https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Wednesday 15 January 2020

A strange dream of an employee of Hazrat Umarحضرت عمر کے ملازم کا ایک عجیب خواب

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ایک ملازم تھا اس نے ایک مرتبہ خواب دیکھا گویا چاند سورج میں لڑائی ہو رہی ہے اور ستاروں کی ایک جماعت چاند کے سا تھ ہے اور ایک سورج کے ساتھ.آپ نے اس سے پوچھا تو کس کے ساتھ تھا ؟اس نے جواب دیا میں چاندکےساتھ تھا.یہ سن کر آپ نے فرمایا تو اللہ کی اس نشانی کے ساتھ تھا جو محوہونے والی ہےجا میں تجھے نوکر نہیں رکھ سکتا.یہ کہہ کرآپ نے اسے نوکری سے برخواست کردیا,چنانچہ وہ جنگ صفین میں حضرت امیر معاویہ کی طرف سے مقتول ہوا (بہجۃ المجالس لابن عبدالبر

(A dream of the Prophetنبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خوابPBUHنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خواب

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ایک خواب دیکھا گویا آپ جنت میں ہیں وہاں آپ نے انگور کا ایک خوشہ لٹکاہوادیکھا جو آپ کو بہت پسند آیا.آپ نے پوچھا یہ کس کے لیے ہے؟آپ کو بتایاگیایہ ابوجہل کے لیے ہے.یہ جواب آپ پر بہت شاق گذرا چنانچہ آپ نے فرمایا ابوجہل کا جنت سے کیا واسطہ؟فتح مکہ کے موقع پر جب ابوجہل کے بیٹے عکرمہ مشرف بہ اسلام ہوکر آپ کی خدمت میں آئے تو آپ کو یہ خواب یاد آیااور اس وقت آپ کو محقق ہواکہ وہ انگور کا خوشہ ابوجہل کے بیٹے حضرت عکرمہ تھے. (بہجۃ المجالس لابن عبدالبر)

Tuesday 14 January 2020

Different names of camels by ageعمر کے اعتبار سے اونٹ یا اونٹنی کے مختلف نام

حقہ:وہ اونٹنی جو تیسرا سال ختم کرکے چوتھے میں داخل ہوگئ ہو بنت مخاض:وہ اونٹنی جو دوسرے سال میں ہو. ابن لبون:وہ اونٹ جوتیسرے سال میں لگا ہو بنت لبون:وہ اونٹنی جو تیسرے سال میں داخل ہوگئ ہو جذعہ:وہ اونٹنی جو پانچویں سال میں ہو

Stand of Imam Ghazali about Yazeed یزید کے بارے میں امام غزالی کا موقف

امام غزالی سے ایک صاحب نے دریافت کیا یزید بن معاویہ کو لعن طعن کرنادرست ہے کہ نہیں ؟آپ نے فرمایایزید بن معاویہ کو لعن طعن کرنادرست نہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایامسلمان کی یہ خاصیت ہونی چاہئے کہ وہ وہ کسی پر لعنت نہ کرےآپ کا یہ بھی فرمان ہے کہ ایک مسلمان کی عزت وآبروکعبۃ اللہ کی عزت و آبرو سے زیادہ برتر ہے.چونکہ یزید کامسلمان ہونا مسلم ہےلہذا ان سے بدگمانی کرنا درست نہیں کیونکہ کسی مسلمان کامسلمان سے بد گمان ہونا حرام ہے.اور حضرت حسین کوقتل کرنایایزید کا حکم دینایا نہ دینایہ سب مشتبہ امور ہیں لہذا ایک مسلمان پر کسی مسلمان سے بدگمانی رکھنا حرام ہے اللہ تعالی کاارشاد ہے اے ایمان والو زیادتی گمان سے بچوکیونکہ بعض گمان گناہ ہوتےہیں نیز کسی مسلمان نے اگر کسی مسلمان کو قتل کردیا تو اس کی بنا پر قاتل اسلام سے خارج نہیں ہوتا.البتہ یہ گناہ کبیرہ ہے.جس کا ازالہ کفارہ دیت,یا توبہ سے ممکن ہے نیز عذاب و ثواب کا اختیار کلی طورپر اللہ کو ہےوہ ارحم الراحمین ہے نیز شریعت میں اگر کسی پر لعن طعن جایز ہو اس کےباوجود وہ اس پر لعن طعن نہ کرے توقیامت کے دن اس سے سوال نہیں ہوگا کہ اس پر لعن طعن کیوں نہیں کیا؟جیسے شیطان پر لعن طعن کرنا جایز ہےلیکن کسی نے اس پر لعن طعن نہ کیا تو اس کی بنا پراس سے قیامت کے دن پوچھ گچھ نہیں ہوگی.

Monday 13 January 2020

we hope to be loyal to themآج کا بھارت_ہم کو ان سے وفا کی ہے امید

ہندوستان میں آج کل مظاہروں کادور دورہ ہے.سیکولر ذہنیت کے لوگ سی اے اے اور این آرسی ,این پی آر کے خلاف مظاہرے کررہےہیں اور عوام سادہ لوح بھگت, اقتدار پرقابض حکومت کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں . اپنے ظالمانہ متعصبانہ قانون کو نافذ کرنے کے لیے حکومت سبھی ہتھکنڈے اپنا رہی ہے. حکومت کہتی ہے کہ سیی اے اے سے لوگوں کو شہریت دی جائے گی ناکہ چھینی جائے گی ہم کہتے ہیں یقینا اس سے شہریت دی جا ئےگی لیکن مذہب کی بنیاد پر کیوں ؟ پاکستان,بنگلہ دیش,افغانستان سے آیے ہوئے ریفیوجی خواہ وہ ہندو ہوں .سکھ عیسایئ جین بودھ, پارسی سوائے مسلم کے سب کو شہریت دی جا ئے گی مسلم کو نہیں ؟ مسلم کو کیوں نہیں .پھرہندوستان کے سیکولرزم کامطلب کیا ہے جب مذہب کی بنیاد پرقانون بنے ؟ کیا ایک سیکولر ملک میں اس کی گنجائش ہے؟یہ سیکولرازم کےساتھ کھلواڑ نہیں؟ کیا عدالت عالیہ اس کے خلاف کچھ کہنے کی سکت رکھتی ہے! بابری مسجد کے فیصلے کوسننے کے بعد جسمیں کھلم کھلا انصاف کاخون کیا گیاتھاعدالت مجبور لولی لنگڑی نظر آتی ہے. صرف نام ہے ورنہ بابری مسجد کے فیصلے سے یہ مضبوط نظیر قائم ہوگئ کہ جس کی لا ٹھی اس کی بھینس.انصاف کانام تک نہیں.ان حالات میں ملک سے محبت کرنے والے انصاف پسند سیکولر ہندوستانیوں کا فریضہ ہے کہ وہ اس کالے قانون کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس وقت تک اپنی بےباک آواز سے للکارتے رہیں جب تک یہ ظالمانہ غیر سیکولر قانون کالعدم نہ کردیاجائے,اگر حکومت یاعدالت نے یہ قانون ختم نہ کیاتو ہندوستان خانہ جنگی میں داخل ہوجائے گا احتجاج کا یہ سلسلہ اس وقت تک نہیں رک سکتا جب تک کہ تعصب پر مبنی یہ قانون ختم نہیں ہوجاتا. مسلمان اس قانون کو اسلام کی توہین تصور کرتاہے . اور اسلام کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی اس پر دوسو ملین ہندوستانی مسلمان خاموش نہیں بیٹھیں گے.

Story of the Prophet Solomonحضرت سلیمان کا واقعہ

بیہقی اور ابن عساکر نے ابومالک کی سند سے روایت لکھی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت سلیمان کا گذر ایک چڑے کے پاس سےہوا جو ایک چڑیا کےارد گردچکر لگارہاتھا حضرت سلیمان نے دیکھا تو اپنے ہمراہیوں سے دریافت کیا: تمہیں معلوم ہے یہ چڑیا سے کیا کہہ رہا ہے؟ انہوں نے عرض کیا ہمیں نہیں معلوم!آپ بتادیں!کیونکہ آپ ان کی زبان سمجھتے ہیں,آپ نے فرمایا یہ اس سے شادی کرناچاہتاہے,اور اس سے کہہ رہا ہے تو مجھ سے شادی کرلے میں تجھےدمشق کےمحلوں میں سے جس محل میں چاہوگی بسادوں گا حالاں کہ چڑے کو پتہ ہے کہ دمشق کے محلوں میں گھونسلے نہیں رکھے جاسکتے وہ سنگین ہیں اس کے باوجود چڑیاکو راضی کرنے کے لیے جھوٹ بول رہا ہے اور اکثر شادی کرنے والے جھوٹ بولتے ہیں

Sunday 12 January 2020

Mother's misfortune and zamakhshariعلامہ زمخشری اور ما ں کی بددعا

مشہور مفسر قرآن معتزلی عالم ,صاحب کشاف کے بارے میں ابن خلکان نے لکھا ہے کہ ان کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی تھی لوگوں نے ان سے ایک مرتبہ اس کی وجہ دریافت کہ یہ کیسے ہوااور کیوں کاٹنی پڑئی تو انھوں بتایاکہ یہ میری والدہ کی بددعا کا نتیجہ ہے.میں نے بچپن میں ایک چڑیا پکڑی اور اس کی ٹانگ می ایک ڈوراباندھ دیا اتفاق سے وہ چڑیاہاتھ سے چھوٹ گیئ اور اڑ کر ایک دیوار کے شگاف میں گھس گئ میں نے وہ ڈورا زورسے کھینچاتو اس کی ٹانگ کٹ گئی میری والدہ نے دیکھا تو بہت ناراض ہوئی اور کہا اللہ بھی تیری ٹانگ تو ڑ دے جیسے تونے اس بے گناہ پرندے کی ٹانگ توڑدی ہے.چنانچہ میں تحصیل علم کے لیے بخارا سواری پرسوار ہوکر جارہاتھا کہ اس پر سے گر پڑا اور بخاراجاکرخوب علاج کرایالیکن کوئی فایدہ نہ ہوا اطباء نے کہاٹانگ کا ٹنی پڑے گی بالآخر ٹانگ کٹوانی پڑی.

متنبی کا اپنا شعر ہی وجہ قتل بنا

عربی زبان کے مشہور شاعر ابوالطیب متنبی نے اپنا قصیدہ عضد الدولہ بن بویہ الدیلمی کی مدح میں پڑھکرسنایابادشاہ نے بہت سے انعام واکرام سے نوازاواپسی میں جبکہ بہت سےلوگ متنبی کے ساتھ تھے ڈاکوؤں نےقافلہ پر حملہ کردیامتنبی نے ڈاکوؤں سے شروع میں کچھ مقابلہ کیا لیکن جب دیکھا کہ رہزن غالب آرہے ہیں تو اس نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی.متنبی کے غلام نے دیکھا تو کہا لوگ آپ کو ہمیشہ بھگوڑا کہا کریں گے کیونکہ آپ نے اپنے ایک شعر میں اپنی مردانگی کی بڑی تعریف کی ہے اور اس طرح بھاگ جانے سے آپ کاقول آپ کے فعل کے خلاف ثابت ہوگا آپ کہہ چکے ہیں الخيل والليل والبيداء تعرفنى والحرب والضرب والقرطاس والقلم گھوڑے,رات تاریکی, اور لق و دق صحراء مجھے اچھی طرح جانتے ہیں اور جنگ ,شمشیر ونیزہ اورکاغذ و قلم بھی مجھ سےبخوبی واقف ہیں یعنی میں مرد میدان کےساتھ صاحب قرطاس وقلم بھی ہوں یہ سن کر متنبی کو جوش آگیااور دوبارہ ڈاکوؤں سے مقابلے کے لئے آگے بڑھےاور لڑتے لڑتے ماراگیےیہ رمضان المبارک ٣۴٥ھ کاواقعہ ہے. کتاب العمدۃ لابن الرشیق ,باب منافع الشعر ومضارہ

Saturday 11 January 2020

ہرچیز کے شر سے محفوظ رہنے کا عمل

علامہ دمیری فرماتے ہیں شیخ فخرالدین عثمان بن محمد بن عثمان توریزی جو مکہ مکرمہ میں مقیم تھے ان سےہمیں یہ روایت پہنچی ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں شیخ تقی الدین حورانی سے کتاب الفرائض پڑھ رہاتھا کہ اچانک ایک بچھو رینگتاہوا نظر آیا.شیخ نے اسے پکڑ کرہاتھ میں لےلیا اور اسے الٹا سیدھا کرنے لگے.میں نے کتاب ہاتھ سے رکھ دی.شیخ نے فرمایاپڑھتے کیوں نہیں؟میں نے عرض کیاجب تک آپ سے بچھو کا افسوں نہ سیکھ لوں اس وقت تک نہیں پڑہوں گا.آپ نے فرمایاوہ تو تمہیں آتاہے!میں نے عرض کیا مجھے نہیں معلوم وہ کیاہے وہ فرمانے لگےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ جو شخص صبح شام یہ پڑھے گا بسم الله الذى لايضر مع اسمه شئ فى الأرض ولا فى السما وهو السميع العليم اسے کوئی چیز ضرر نہیں پہنچائے گی. اورمیں اسے شروع دن میں ہی پڑہ چکا ہوں اور سوتے وقت تین مرتبہ درج ذیل دعا پڑھ لی جا ئے. أعوذ برب أوصافه سمية من كل عقرب و حية سلام على نوح فى العالمين إنا كذالك نجزی المحسنين أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق تو پڑھنے والا سانپ بچھو کے شر سے محفوظ رہے گا. حیاۃ الحیوان جلد دوم تحت العقرب

Friday 10 January 2020

حقوق مسلم

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسلمان کےدوسرے مسلمان پرتیس حق ہیں ١.اپنے بھایئ کی لغزش معاف کردینا۲.اشکباری پر رحم کرنا٣.شرم گاہ کو ڈھانپنا۴.معذرت قبول کرنا٥.غیبت کی تردید کرنا٦.ہمیشہ خیرخواہی کرنا۷.دوستی کی نگہداشت کرنا۸ذمہ داری کی رعایت رکھنا۹.بیماری میں عیادت کرنا١۰.جنازہ میں شرکت کرنا١١.دعوت قبول کرنا١۲سلوک کابدلہ دینا١٣.انعام یااحسان پر شکریہ اداکرنا١۴پوری مدد کرنا١٥عورت کی حفاظت کرنا١۷.ضرورت پوری کرنا١۸سوال کے وقت سفارش کرنا١۹سفارش قبول کرنا۲۰مقصد کوناکام نہ کرنا۲١چھینک پرالحمد للہ کا جواب یرحمک اللہ سے دینا۲۲کھوئی ہوئی چیز تلاش کرنا۲٣ سلام کا جواب دینا۲۴کلام سے خوش ہونا۲٥داد و دہش میں زیادتی کرنا۲٦ اس کی قسموں کی تصدیق کرنا۲٦ظالم ومظلوم کی حالت میں مدد کرنایعنی اگر وہ ظالم ہے تو اسےظلم کرنے سے باز رکھنا اوراگر وہ مظلوم ہے تو اس کا حق دلانے کی کوشش کرنا۲۷دوستی کرنا دوشمنی سے گریز کرنا۲۸.دھوکہ نہ دینا ۲۹جوچیز دوسرے کے لیے پسند ہو وہی اپنے لیے پسند کرنا.اور جو اپنے ناپسند ہو اسے دوسرے کے لیے بھی ناپسند کرنا الترغیب والترہیب,باب قضاء حوائج المسلمین

women in Arabic proverbsعربی ضرب الأمثال میں خواتین

اہل عرب کے نزدیک پانچ عورتیں ضرب المثل بن چکی ہیں ١.أشأم من بسوس بسوس سے زیادہ منحوس بسوس جساس بن مرۃ بن ذہل بن شیبان کی خالہ تھی. اس کی ایک اونٹنی کی وجہ سے کلیب بن وائل کو ماردیاگیاجس کی بناپر قبیلہ بکر اور تغلب کے مابین زبردست جنگ چھڑگئ جو چالیس سال تک چلتی رہی.اسے حرب بسوس کہتے ہیں ۲.أحمق من دغۃ. دغہ سے زیادہ بیوقوف.دغہ قبیلہ بنی عجل کی خاتون تھی بنوالعنبر میں اس کی شادی ہوئی تھی. ٣.أزنی من ظلمۃ ظلمہ سے زیادہ زناکار. ظلمہ قبیلہ ہذیل کی ایک عورت تھی جوچالیس سال تک زناکاری میں ملوث رہی اور چالیس تک اس نے حکومت کی بڑھاپے کی بناپر جب دونوں کاموں سے معذور ہوگئ تو بکرابکری کے ملاپ کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتی ۴.أمنع من أم قرفہ ام قرفہ سے زیادہ محافظ ام قرفہ. مالک بن حذیفہ فزاری کی بیوی تھی اس نے اپنے گھر میں پچاس تلواریں لٹکارکھی تھیں ہر تلوار اپنےکسی محرم کی حفاظت کے لیے مخصوص تھی. ٥زرقاء الیمامۃ یہ یمامہ کی رہنے والی بنو نمیر کی خاتون تھی جو اپنی تیز نگاہی کےلیے مشہورتھی .تاریک رات میں سفید بال اور تین دن کی مسافت سےگھوڑے سوار کو دیکھ لیاکرتی تھی. اگر کوئی لشکر ان کی قوم پر حملہ آور ہوتاتو یہ دور سے ہی دیکھ کر قوم کو آگاہ کردیتی.جاحظ نے اسے لقمان بن عاد کے خاںدان سے بتایاہے.اور لکھا ہے کہ اس کا اصلی نام عنز تھا.اس کی آنکھیں کرنجی تھیں.ایک مرتبہ ایک لشکر کے سپہ سالار نےان کے خلاف یہ تدبیر کی کہ اپنے لشکر کو حکم دیدیاکہ ہر شخص درخت کی ایک شاخ کا ٹ کر اپنے ہاتھ میں لےکر آگے بڑھے.زرقاء نے جب دیکھاتو اسے ایسا لگا گویاکوئی درخت اس کی قوم کی طرف بڑھ رہاہے اس نے اپنی قوم کو اس کی اطلاع دیی کہ مجھے سامنے سے ایک درخت آتا دکھائی دے رہاہے.قوم نے کہا کہیں درخت چلتاہے ؟اور اس کا مذاق اڑایا,اور دشمن سے مدافعت کاکوئی بندوبست نہ کیابالآخرصبح صبح دشمن نے حملہ کردیازرقاء کوقتل کردیاگیا.اس کی آنکھیں چیر کر دیکھیں تو ان میں اثمد سرمہ نکلا یہی اس کی تیز نگاہی کاسبب تھا

Words spoken and written in Different waysوہ الفاظ جو بولنے اور لکھنے میں مختلف ہیں

طاق,نشیNiche دودھارا چھراCouteau(cuto) شوقینAmateur(Amatur) موقعہ پرApropos(Apropo) نالیAqueduct(Akwedukt) اصل نمونہArchetype(Arketip) چکنی مٹیArgil(Arjil) عمدہ رقاصہArtiste(artest) مشینMachine(Mashin) شکاگوChicago(Shikago) ملبہDibris(Debre) متوجہ ہوناDeign(Den) صحراDesert(Dezert) قحطDrought(Drout) ہمیشہ جانے والاHabitue(Abitooa) شہنائیHaut boy(Hoboi) مذبحAbbatoir(Abatwar) تپ لرزہAgue(Agu) Chateu(Shats) گڑبڑیChaos کاملAufait(Ofa) چوپہیہ گاڑیBarouche(baroosh) ڈالیBough(Bou) یخنیBouillon(Booyou) گلدستہBouquet(Bookau) رسالہBrochure(broshoor) سررشتہBureau(Buro) مصروفBusy(Bizi) کارتوس دانCartouch(cartush) بہانہ سازیChicanery(Shikeneri) بہادریChivalry کرنیلColonel(Kernel) واجبCondaign(con_doin) پلٹنCorps(Kor) پٹھہMuscle(Mus-l) ریزہCorpuscle(Korpus_l) کھانسیCough(cof) مخزنDepot(Depo) بخششDouceur(Du_sur) قید خانہGaol(jel)Jail خاتون خانہHousewife(Hauzif) کشادہ میدانChampaigi(Shampin) دوپہیے کی گاڑیChaise(Shaz) بدمزاجیChagrin(Shagrin) بہانہ سازیChicanery(Shikeneri) شہسواریChivalry(Shevalri) ناریلCocoa(coco) دفن کرناBury(barri) گروی رکھناMortgrage(morgej) مونچھMustache(mustache) پیراشوٹParachute(parashoot) لوگPeople(peepal) اختصارPrecis(presi) پروردہProtege(protezhe) نفسیاتPsychology(sikoloji) ادنیPuisne(pune) پڑھاہواRead(red) شاہی اختیارRealm(relm) جمگھٹRendezvous(rendevoo) ریسٹوراںRestaurant(restorant) غازہRouge(Roozh) دلیل سے رد کرناImpugn(impun) آغازکارInchoarion(inke_a_shon) ملزم ٹھراناIndict(indit) آشنائیLiaison(Le-a-zon) دنگاMelee(mala) درمیانیMesne(min) شرکائے تجارتMessieuers)messrs) شرارتMischief(mis-chif) مسٹرMonsieur(Mr.) یادگارSouvenir(su_ve_nir) آزاد,عظیم فرنرواSovereign(suv_er_en) چینیSugar(shugar) نازکSubtle(sutl) پوشیدہ گفتگوTete_a_tete(tat_a_tat) گول لچھاRouleau(rulo) عالمSavant(sa_van)آقاseignior(sen_your) مزارSepulchre(sepul_sher) محل سراSerglio(se_rel_yo) کینچلیSlough(slou) زمردSmaragd(smarag) لقبSobriquet(soberka) نلSough(suff) امراء انگلستان کا خطابWiscount(vikount) زردرنگXanthine(zanthein) امیرانہ چھوٹا جہازYacht(yot)

Thursday 9 January 2020