌹حافظ ابن حجر لکھتے ہیں : وحدیث العرنیین لیستدل بہ علی طھارۃ ابوال الابل ۔ ”امام بخاری رحمہ اللہ نے قبیلہ عرینہ والے لوگوں کی حدیث اس لئے بیان کی ہے تا کہ اس کے ذریعے اونٹوں کے پیشاب کے پاک ہونے پر استدلال کریں ۔” (فتح الباری : ١/٣٣٥) 🌹شاہ ولی اللہ محدث دہلوی امام بخاری رحمہ اللہ کی اس تبویب کی وضاحت میں لکھتے ہیں : غرضہ إثبات طھارۃ أبوال الدوابّ المأکولۃ لحمھا ۔ ”امام بخاری رحمہ اللہ کی مراد یہ ہے کہ ماکول اللحم جانوروں کے پیشاب پاک ہیں۔” (شرح تراجم ابواب صحیح البخاری از شاہ ولی اللّٰہ ) 🌹 امام الائمہ ابن خزیمہ رحمہ اللہ (٢٢٣۔ ٣١١ ھ ) اس حدیث پر یوں تبویب فرماتے ہیں : باب الدلیل علی أنّ أبوال ما یؤکل لحمہ لیس بنجس ، ولا ینجس الماء إذا خالطہ ، إذ النبیّ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم قد أمر بشرب أبوال الإبل مع ألبانھا ، ولو کان نجسا لم یأمر بشربہ ۔ ”اس بات پر دلیل کا بیان کہ ماکول اللحم جانوروں کا پیشاب ناپاک نہیں، نہ اس کے پانی میں ملنے سے پانی ناپاک ہوتا ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے دودھ کے ساتھ ان کے پیشاب کو بھی پینے کا حکم دیا تھا۔ اگر وہ نجس ہوتا تو آپ اس کو پینے کا حکم نہ دیتے۔” (صحیح ابن خزیمہ : ١/٦٠۔٦١) 🌹 امام ترمذی رحمہ اللہ (٢٠٠ ۔ ٢٧٩ ھ ) تبویب میں یوں رقمطراز ہیں : باب ما جاء فی بول ما یوکل لحمہ ۔ ”ماکول اللحم جانوروں کے پیشاب کا بیان۔” نیز لکھتے ہیں : وھو قول أکثر أھل العلم ، قالوا: لا بأس ببول ما یؤکل لحمہ ۔ ”اکثر اہل علم کا یہی مذہب ہے ، وہ کہتے ہیں کہ ماکول اللحم جانوروں کے پیشاب میں کوئی حرج نہیں ۔” (جامع الترمذی، تحت الحدیث : ٧٢) اس سے بڑھ کر یہ کہ امام ترمذی نے اسی حدیث کو ”کتاب الاطعمہ” (کھانے کا بیان) میں بھی پیش کیا ہے اور باب یوں باندھا ہے : باب ما جاء فی شرب أبوال الإبل ۔ ”اونٹ کا پیشاب پینے کے بارے میں باب۔” ( جامع الترمذی، تحت الحدیث : ١٨٤٥) معلوم ہوا کہ امام ترمذی رحمہ اللہ کے نزدیک بھی حلال جانوروں کا پیشاب پاک ہے۔ 🌹 اس حدیث پر امام نسائی رحمہ اللہ (٢١٥ ۔ ٣٠٣ )کی تبویب یوں ہے : باب بول ما یؤکل لحمہ ۔ ”ما کول اللحم جانوروں کے پیشاب کا بیان۔” (سنن النسائی، قبل الحدیث : ٣٠٦) 🌹 امام ابنِ منذر رحمہ اللہ (م ٣١٨ ھ ) اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں : وھذا یدلّ علی طھارۃ أبوال الإبل ، ولا فرق بین أبوالھا وأبوال سائر الأنعام ، ومع أنّ الأشیاء علی الطھارۃ ، حتّی تثبت نجاسۃ شیء منھا بکتاب أو سنۃ أو إجماع ۔ ”یہ حدیث اونٹوں کے پیشاب کے پاک ہونے پر دلیل ہے ، اونٹوں اور دوسرے مویشیوں کے پیشاب میں کوئی فرق نہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ تمام اشیاء اصلاً پاک ہوتی ہیں یہاں تک کہ قرآن ، حدیث یا اجماع کے ذریعے ان کی نجاست ثابت نہ ہو جائے ۔” (الاوسط لابن المنذر : ٢/١٩٩) 🌹 امام ابن حبان (م ٣٥٤ھ) اس حدیث کو نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ذکر الخبر المصرّح بأنّ أبوال ما یؤکل لحومھا غیر نجسۃ ۔ ”اس بات میں صریح حدیث کا بیان کہ ماکول اللحم جانوروں کا پیشاب ناپاک نہیں ہے ۔” (صحیح ابن حبان : ٤/٢٢٣، تحت الحدیث : ١٣٨٦) 🌹 امام الفقیہ عبدالحق الاشبیلی رحمہ اللہ (٥١٠ ۔ ٥٨١) اس حدیث پر یوں باب قائم کرتے ہیں : باب أبوال ما یؤکل لحمہ ورجیعہ ۔ ”ما کول اللحم جانوروں کے پیشاب اور فضلے کا بیان ۔” (الاحکام الشرعیۃ الکبرٰی للاشبیلی : ١/٣٨٩) 🌹 شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ (٦٦١۔٧٢٨ھ) لکھتے ہیں : فإذا أطلق ۔۔۔ الإذن فی الشرب لقوم حدیثی العھد بالإسلام جاھلین بأحکامہ ، ولم یأمرھم بغسل أفواھھم وما یصیبھم منھا لأجل صلاۃ ولا لغیرھا، مع اعتیادھم شربھا ، دلّ ذلک علی مذھب القائلین بالطھارۃ ۔ ”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اونٹ کا پیشاب پینے کی مطلق اجازت دی ہے جوکہ نئے نئے مسلمان ہوئے تھے اور اسلام کے احکام سے نا واقف تھے ، نیز ان کو منہ اور پیشاب سے ملوث چیزوں کو نماز وغیرہ کے لئے دھونے کا حکم بھی نہیں دیا حالانکہ وہ بار بار اسے پیتے رہے۔اس سے اونٹ کے پیشاب کو پاک کہنے والوں کی دلیل بنتی ہے ۔” (بحوالہ تحفۃ الاحوذی : ١/٧٨) 🌹 شیخ الاسلام ثانی ابن القیم رحمہ اللہ (٦٩١۔٧٥١ھ) فرماتے ہیں : وفی القصّۃ دلیل علی ۔۔۔۔۔ طہارۃ بول مأکول اللحم ، فإنّ التداوی بالمحرّمات غیر جائز ، ولم یؤمروا مع قرب عہدہم بالإسلام بغسل أفواہہم وما أصابتہ ثیابہم من أبوالہا للصلاۃ ، وتأخیر البیان لا یجوز عن وقت الحاجۃ ۔ ”اس واقعے میں حلال جانوروں کے پیشاب کے پاک ہونے کی دلیل موجود ہے کیونکہ حرام چیزوں کو بطور دوائی استعمال کرنا جائز نہیں۔ علاوہ ازیں ان لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے نماز کے لیے اپنے منہ اور وہ کپڑے دھونے کا حکم نہیں ملا جن کو یہ پیشاب لگتا تھا۔ کسی وضاحت کو وقت ضرورت سے مؤخر کرنا جائز ہی نہیں(اگر یہ پیشاب ناپاک تھا تو اسی وقت ان کو وضاحت کی جانی چاہیے تھی)۔ ”(زاد المعاد لابن القیم : ٤/٨٤) *آپ نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ کے پیشاب کو پینے کا حکم دے رہے ہیں اور محدثین و فقہاء کی ایک جماعت اس حدیث سے حلال جانوروں کے پیشاب کی طہارت ثابت کر رہی ہے جبکہ اس کو نجس کہنے والوں کے پاس سرے سے کوئی دلیل موجود نہیں* _______&&______ دلیل نمبر 2_ 🌹عن أنس قال : کان النبیّ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم یصلّی قبل أن یبنی المسجد فی مرابض الغنم ۔ ”سیدنا انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد بننے سے پہلے بکریوں کے باڑے میں نماز ادا فرماتے تھے ۔” (صحیح البخاری : حدیث نمبر-234) (صحیح مسلم : حدیث نمبر-524) 🌹دوسری روایت میں ہے کہ: آپ سے اونٹ کے باڑے ( بیٹھنے کی جگہ ) میں نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اونٹ کے بیٹھنے کی جگہ میں نماز نہ پڑھو کیونکہ وہ شیاطین میں سے ہے ،(یعنی اونٹ سرکش اور طاقتور ہوتا ہے وہ نقصان پہنچا سکتا ہے نمازی کو) اور آپ سے بکریوں کے باڑے ( رہنے کی جگہ ) میں نماز پڑھنے کے سلسلہ میں پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں نماز پڑھو کیونکہ وہ برکت والی ہیں، (سنن ابو داؤد، حدیث نمبر-184) *جب بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھنا جائز ہے تو یط بات ثابت ہوئی کپ انکا پیشاب پاخانہ ناپاک نہیں،کیونکہ باڑے میں ہر جگہ پاخانہ پیشاب ہی ہوتا ہے* *اس حدیث سے بھی ائمہ حدیث اور فقہائے امت نے حلال جانوروں کے پیشاب کے پاک ہونے کو ثابت کیا ہے، ملاحظہ فرمائیں :* 🌹 امام بخاری رحمہ اللہ (١٩٤۔ ٢٥٦ھ) اس حدیث پر یوں باب قائم کرتے ہیں : باب أبوال الإبل والدوابّ والغنم ومرابضھا ۔ ”اونٹوں، مویشوں اور بکریوں کے پیشاب نیز بکریوں کے باڑوں کا بیان۔” 🌹امام ترمذی رحمہ اللہ (٢٠٠ ۔ ٢٧٩ھ)کی تبویب یہ ہے : باب ما جاء فی الصلاۃ فی مرابض الغنم وأعطان الابل ۔ ”بکریوں اور اونٹوں کے باڑوں میں نماز کا بیان۔” (جامع الترمذی، قبل الحدیث : 350) نیز بکریوں کے باڑوں میں نماز کی اجازت اور اونٹوں کے باڑوں میں نماز کی ممانعت والی حدیث نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں : وعلیہ العمل عند أصحابنا ، وبہ یقول أحمد وإسحاق ۔ ”ہمارے اصحاب (محدثین) کے ہاں اسی پر عمل ہے ، نیز امام احمد بن حنبل اور امام اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ کا یہی فتوی ہے ۔” (جامع الترمذی، تحت الحدیث : 349) 🌹 امام ابن خزیمہ(٢٢٣۔٣١١ھ) فرماتے ہیں : باب ما جاء الصلاۃ فی مرابض الغنم ۔ ”بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھنے کے جواز کا بیان۔”(صحیح ابن خزیمۃ : ٢/٥) 🌹 امام ابن حبان رحمہ اللہ (م ٣٥٤ھ) اس حدیث پر تبویب فرماتے ہیں : ذکر جواز الصلاۃ للمرء علی المواضع التی أصابھا أبوال ما یؤکل لحومھا وأرواثھا ۔ ”اس بات کا بیان کہ آدمی کا ان جگہوں میں نماز پڑھنا جائز ہے جو حلال جانوروں کے پیشاب اور گوبر میں ملوث ہوں ۔” نیز بکریوں کے باڑوں میں نماز کی اجازت والی ایک دوسری حدیث پر یہ تبویب کرتے ہیں : ذکر الخبر المدحض قول من زعم أنّ أبوال ما یؤکل لحومھا نجسۃ ۔ ”اس حدیث کا بیان جو ما کول اللحم جانوروں کے پیشاب کو نجس خیال کرنے والے لوگوں کا رد کرتی ہے۔” (صحیح ابن حبان : ٤/٢٢٤۔ ٢٢٦) 🌹علامہ نووی(٦٣١۔٦٧٦ھ)اس حدیث کے تحت لکھتے ہیں : وأمّا إباحتہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم الصلاۃ فی مرابض الغنم دون مبارک الإبل ، فھو متّفق علیہ ۔ ”رہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بکریوں کے باڑوں میں نماز کو مباح قرار دینا اور اونٹوں کے باڑوں میں نماز سے روکنا تو اس پر سب کا اتفاق ہے۔” (شرح صحیح مسلم للنووی : ١/١٥٨) 🌹شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (٦٦١۔٧٢٨ھ) احادیث سے حلال جانوروں کے پیشاب کے پاک ہونے پر دلیل لیتے ہوئے فرماتے ہیں : وصحّ عنہ أنّہ أذن فی الصلاۃ فی مرابض الغنم ، ولم یأمر بحائل ۔۔۔ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح ثابت ہے کہ آپ نے بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے اور کسی قسم کی رکاوٹ وغیرہ رکھنے کا حکم نہیںدیا(تو معلوم ہوا کہ بکریوں کا پیشاب پاک ہے)۔” (شرح العمدۃ فی الفقہ : ١/٦٠) *آپ جان چکے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھی ہے ، نیز سوال کرنے والے صحابی کو آپ نے بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھنے کی اجازت بھی دی ہے (صحیح مسلم : ٣٦٠) *محدثین کرام نے ان احادیث سے بھی ما کول اللحم جانوروں کے پیشاب کی طہارت ثابت کی ہے جیسا کہ اوپر مذکورہ تبویب سے عیاں ہے* ________&&_________ دلیل نمبر 3 : 🌹عن عبداللّٰہ قال : کان النبیّ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم یصلّی عند البیت ، وأبو جھل وأصحاب لہ جلوس ، إذ قال بعضھم لبعض : أیّکم یجیء بسلی جزور بنی فلان ، فیضعہ علی ظھر محمّد إذا سجد؟ فانعبث أشقی القوم ، فجاء بہ ، فنظر حتّی إذا سجد النبیّ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم وضعہ علی ظھرہ بین کتفیہ ، وأنا أنظر ، لا أغنی شیأا ، لو کانت لی منعۃ ، قال : فجعلوا یضحکون و یحیل بعضھم علی بعض ، ورسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم ساجد لا یرفع رأسہ ، حتّی جاء تہ فاطمۃ فطرحتہ عن ظھرہ ، فرفع رأسہ ثمّ قال : (( اللّٰھم علیک بقریش )) ، ثلات مرّات ، فشقّ علیھم إذ دعا علیھم ، قال : وکانوا یرون أنّ الدعوۃ فی ذلک البلد مستجابۃ ، ثمّ سمّی : (( اللّٰھم علیک بأبی جھل ، وعلیک بعتبۃ بن ربیعۃ ، وشیبۃ بن ربیعۃ ، والولید بن عتبۃ ، وأمیّۃ ابن خلف ، وعقبۃ بن أبی معیط )) ، وعدّ السابع فلم نحفظہ ، قال : فوالذی نفسی بیدہ ! لقد رأیت الذین عدّ رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم صرعی فی القلیب قلیب بدر ۔ ”سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے قریب نماز ادا کر رہے تھے۔ ابو جہل اور اس کے ساتھی وہاں بیٹھے تھے۔ ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: تم میں سے کون فلاں قبیلے کے اونٹ کی بچہ دانی لا کر سجدے کی حالت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر رکھے گا ؟ ان میں سے بد بخت ترین شخص اٹھا ، بچہ دانی لایا اور انتظار کرتا رہا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو وہ آپ کی کمر پر دونوں کندھوں کے درمیان رکھ دی۔ میں یہ منظر دیکھ رہا تھا لیکن کچھ نہیں کر سکتا تھا۔ کاش مجھ میں طاقت ہوتی۔ وہ کفار ہنسنے لگے اور خوشی سے ایک دوسرے پر گرنے لگے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں ہی تھے ، سر نہیں اٹھا سکتے تھے ،یہاں تک کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ کے پاس آئیں اور بچہ دانی آپ کی کمر مبارک سے ہٹا دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا ، پھر تین مرتبہ فرمایا : اے اللہ !قریشیوں کو ہلاک کر دے، آپ کی بد دعا ان پر گراں گزری۔ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کفار سمجھتے تھے کہ اس شہر میں دعا قبول ہو جاتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر نام لے کر فرمایا : اے اللہ ! تو ابو جہل کو ہلاک کر دے ، عتبہ بن ربیعہ کو ہلاک کر دے ، شیبہ بن ربیعہ کو ہلاک کر دے ، ولید بن عقبہ کو ہلاک کر دے ، امیہ بن خلف کو ہلاک کر دے ، عقبہ بن ابی معیط کو ہلاک کر دے۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ نے ساتواں نام بھی شمار کیا لیکن ہم اسے یاد نہ رکھ سکے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میرے جان ہے! میں نے ان سب لوگوں کو بدر والے دن کنویں میں اوندھے پڑے دیکھا جن کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شمار کیا تھا۔” (صحیح البخاری : حدیث نمبر- 240) ( صحیح مسلم : حدیث نمبر-1794) 🌹بعض روایات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قریش کی طرف سے گوبر اور خون ڈالنے کا صریح ذکر بھی ہے۔ (سنن النسائی : ٣٠٨، وغیرہ) *اوجھری ،گوبر وغیرہ اگر نجس ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز توڑ دیتے، اور کپڑے پاک کر کے دوبارہ نماز پڑھتے مگر آپ نے نماز جاری رکھی،کو اس بات کی دلیل ہے کہ حلال جانوروں کا گوبر پیشاب کپڑوں کو ناپاک نہیں کرتے* 🌹امام نسائی رحمہ اللہ (٢١٥۔٣٠٣ھ) اس حدیث پر یوں باب باندھتے ہیں : باب فرث ما یؤکل لحمہ یصیب الثوب ۔ ”ماکول اللحم جانوروں کا گوبر اگر کپڑوں کو لگ جائے تو اس کا حکم ۔” (سنن النسائی المجتبی : ٣٠٨) 🌹علامہ سندھی حنفی رحمہ اللہ (م ١١٣٨ھ)لکھتے ہیں : واستدلّ بالحدیث المصنّف علی طھارۃ فرث ما یؤکل لحمہ ۔ ”امام نسائی رحمہ اللہ نے اس حدیث سے ماکول اللحم جانوروں کے گوبر کے پاک ہونے کا استدلال کیا ہے ۔” (حاشیۃ السندی علی سنن النسائی : ١/١٦٢) 🌹امام عبدالحق الاشبیلی رحمہ اللہ (٥١٠ ۔ ٥٨١ ھ ) اس کی تبویب میں لکھتے ہیں : باب أبوال ما یؤکل لحمہ و رجعیہ ۔ ”ما کول اللحم جانوروں کے پیشاب اور گوبر کا بیان۔” (الاحکام الشریعۃ الکبرٰی للاشبیلی : ١/٣٨٩) 🌹قاضی عیاض رحمہ اللہ (٤٧٦۔٥٤٤ھ) بھی ماکول اللحم جانوروں کے گوبر کو پاک کہتے تھے ۔ (شرح مسلم للنووی : ٢/١٠٨) جاری ہے ۔۔ *اوپر ذکر کردہ تینوں احادیث اور محدثین کا ان کے اوپر باب باندھنے اور وضاحت کرنے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ حلال جانوروں کا پیشاپ پاخانہ اگر کپڑوں کو لگ جائے تو کپڑے ناپاک نہیں ہوتے،ان کپڑوں ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں* ______&&&_________ *ایک اعتراض کا جواب* *کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اونٹوں کا پیشاب پینے والی حدیث سے انکا پیشاب پاک ہونا ثابت نہیں ہوتا،بلکہ اس حدیث سے حرام کو علاج کے لیے استعمال کرنا ثابت ہوتا ہے، یعنی حرام چیز کو صرف علاج کے لیے استعمال کر سکتے ہیں* اسکا جواب یہ ہے کہ:::: علاج کی مجبوری کی بناء پر نجس و حرام چیز حلال نہیں ہو سکتی۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا کرنا ثابت نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوری زندگی نجس و حرام چیز سے اپنا علاج کیا نہ کسی بیمار کو ایسا مشورہ دیا۔ اس کے برعکس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجس و حرام چیز سے علاج کرنے سے منع فرمایاہے ، جیسا کہ : 🌹 سیدنا ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے : نھی رسول اللّٰہ صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم عن الدواء الخبیث ۔ ”رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبیث دوا کے استعمال سے منع فرما دیا۔” (سنن ابی داو،د : 3870) (سنن الترمذی : 2045) ( سنن ابن ماجہ : 3499، وسندہ، صحیحٌ) *اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبیث چیز کو بطور دوائی استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے* 🌹 نیز قرآن کریم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرائضِ منصبی بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے : (یَأْمُرُھُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَیَنْھٰھُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُحِلُّ لَھُمُ الطَّیِّبَاتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیْھِمُ الْخَبَائِثَ)(الاعراف : ١٥٧) ”آپ ان کو نیکی کا حکم دیتے ہیں، برائی سے منع کرتے ہیں، پاکیزہ چیزیں ان کے لئے حلال ٹھہراتے اور خبیث چیزیں ان پر حرام قرار دیتے ہیں ۔” *معلوم ہوا کہ جو چیزیں حرام ہیں وہ خبیث اور مضر ہیں۔اسی لئے تو وہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر حرام قرار دی ہیں۔ اگر ان میں یہ خباثت اور ضرر نہ ہوتا تو امت ِمحمدیہ کے مرد و عورت دونوں پر کبھی بھی حرام قرار نہ دی جاتیں۔ لہٰذا اگر حلال جانوروں کے پیشاب کو حرام و نجس قرار دیا جائے تو یہ خبیث قرار پائے گا۔ کیسے ہو سکتا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک طرف لوگوں کو خبیث دوائی سے منع فرمائیں اور دوسری طرف اس کے پینے کا حکم بھی دیں ؟* 🌹 ایک صحابی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کو دوائی میں استعمال کرنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : إنّہ لیس بدواء ، ولکنّہ داء ۔ ”یہ دوائی نہیں ، بلکہ بیماری ہے ۔” (صحیح مسلم : ١٩٨٤) *صحابہ کرام جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلیم یافتہ تھے ، ان کا بھی یہی فتوی تھا کہ حرام چیز دوائی میں استعمال نہیں ہو سکتی ، جیسا کہ :* 🌹 سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک دفعہ اس بارے میں سوال ہوا تو فرمایا : إنّ اللّٰہ لم یجعل شفاء کم فیما حرّم علیکم ۔ ”یقینا اللہ تعالی نے اس چیز میں تمہارے لیے شفا نہیں رکھی جو تم پر حرام قرار دی ہے۔” (مصنف ابن أبی شیبہ : ٨/٢٠ ، ح : ٢٣٧٣٩ ، وسندہ، صحیحٌ) *سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس فرمان سے صاف طور پر معلوم ہو رہا ہے کہ حرام چیزوں میں اللہ تعالیٰ نے شفا رکھی ہی نہیں ، لہٰذا حرام کے استعمال سے شفا کی توقع کرنا بھی بذات ِ خود ایک گناہ ہے۔* 🌹 نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں : کان ابن عمر إذا دعا طبیبا یعالج بعض أصحابہ اشترط علیہ أن لا یداوی بشيء حرّم اللّٰہ عزّوجلّ ۔ ”سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ معمول مبارک تھا کہ جب کسی عزیز کے علاج کے لئے حکیم کو بلاتے تو اس پر یہ شرط عائد کرتے کہ وہ اللہ تعالی کی حرام کردہ چیزوں سے علاج نہیں کرے گا۔” (المستدک للحاکم : ٤/٢١٨ ، وسندہ، صحیحٌ) *کیسے ممکن ہے کہ ایک رخصت اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو دی ہو اور صحابہ کرام اس کے بارے میں اتنی سختی کریں کہ دوسروں کو بھی اس کے استعمال کی اجازت نہ دیں* *قارئین کرام نے دیکھ لیا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام حرام و نجس چیز سے علاج کو ممنوع قرار دیتے تھے اور ان کے نزدیک حرام میں شفا کی توقع بھی عبث ہے۔ اگر حلال جانوروں کا پیشاب نجس ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی اسے پینے کا حکم نہ دیتے۔ جب حرام میں شفا ہے ہی نہیں بلکہ یہ الٹا خود بیماری ہوتی ہے تو اسے بطور دوا استعمال کرنا کیسی عقل مندی ہے ؟* *پھر حرام میں شفا تلاش کرنے سے دین اسلام پر بھی زد آئے گی کہ اس میں علاج کے لئے حلال و طیب اشیاء نہیں تھیں ، اس لئے حرام و نجس چیزوں سے علاج مشروع قرار دیا گیا۔ بھلا نجاست اور شفا کی آپس میں کیا مناسبت ؟ لہٰذا یہ کہنا درست نہیں کہ اونٹ کا پیشاب نجس ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے صرف ضرورت ِتداوی کی بناء پر استعمال کرایا* 🌹امام الائمہ ابن خزیمہ رحمہ اللہ (٢٢٣۔٣١١ھ) اس بات کا ردّ کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ولو کان نجساً لم یأمر بشربہ ، وقد أعلم أن لا شفاء فی المحرّم ، وقد أمر بالاستشفاء بأبوال الإبل ، ولو کان نجساً کان محرّماً ، کان دائً لا دوائً ، وما کان فیہ شفاء ، کما أعلم صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم لمّا سئل : أیتداوی بالخمر؟ فقال : (( إنّما ہی داء ، ولیست بدواء )) ”اگر اونٹوں کا پیشاب نجس ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو پینے کا حکم نہ دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو خود بتا دیا تھا کہ حرام میں شفا نہیں، پھر اونٹوں کے پیشاب سے علاج کا بھی حکم دیا۔ اگر یہ حرام ہوتا تو بیماری ہوتا ، دوا نہ بنتا اور اس میں شفا نہ ہوتی جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب شراب کو بطور دوائی استعمال کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو فرمایا : یہ تو بیماری ہے ، شفا نہیں۔ ”(صحیح ابن خزیمۃ : ١/٦٠، قبل الحدیث : ١١٥) 🌹امام ابن حبان رحمہ اللہ (م ٣٥٤ھ) شراب کو بیماری قرار دینے والے فرمانِ رسول کو پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ذکر الخبر المدحض قول من زعم أنّ العرنیّین إنّما أبیح لہم فی شرب أبوال الإبل للتداوی ، لا أنّہا طاہرۃ ۔ ”اس حدیث کا بیان جو اس شخص کی بات کا ردّ کرتی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ قبیلہ عرینہ والوں کے لیے اونٹوں کا پیشاب پینا بطور دوائی جائز قرار دیا گیا ہے ، اس لیے نہیں کہ وہ پاک تھا۔” (صحیح ابن حبان : ٤/٢٣١، قبل الحدیث : ١٣٨٩ *اس ساری بات کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر کسی کے کپڑوں پر حلال جانوروں کا پیشاب پاخانہ لگ جاتا ہے تو کپڑے ناپاک نہیں ہونگے، وہ نماز پڑھ سکتا ہے، اگر اسکا دل مطمئن نہیں تو وہ دھو لے، اور اگر کسی کو بیماری وغیرہ میں حلال جانوروں کا پیشاب دوا کے لیے پینا پڑ جائے تو وہ علاج کے لیے اونٹ وغیرہ کا پیشاب بھی استعمال کر سکتا ہے ،جیسا کہ اج کل بہت سی ادویات میں گائے وغیرہ کا پیشاب شامل ہوتا ہے* وقد اختلف العلماء على مذهبين : المذهب الأول : إنَّ بول الحيوان المأكول لحمه نجس.وهو المعتمد عند الحنفية والشافعية والظاهرية المذهب الثاني : إنَّ بول الحيوان المأكول لحمه طاهر ؛ وبه قال المالكية والحنابلة ، ومحمد بن الحسن وزفر من الحنفية والراجح أنه نجس للأدلة الآتية : 1- قوله تعالى: (وَإِنَّ لَكُمْ فِي الأَنْعَامِ لَعِبْرَةً نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهِ مِن بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَّبَناً خَالِصاً سَآئِغاً لِلشَّارِبِينَ ) وجه الدلالة: إنَّ الله سبحانه أنعم علينا بإخراج اللبن من بين فرث ودم، وفائدة الامتنان إخراج طاهر من بين نجسين 2- ـ قوله تعالى : ( وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ ) وجه الدلالة: من المعلوم أنَّ الطباع السليمة تستخبث البول مطلقاً ، وتحريم الشيء لا لاحترامه وكرامته تنجيس له شرعاً 3- ـ عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: مَرَّ النبي صلى الله عليه وسلم بقبرين فقال: ( إنهما ليعذبان وما يعذبان في كبير، أما أحدهما فكان لا يستتر من البول وأما الآخر فكان يمشي بالنميمة) {متفق عليه :رواه البخاري ومسلم في صحيحيهما . وجه الدلالة: إنَّ هذا الحديث قد عم جنس البول ولم يخصه ببول الإنسان ولا أخرج عنه بول المأكول ثانياً : وبما أن أبوال الإبل نجسة فيترتب عليه حرمة شربها ، وحتى الذين قالوا بطهارتها فإنهم لم يبيحوا شربها لغير ضرورة العلاج . وأما الحديث الصحيح الذي رواه البخاري ومسلم عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : " قَدِمَ أُنَاسٌ مِنْ عُكْلٍ أَوْ عُرَيْنَةَ ، فَاجْتَوَوْا المَدِينَةَ ، فَأَمَرَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلِقَاحٍ ، وَأَنْ يَشْرَبُوا مِنْ أَبْوَالِهَا وَأَلْبَانِهَا ) فهذا حديث خاص ولحالة خاصة ، وهو من باب ضرورة العلاج ، كضرورة إباحة الميتة لمن خاف على نفسه الموت حنفیہ کے نزدیک نجاست دو طرح کی ہوتی ہے: (1) نجاستِ غلیظہ، (2) نجاستِ خفیفہ۔ (1) نجاستِ غلیظہ: مندرجہ ذیل چیزیں نجاست غلیظہ ہیں: آدمی کا فضلہ، پیشاب اور منی، جانوروں کا گوبر، حرام جانوروں کا پیشاب، انسان اور جانوروں کا بہتا ہوا خون، شراب، مرغی اور مرغابی و بطخ کی بیٹ۔ نجاستِ غلیظہ کا حکم: نجاستِ غلیظہ کپڑے یا بدن میں مقدارِ درہم کے برابر ہو تو دھونا واجب ہے، اور مقدارِ درہم سے کم لگ جائے تو معاف ہے، نماز ہو جائے گی، لیکن اگر مقدارِ درہم سے زائد لگی ہو تو معاف نہیں، بلکہ دھونا فرض ہے۔ (2) نجاستِ خفیفہ: مندرجہ ذیل چیزیں نجاست خفیفہ ہیں: حلال جانوروں مثلاً گائے، بکری وغیرہ کا پیشاب، اور حرام پرندوں کی بیٹ۔ نجاستِ خفیفہ کا حکم: اگر نجاستِ خفیفہ کپڑے یا بدن میں لگ جائے، تو جس حصہ میں لگی ہے، اگر اس کے چوتھائی حصہ سے کم ہو، تو بغیر دھوئے نماز ہو جائے گی، اور اگر پورا چوتھائی یا اس سے زیادہ پر نجاست لگی ہو تو معاف نہیں، بلکہ دھونا لازم ہے۔ اس تقسیم میں انسان کا کسی چیز سے کراہیت کھانے پر مدار نہیں، بلکہ دلائل شرعیہ پر مدار ہے۔ ’’أَنَّ الْمُغَلَّظَ مِنْ النَّجَاسَةِ عِنْدَ الْإِمَامِ مَا وَرَدَ فِيهِ نَصٌّ لَمْ يُعَارَضْ بِنَصٍّ آخَرَ، فَإِنْ عُورِضَ بِنَصٍّ آخَرَ فَمُخَفَّفٌ كَبَوْلِ مَا يُؤْكَلُ لَحْمُهُ، فَإِنَّ حَدِيثَ «اسْتَنْزِهُوا الْبَوْلَ» يَدُلُّ عَلَى نَجَاسَتِهِ وَحَدِيثَ الْعُرَنِيِّينَ يَدُلُّ عَلَى طَهَارَتِهِ. وَعِنْدَهُمَا مَا اخْتَلَفَ الْأَئِمَّةُ فِي نَجَاسَتِهِ فَهُوَ مُخَفَّفٌ، فَالرَّوْثُ مُغَلَّظٌ عِنْدَهُ؛ لِأَنَّهُ – عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ – سَمَّاهُ رِكْسًا وَلَمْ يُعَارِضْهُ نَصٌّ آخَرُ. وَعِنْدَهُمَا مُخَفَّفٌ، لِقَوْلِ مَالِكٍ بِطَهَارَتِهِ لِعُمُومِ الْبَلْوَى.‘‘ (شامی، 1/318، باب الأنجاس، ط:سعید کراچی) ’’وَذَكَرَ الْكَرْخِيُّ أَنَّ النَّجَاسَةَ الْغَلِيظَةَ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ: مَا وَرَدَ نَصٌّ عَلَى نَجَاسَتِهِ، وَلَمْ يَرِدْ نَصٌّ عَلَى طَهَارَتِهِ، مُعَارِضًا لَهُ وَإِنْ اخْتَلَفَ الْعُلَمَاءُ فِيهِ وَالْخَفِيفَةُ مَا تَعَارَضَ نَصَّانِ فِي طَهَارَتِهِ وَنَجَاسَتِهِ، وَعِنْدَ أَبِي يُوسُفَ وَمُحَمَّدٍ الْغَلِيظَةُ: مَا وَقَعَ الِاتِّفَاقُ عَلَى نَجَاسَتِهِ، وَالْخَفِيفَةُ: مَا اخْتَلَفَ الْعُلَمَاءُ فِي نَجَاسَتِهِ وَطَهَارَتِهِ.‘‘ (بدائع الصنائع، 1/80، فصل فی الأنجاس، ط:سعید کراچی) گوبرکی بیع و شراء کاحکم : گوبر خالص بیچنا بھی جائز ہے، اور مٹی وغیرہ کے ساتھ ملا ہوا ہو یا کھاد کی صورت میں ہو تب بھی اس کی خرید و فروخت جائز ہے اور اُس سے حاصل شدہ آمدنی کو استعمال کرنا بھی جائز ہے۔(تجارت کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا،5/418، ط: بیت العمار)۔ اور مرغی کی بیٹ (جو پولٹری فارم والے زمینداروں کو کھاد کے طور پر فروخت کرتے ہیں، اس) کے ساتھ بھی چونکہ مٹی وغیرہ ملی ہوتی ہے، لہٰذا اس کا بیچنا بھی جائز ہے۔(تجارت کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا،6/151، ط: بیت العمار) الفقہ الاسلامی و أدلتہ میں ہے: "ويكره بيع العَذِرة، ولا بأس ببيع السرقين أو السرجين: وهو (الزبل) وبيع البعر، لأنه منتفع به، لأنه يلقى في الأرض لاستكثار الريع، فكان مالاً، والمال محل للبيع بخلاف العذرة، لأنه لا ينتفع بها إلا مخلوطة، ويجوز بيع المخلوط كالزيت الذي خالطته النجاسة." (القسم الثالث، الفصل الأول، المبحث الرابع، المطلب الأول: أنواع البيع الباطل، بيع النجس والمتنجس، 5/ 3431، الناشر: دار الفكر- دمشق) المحیط البرہانی میں ہے: "ويجوز بيع ‌السرقين والبعر والانتفاع بها، وأما العذرة فلا يجوز الانتفاع بها ما لم يخلط بالتراب ويكون التراب غالبا، وهذا لأن محلية البيع بالمالية، والمالية بالانتفاع، والناس اعتادوا الانتفاع بالبعر والسرقين من حيث الإلقاء في الأرض لكثرة الريع، أما ما اعتادوا الانتفاع بالعذرة ما لم يكن مخلوطاً بالتراب، ويكون التراب هو الغالب" (كتاب البيع، ‌‌الفصل السادس: فيما يجوز وما لا يجوز بيعه، 6/ 350، الناشر: دار الكتب العلمية، بيروت) ( واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب )

آٹومیٹک مشین میں کپڑے دھونے سے پاک ہو جاتے ہیں کہ نہیں

اگر پاک کپڑے مشین میں دھوئے جائیں تو انہیں تین پانی سے دھونا ضروری نہیں ہے اور اگر کپڑے ناپاک ہیں یا پاک اور ناپاک کپڑے دونوں ملادیے تو انہیں پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ پاک پانی سے دھویا جائے، اور ہر مرتبہ نچوڑا بھی جائے، لہذا اگر آٹو میٹک واشنگ مشین میں انہیں اس طرح دھویا جائے کہ تین مرتبہ یا اس سے زیادہ مرتبہ کپڑے دھلیں اور ہر مرتبہ اس میں صاف اور پاک پانی استعمال ہوتاہو اور دوسری طرف سے کپڑوں سے مشین کے ذریعہ پانی نچڑ جائے تو وہ پاک ہوجائیں گے، اگرچہ پہلی مرتبہ پانی میں سرف اور صابن وغیرہ بھی شامل ہو۔ جدید آٹو میٹک مشین میں یہ سہولت موجود ہوتی ہے کہ جتنی مرتبہ کپڑے کی دھلائی مقصود ہو اُسے سیٹ کردیا جائے، مشین اتنی مرتبہ نیا پانی لے کر کپڑے کو دھوکر ہرمرتبہ نچوڑ دیتی ہے، لہٰذا گر تین مرتبہ یا اس سے زیادہ دھلنے کی سیٹنگ کرکے کپڑے دھوئے جائیں تو آٹو میٹک مشین میں ناپاک کپڑے دھونے سے پاک ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ کپڑے ناپاک ہونے کی صورت میں قلیل پانی میں انہیں ایک یا دو مرتبہ دھونا کافی نہیں ہوگا، اس لیےاگر دھوئے جانے والے کپڑے پاک اور ناپاک دونوں طرح کے ہوں تو ان کے دھونے کے لیے یہ طریقے اختیار کیے جائیں: 1۔ جن کپڑوں کے بارے میں یقین ہے کہ یہ پاک ہیں انہیں پہلے دھولیا جائے، اور اس کے بعد ناپاک اور مشکوک کپڑوں کو دھولیا جائے۔ 2۔ جو کپڑے ناپاک ہیں، ان میں ناپاک جگہ کو پہلے الگ سے تین مرتبہ اچھی طرح دھوکر اور نچوڑ کر، یا ناپاک حصے کو جاری پانی یا کثیر پانی میں دھو کر پاک کرلیاجائے، پھر تمام پاک کپڑوں کو واشنگ مشین میں دھولیا جائے، اس صورت میں دوبارہ واشنگ مشین میں تین مرتبہ دھونا یا بہت زیادہ پانی بہانا ضروری نہیں ہوگا۔ ہاں اگر جاری پانی میں یا کثیر پانی میں ناپاک کپڑے کو اچھی طرح دھو لیا جائے کہ ناپاکی زائل ہونے کا اطمینان ہوجائے تو کپڑا پاک ہوجائے گا، اگرچہ کپڑا تین مرتبہ نہ دھلاہو۔ فتاوی ہندیہ میں ہے: إِزَالَتُهَا إنْ كَانَتْ مَرْئِيَّةً بِإِزَالَةِ عَيْنِهَا وَأَثَرِهَا إنْ كَانَتْ شَيْئًا يَزُولُ أَثَرُهُ وَلَا يُعْتَبَرُ فِيهِ الْعَدَدُ. كَذَا فِي الْمُحِيطِ ... وَإِنْ كَانَتْ غَيْرَ مَرْئِيَّةٍ يَغْسِلُهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. كَذَا فِي الْمُحِيطِ وَيُشْتَرَطُ الْعَصْرُ فِي كُلِّ مَرَّةٍ فِيمَا يَنْعَصِرُ. (1/41، 42، الفصل الاول فی تطہیر الانجاس، ط:رشیدیہ) وفیہ ایضاً: ثَوْبٌ نَجِسٌ غُسِلَ فِي ثَلَاثِ جِفَانٍ أَوْ فِي وَاحِدَةٍ ثَلَاثًا وَعُصِرَ فِي كُلِّ مَرَّةٍ طَهُرَ لجرَيَانِ الْعَادَةِ بِالْغَسْلِ. هَكَذَا فَلَوْ لَمْ يَطْهُرْ لَضَاقَ عَلَى النَّاسِ. (1/ 42، الفصل الاول فی تطہیر الانجاس، ط:رشیدیہ)

Monday 22 May 2023

نماز فجر ختم اورقضانمازپندرہ یابیس منٹ بعد پڑھنے کا اعلان کرنا

شریعت میں قضا کا اعلان معہود نہیں ہے؛ اس لیے اس اعلان کی ضرورت نہیں۔ ہرشخص کی یہ اپنی ذمہ داری ہے کہ جس طرح وہ سفر میں جاتے وقت ٹرین وغیرہ کے اوقات کی رعایت کرتا ہے اسی طرح اس کو چاہیے کہ نمازوں کے اوقات کی بھی رعایت کرے، نماز کا معاملہ سفر سے بڑھ کر ہے اگر وقت پر بیدار نہ ہونے کا خطرہ ہو تو الارم وغیرہ لگاکر سوئے اور سونے میں جلدی کرے، سونے میں تاخیر نہ کرے، دن میں قیلولہ کرلیا کرے، آدمی نماز سے یکسر غافل ہوکر اس طرح نہ سوئے کہ جب نیند کھل جائے گی نماز پڑھ لیں گے یہ کس قدر غفلت کی بات ہے، جہاں تک اوقات مکروہ میں فجر کی نماز ادا کرنے کا مسئلہ ہے تو ان اوقات میں فجر کی نماز پڑھنا جائز نہیں۔ ثلاث ساعات لا تجوز فیہا المکتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة إذا طلعت الشمس حتی ترتفع․․․ (الہندیة: ۱/ ۵۲)

Saturday 13 May 2023

حج کے موقع پرحاجی عیدالاضحیٰ کی قربانی بھی کرے یانہ کرے

حجِ قران یا حجِ تمتع کرنے کی صورت میں دمِ شکر کے طور پر ایک حصہ قربانی کرنا یا ایک دنبہ، یا بھیڑ، یا بکری حرم کی حدود میں ذبح کرنا لازم ہوتا ہے، یہ اس قربانی کے علاوہ ہے جو ہر سال اپنے وطن میں کی جاتی ہے، دونوں الگ الگ ہیں،عید والی قربانی کا حج والی قربانی سے کوئی تعلق نہیں۔ حاجی کے لیے عید والی قربانی واجب ہونے یا نہ ہونے کا ضابطہ یہ ہے کہ اگر حاجی شرعی مسافر ہو تو اس پر قربانی واجب نہیں، البتہ اگر مسافر حاجی بھی اپنی خوشی سے عید والی قربانی کرے گا تو اس پر ثواب ملے گا، لیکن لازم نہیں ہے۔ اور اگر حاجی مقیم ہے اور اس کے پاس حج کے اخراجات کے علاوہ نصاب کے برابر زائد رقم موجود ہے تو اس پر قربانی کرنا واجب ہوگی۔ نوٹ: اگر حاجی ایام حج میں پندرہ دن یا اس سے زیادہ مکہ میں قیام کی نیت سے ٹھہرے اور 8 ذی الحجہ کو منیٰ روانہ ہونے سے پہلے پندرہ دن مکمل ہو رہے ہوں تو یہ حاجی عید کے دنوں میں مقیم شمار ہوگا، اور صاحبِ استطاعت ہونے کی صورت میں اس پر دمِ شکر کے علاوہ عید کی قربانی بھی واجب ہوگی۔ لیکن اگر منیٰ روانہ ہونے سے پہلے مکہ میں پندرہ دن پورے نہ ہورہے ہوں تو اقامت کی نیت کا اعتبار نہیں ہوگا، لہٰذا یہ حاجی مقیم نہیں کہلائے گا ، بلکہ مسافر شمار ہوگا، چنانچہ اس حاجی پر دمِ شکر کے علاوہ عید کی قربانی واجب نہیں ہوگی۔ بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 174) '' قال أصحابنا: إنه دم نسك وجب شكراً ؛ لما وفق للجمع بين النسكين بسفر واحد''۔ بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5/ 63) ''ومنها: الإقامة فلا تجب على المسافر؛ لأنها لا تتأدى بكل مال ولا في كل زمان، بل بحيوان مخصوص في وقت مخصوص، والمسافر لا يظفر به في كل مكان في وقت الأضحية، فلو أوجبنا عليه لاحتاج إلى حمله مع نفسه، وفيه من الحرج ما لا يخفى، أو احتاج إلى ترك السفر، وفيه ضرر، فدعت الضرورة إلى امتناع الوجوب، بخلاف الزكاة؛ لأن الزكاة لا يتعلق وجوبها بوقت مخصوص بل جميع العمر وقتها، فكان جميع الأوقات وقتاً لأدائها، فإن لم يكن في يده شيء للحال يؤديها إذا وصل إلى المال، وكذا تتأدى بكل مال، فإيجابها عليه لا يوقعه في الحرج، وكذلك صدقة الفطر ؛ لأنها تجب وجوباً موسعاً كالزكاة، وهو الصحيح. وعند بعضهم وإن كانت تتوقف بيوم الفطر لكنها تتأدى بكل مال، فلا يكون في الوجوب عليه حرج، وذكر في الأصل وقال: ولا تجب الأضحية على الحاج؛ وأراد بالحاج المسافر، فأما أهل مكة فتجب عليهم الأضحية وإن حجوا''۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 125) ''(فيقصر إن نوى) الإقامة (في أقل منه) أي في نصف شهر، (أو) نوى (فيه لكن في غير صالح) أو كنحو جزيرة، أو نوى فيه لكن (بموضعين مستقلين كمكة ومنى)، فلو دخل الحاج مكة أيام العشر لم تصح نيته؛ لأنه يخرج إلى منى وعرفة فصار كنية الإقامة في غير موضعها، وبعد عوده من منى تصح، كما لو نوى مبيته بأحدهما أو كان أحدهما تبعاً للآخر بحيث تجب الجمعة على ساكنه؛ للاتحاد حكماً''۔ الفتاوى الهندية (1/ 139) ''ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوماً أو أكثر، كذا في الهداية. ۔۔۔ ونية الإقامة إنما تؤثر بخمس شرائط: ترك السير، حتى لو نوى الإقامة وهو يسير لم يصح، وصلاحية الموضع، حتى لو نوى الإقامة في بر أو بحر أو جزيرة لم يصح، واتحاد الموضع والمدة، والاستقلال بالرأي، هكذا في معراج الدراية. ۔۔۔ وإن نوى الإقامة أقل من خمسة عشر يوماً قصر، هكذا في الهداية''