https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Thursday 13 February 2020

PDFالتطبیقات الغرا

عنترۃPDF of poetic play in Arabic Antara by Ahmad Shauqui

Click here to gain PDF of the poetic play in Arabic by Ahmad Shauqui, the chief of poets:
https://drive.google.com/file/d/1QCdBH-YsMFUIxQn0elyNHe3QinAbSM3P/view?usp=drivesdk

Minimum quantity of the Mahar according to the Sharia law مہر کی کم سے کم مقدار

مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم ہے جس کا وزن ٣۰ گرام ٦١۸ملی گرام چاندی ہے,اس سے کم مہر مقرر کرنا جا ئز نہیں البتہ زیادہ کی کوئی حد متعین نہیں ہے.
واقل المہر عشرۃ دراہم ,ہدایہ, باب المہر ص ٣۰۴ ج ۲

The last time of David حضرت داؤد کا آخری وقت

امام احمد بن حنبل نے صحیح سند سے مسند احمد میں بروایت ابوہریرہ نقل کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:حضرت داؤد کے مزاج میں بے پناہ غیرت تھی.چنانچہ آپ کی عادت تھی کہ جب کبھی باہر تشریف لیجاتے تو باہر سے گھر کا دروازہ بند کرجاتے تاکہ کوئی اجنبی آدمی گھر میں نہ آسکے.ایک دن آپ کہیں باہر تشریف لے گئے اور حسب معمول گھرکادروازہ مقفل کرگئےاتفاقا آپ کی اہلیہ مردانخانے کی طرف جھانکنے لگیں تو دیکھاکہ ایک اجنبی شخص گھر میں کھڑا ہے. اسے دیکھ کر آپ بولیں یہ غیر مرد کون کھڑاہے؟اور گھر کے اندر کیسے داخل ہوا جبکہ دروازہ مقفل ہے .بخدا ہمیں ڈرہے کہ کہیں ہماری رسوائی نہ ہوجائے.اتنے میں حضرت داؤد بھی واپس تشریف لے آئے.اور اس اجنبی شخص سے پوچھنے لگے,کہ تو کون ہے اور گھر میں کیسے داخل ہوا؟حالانکہ مکان کا تالہ لگاہواتھا.اس شخص نے کہا میں وہ ہںو ں جونہ بادشاہوں سے ڈرتاہے ناہی دربان اسے روک سکتے ہیں یہ سن کر حضرت داؤد نے فرمایا پھرتوتم ملک الموت ہو.میں بخوشی اپنے رب کا حکم قبول کرتاہوں چنانچہ حضرت داؤد اپنی جگہ پر لیٹ گئےاور فرشتے نے آپ کی روح قبض کرلی.جب آپ کو غسل و تکفین کے بعد رکھاگیاتو جنازے پر دھوپ آگئی تو حضرت سلیمان علیہ السلام نے پرندوں کو حکم دیاکہ داؤد علیہ السلام پر سایہ کریں چنانچہ پرندوں نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئےسایہ کیا یہاں تک کہ زمین پر سایہ ہوگیا.
یہ حدیث سند کے اعتبار سے جید اور قابل اعتبار ہے.

Amal of getting rid of bad habits like alcohol, cigarette etc.عادت بد,شراب سگریٹ وغیرہ چھڑانے کا عمل

ہر نماز کے بعد ١۰۰بار یعنی ایک تسبیح یامانع یاصبور یاھادی کی پڑہیں اور جس کی بھی عادت بد شراب سگریٹ بیڑی
وغیرہ چھڑانی ہو تو اسے روزانہ پانی پر دم کرکے پلائیں
یہ عمل چالیس دن کریں ان شاء اللہ عادت بد چھوٹ جائے گی.
WWW.drmuftimohdamir.blogspot.com

Wednesday 12 February 2020

Defeate of hate

The result of the Delhi election 11.2.2020,  indicates that politics of abhorrence, fables fake pledges, division is incompatible. It shows that the regime should focus on the development,  progress revitalizes compassion, tolerance, love and the multiplicity of India, not short-minded as the regime practically enacted the CAA. This kind of politics ultimately tumbles down to earth. In this result there is , a lesson to be appreciated by those who are threatening their opponents not to do so more.

Tuesday 11 February 2020

Arvind Kejriwal, Delhi CM.

آج دہلی اسٹیٹ الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا, حسب سابق مسٹر اروند کیجریوال تیسری بار دہلی کے چیف منسٹرمنتخب ہو ئے ہیں. مسٹر کیجریوال نہایت اعلی تعلیم یافتہ,شریف النفس, سادہ مزاج محنتی, اور مخلص وزیر اعلیٰ ثابت ہوئی ہیں, انہوں نے ترقی کے نام پر ووٹ حاصل کئے ہیں, انہوں نے صاف طور پر  اعلان کردیا تھا کہ اگر میں نے کام کیا ہے تو مجھے ووٹ دینا ورنہ نہیں, چونکہ انہوں نے دہلی کا نقشہ ہی بدل ڈالا پانی بجلی  تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات سنہرے حروف سے لکھنےلائق  ہیں ہندوستان کو ایک ایسے ہی وزیر اعظم کی ضرورت ہے ہماری دعاء ہےکہ ایک روز مسٹر کیجروال بھارت کے وزیراعظم  بنیں اور پورے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیں. جسے بی جے پی نے نفرت کی سیاست  سے نہایت کمزور کردیا ہے.آج بی جے پی کو پتہ چل گیا  کہ دہلی کے عوام کو نفرت کی سیاست  میں الجھا کر الیکشن جیتا نہیں جاسکتا. حکومت نے خوب ایڑی چوٹی کے زور لگائے, نفرت انگیز تقاریر مسلسل کرتے رہے, شاہین باغ, مسلمان, غدار, پاکستان  جیسے الفاظ ہی ان کی تقاریر کا اصل محور تھے, انکے جلسوں سے گولی ماردینے,پاکستان بھیجدینے کے جملے زیادہ سنائی دیتےتھے تاکہ انتخابات کو ہندومسلم  مسئلہ بناکر الیکشن جیت لیں یہی ان کا مقصد تھا لیکن یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہوئی ,اور حکومت کےدعوؤں کو محض جھوٹ  کا پلندہ کہہ کر عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے. ضرورت اس بات کی ہے کہ نفرت کی  یہ سیاست پورے ملک سے ختم ہو تاکہ یہ ملک ترقی کرے.حکومت نے پورے ملک میں ہندومسلم کا زہر گھولنے کی کوشش کی ہے, لیکن دہلی کے عوام نے اسے دھول چٹادی ہے, اب اس بات کا انتظار ہے کہ مسٹر پرائم منسٹر اس پر کیا کہتے ہیں, 

Dialogue between Imam Muhammad Bin Hasan and grammarian Kisaai in the court of Harun Rashidہارون رشید کے دربار میں امام محمد اور امام نحو کسائی کی گفتگو

ایک مرتبہ خلیفہ ہارون رشید کی مجلس میں امام محمد بن حسن الشیبانی حنفی اور کسائی, امام نحو کی ملاقات ہوئی. کسائی کہنے لگے کون ایسا ہے جو سبھی علوم کے اندر مہارت رکھتاہو. اس پر امام محمد نے کسائی سے پوچھا کہ اگر کوئی  شخص نماز میں سجدہ سہو کرنا بھول جائے  تو کیا وہ اس کو دوسری نماز میں اداکرسکتاہے؟کسائی نے جواب دیا نہیں امام محمد نے پوچھا کیوں ؟کسائی نے کہا کیونکہ علما نحو کا قول ہے کہ اسم تصغیر کی تصغیر دوبارہ نہیں آتی. اس کے بعد امام محمد نے دریافت کیا اگر کوئی شخص عتق یعنی آزادئ  غلام کو ملک پر معلق کردے تواس کا کیا حکم ہے؟. کسائی  نے کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے وجہ اس کی یہ ہے کہ سیل,مطر سے پہلے نہیں آسکتایعنی پانی کا بہاؤ  اسی وقت ہوگا جب بارش برسے گی اس سے پہلے نہیں ہوگا .

List of the Books written on the contribution of Indian Muslims to the freedom struggle:

١تحريض أهل الإيمان على جهاد عبدة الصلبان للشيخ
أبويحيى زين الدين بن على بن أحمد الفنانى المليبارى
٢. تحفة المجاهدين في أحوال البرتغاليين،للشيخ زين الدين بن أحمد الغزالة بن زين الدين بن على المليبارى الفنانى
٣.  رسالہ جہادیہ,مولانا ابوالحسن حسن کاندہلوی
۴.منظورۃ الاعضاء فی أحوال الغزاۃوالشہداء مولانا سید جعفر علی نقوی قلمی کتب خانہ ندوۃ العلماء لکھنؤ
٥.آزادی کی تحریکیں, عبداللہ قدوسی,
٦.انقلاب اٹھارہ سو ستاون, مرتبہ پی, ڈی, جوشی, ترقی اردو بیورو .
۷.اوراق گم گشتہ,ترتیب رئیس احمد جعفری
۸.برطانوی حکومت ہند انڈرسن,ترجمہ محمد الیاس برنی
۹.بنگالی مسلمانوں کی صد سالہ  جدوجہد آزادی(١۷٥۷ء سے ١۸٥۷ء) عبداللہ ملک
١۰.
 .پرتگیزان مالابارترجمہ تحفۃ المجاہدین. سید شمس اللہ قادری
١١.تاریخ تحریک آزادی ہند, ڈاکٹر  تاراچند, مترجم قاضی محمد عدیل عباسی
١۲.تاریخ ٹیپوسلطان,  محب الحسن ترجمہ حامداللہ افسر, عتیق احمد صدیقی.
١٣.تاریخ دعوت وعزیمت,مولاناسید ابوالحسن علی ندوی
١۴.تاریخ مسلمانان پاکستان بھارت, سید ہاشمی فرید آبادی
١٥.تاریخ ہندوستان, منشی ذکا اللہ دہلوی
١٦.تاریخی حقائق ,جعفر ملیح آبادی.
١۷.تحریک آزادی, مولانا ابوالکلام آزاد
١۸.تحریک آزادی  میں بہار کے مسلمانوں کا حصہ ,تقی  رحیم خدابخش.
١۹.تحریک آزادی ہند اور مسلمان. مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی
۲۰.تحریک ریشمی رومال, مولانا سید محمد میاں دہلوی
۲١.
تحریک ہجرت, مرتبہ شاہد حسین خان
تذکرہ کاملان رامپور, احمد علی خاں شوق
۲۲
تذکرۃ الکرام,محمود احمد عباسی
۲٣.
تراجم علماء حدیث ہند, ابویحیی,امام خاں نوشہروی
۲۴.
جماعت مجاہدین, غلام رسول مہر
۲٥.
جنگ آزادی میں علماء کرام کا حصہ ,سلمان علی خان
۲٦.
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں, حیدر علی نعمانی
۲۷.
چراغ رہ گزر, خواجہ احمد فاروقی .
۲۸.
حضرت سید احمد شہید اور ان کی  تحریک اصلاح و جہاد, خلیق احمد نظامی
۲۹.
٣۰حضرت شاہ عبدالعزیز  محدث  دہلوی  کا فتویٰ  دارالحرب ,تاریخی وسیاسی  اہمیت. ابوالحسن شاہجہاں پوری
٣١
حیات حافظ رحمت خان, سید الطاف علی بریلوی
٣۲
الدرالمنثور فی تراجم اہل صادقپور معروف بہ تذکرۂ صادقہ, مولانا عبدالرحیم زبیری  صادقپوری
٣٣
روئیداد مجاہدین ہند,  محمد خواص خاں
٣۴.
ریاست حیدرآباد میں جدوجہد آزادی ,سید محمد جواد رضوی
٣٥.
سراج الدولہ, محمد عمر, نورالہی
٣٦.
سرگزشت مجاہدین ,غلام رسول  مہر
٣۷.
سلطان جمہور حضرت ٹیپو  سلطان شہید, مسلم ویلوری, ٹیپو خالد خان
٣۸.
سوانح احمدی, مولانا جعفر تھانیسری
۴۰
سیاست ملیہ,  محمد امین زبیری
۴١
سیاسی تاریخ ہند, میجر جنرل سرجان ویلیم, ترجمہ ابن حسن
۴۲
سید احمد شہید, غلام رسول مہر.
۴٣
سید بادشاہ کا قافلہ, بادشاہ پوری
۴۴
سیرت سلطان ٹیپو  شہید
۴٥
سیرت سید احمد شہید, مولانا ابوالحسن علی ندوی
۴٦.
سیرت مولانا کرامت علی جونپوری ,مولانا عبدالباطن  جون پوری
۴۷
شاہ ولی اللہ اور ان کی سیاسی تحریک, مولانا عبید اللہ سندھی
۴۸.
شاہ ولی اللہ کے سیاسی مکتوبات ,خلیق  احمد نظامی
۴۹.
شیر ہندوستان  ٹیپو  سلطان  چند تاریخی حقائق .خورشید مصطفی رضوی
٥۰
صحیفہ ٹیپو سلطان,محمود خاں محمود  بنگلور ی
٥١
علماء دیوبند کون اور کیا, مولانا ضیاء الرحمان  فاروقی
٥۲
علماء ہند کا شاندار ماضی, مولانا سید محمد میاں دیوبندی
٥٣.
علم عمل, وقائع عبدالقادر خانی .مولوی عبدالقادر  رامپوری
٥۴.
عہد بنگش کی سیاسی علمی اور ثقافتی  تاریخ, مفتی ولی اللہ فرخ آبادی
٥٥.
کاروان ایمان عزیمت, مولانا سید ابوالحسن علی ندوی
٥٦.
کمپنی کی حکومت, عبدالباری
٥۷
نقش حیات ,مولانا سید حسین احمد مدنی
٥۸
وقائع  احمدی ,سید  حیدر علی قلمی
٥۹
واقعات دارالحکومت دہلی, بشیرالدین احمد دہلوی

٦۰
ہمارے ہندوستانی مسلمان ,ڈبلیو, ہنٹر
٦١
ہندوستان میں وہابی تحریک ,ڈاکٹر قیام الدین احمد
٦۲
جنگ آزادی کے  مسلم مجاہدین, ضامن علی خان
٦٣
جنگ آزادی کے مسلمان مجاہدین, میو رام گپت ستوریا
٦۴
مسلم دیش بھگت, رتن لال بنسی فیروز آبادی
٦٥
جنگ آزادی اور مسلمان, غفران احمد
٦٦
جنگ آزادی کے مسلم مجاہدین, عزیز الرحمان جامعی لدھیانوی
٦۷.
ہندوستان کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کا حصہ, سید ابراہیم فکری
٦۸.
تحریک آزادی ہند اور مسلمان, محمد احمد صدیقی
٦۹
۷۰
تحریک آزادی اور مسلمان, اسیر ادروی
۷١
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں ,حیدر علی نعمانی
۷۲
جنگ آزادی میں مسلمانوں کا حصہ, ساحل احمد
۷٣
مسلمان اور آزادی کی جنگ, عبدالوحید خان
رول آف انڈین مسلمس  ان دی فریڈم موومنٹ ,سانتے رائے
۷۴
سرحد اور جدوجہد  آزادی, مولانا اللہ بخش یوسفی
۷٥
علماء میدان سیاست میں, ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی
۷٦
.ایسٹ انڈیا کمپنی اور باغی علماء  انتظام اللہ شہابی
۷۷.غدر کے چند علماء ,انتظام اللہ شہابی

۷۸.
تحریک آزادی میں علما کا کردار, فیصل احمد ندوی

Monday 10 February 2020

Dream interpretation تعبیر خواب

ابن خلکان نے محمد بن سیرین مشہور تابعی و معبر خواب کے حالات میں لکھا ہے کہ ایک شخص آپ کے پاس خواب کی تعبیر  معلوم کرنے آیا. اور کہا کہ میں نے خواب میں پڑوسی کی کبوتری پکڑی اور اس کے بازو توڑدیے. یہ سن کر ابن سیرین کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا. اور فریا آگے بیان کرو. پھر اس نے کہا کہ اس کے بعد ایک کالا کوا آیااور میرے مکان کی پشت پر بیٹھ گیا اور پھر اس کوے نے میرے مکان میں نقب لگائی اور اس میں گھس گیا. محمد بن سیریں نے پورا خواب سننے کے بعد فرمایا کس قدر جلد تجھے تیرے رب نے تنبیہ فرمائی. اس کی تعبیر یہ ہے کہ تو اپنے پڑوسی کی بیوی کے پاس ناجائز طور پر آتاجاتا ہے. اور وہ کالا کوا حبشی غلام ہےجوتیری بیوی سے ناجائز تعلقات رکھتا ہے. 

PDF, Tareekh Firoz Shahi By Ziauddin Burni Volume 2nd تاریخ فیروزشاہی جلد دوم ضیاء الدین برنی

 تاریخ فیروز شاہی مؤلفہ ضیاء الدین برنی جلد دوم حاصل کرنے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں
https://drive.google.com/file/d/1Kb4XFLvZ7rrssRR9In8CD1AdTfwNYo6B/view?usp=drivesdk

PDF, Muslims in Russia(Urdu)

روس میں مسلمانوں کے حالات پر تفصیلی معلومات کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں
https://drive.google.com/file/d/1JK9RF2Q7z1tcEsq4zTuwqnA18fo2BHb6/view?usp=drivesdk

Sunday 9 February 2020

Quantity of Dirham and Dinar درہم و دینار کی مقدار

سعدی ابوحبیب نے القانون الفقہی میں لکھا ہے کہ درہم اور
دینار کے الفاظ اصلاً  معرب ہیں عربی نہیں.

:شریعت میں درہم ودینار کی اہمیت

کسی کے قتل  پر معاوضہ کی مقدار جسے دیت کہتے ہیں  شریعت نے ایک ہزار دینار مقررفرمائی ہے بشرطیکہ مقتول  کے اہل خانہ خوں بہا لینے پر راضی ہوں
اسی طرح مردوں کے لئے چاندی کی انگوٹھی کی مقدار ایک دینار تک کی چاندی کی انگوٹھی جائز ہے.
اسی طرح فقہاء احناف نے ایک درہم کے بقدر نجاست غلیظہ پاکی کے لئے قابل عفو  قرار دیا ہے.
نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ کے زمانے میں چاندی کے سکے کو درہم اور سونے کے سکے کو دینار کہا جاتاہے.شریعت اسلامی نےتول سے متعلق امور میں کہیں دینارکو معیار
مقرر کیا اور کہیں درہم کو

:عہدفاروقی کے درہم ودنانیراور ان کے اوزان

 حضرت عمر کےزمانے میں مختلف اوزان کے درہم ہوتے
تھے. جن کی تفصیل حسب ذیل ہے:1.ایک درہم وہ ہوتاتھا جو وزن میں دینار کے مساوی ہوتاتھا یعنی دس دینار دس درہم کے مساوی. 2دوسرادرہم وہ ہوتاتھا تھا جس کی مقدار یہ ہوتی تھی کہ دس درہم چھ دینار کے مساوی ہوتےتھے.تیسری قسم کا درہم: دس درہم پانچ دینار کے مساوی ہوتے تھے. حضرت عمر نے ان میں سے ہرایک کا تہائی لیا. اور اس طرح  اب بحکم حضرت عمردس درہم کوسات دینار کے مساوی ماناگیاہے. اسی کو فقہاءوزن سبعہ کہتے ہیں. لہذا حضرت عمرکےمقررکردہ اوزان کے لحاظ سے ایک دیناربیس قیراط اور ایک درہم چودہ قیراط کے مساوی ماناگیاہے.  اور ایک قیراط کاوزن پانچ جو کے برابر ہے. اس طرح دینارکاوزن سو جو اور درہم کا وزن ستر جو کے برابر ہے.

:موجودہ اوزان میں درہم دینار کی مساوی مقدار

حنفیہ کے نزدیک ایک درہم  ڈھائی
گرام  اور ایک دینار پانچ گرام کے مساوی ہے.
(قاموس الفقہ)