https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 17 January 2020

Allama Ibn sirin and Interpretation of dreamعلامہ ابن سیرین اورخواب کی تعبیر

ایک شخص نے مشہور تابعی اور معبر حضرت محمد بن سیرین سے اپنا خواب ذکرکیاکہ میں نے دیکھا ہے کہ ایک چڑیا میرے ہاتھ میں ہےاور میں نے اسے ذبح کرنے کا ارادہ کیاتو اس چڑیا نے کہا تیرےلیئے مجھے کھانا حلال نہیں .ابن سیرین نے اس کی تعبیر دیتے ہوئے فرمایا:تو صدقہ کا مستحق نہ ہونے کے باوجود صدقہ وصول کرتاہے.اس شخص نے کہا :آپ میرے بارے میں ایسی بات کہہ رہے ہیں ابن سیرین نے فرمایا:ہاں ,اور اگر تو کہے تو میں ان دراہم کی تعداد بھی تمہیں بتا سکتاہوں جو صدقے کے تیرے پاس ہیں ,اس نے کہا بتایئے,ابن سیرین نے کہا وہ چھ درہم ہیں اس شخص نے فرمایا:آپ نے سچ فرمایا یہ دیکھیئے میرے ہاتھ میں ہیں اور میں اب توبہ کرتاہوں آئندہ کبھی صدقہ نہ لوں گا. بعد میں کسی نے ابن سیرین سے عر ض کیا حضرت آپ نے یہ تعبیر کیسے نکالی؟آپ نے فرمایا:چڑیا خواب میں سچ بولتی ہے اور اس کے چھ اعضاء ہیں,اور اس کا یہ کہنا "تمہارے لیئے میرا کھانا جائز نہیں" اس سے میں سمجھا کہ یہ شخص ایسا مال حاصل کرتاہے جس کاوہ مستحق نہیں
تعبیر الرویاء لعبد الغنی النابلسی

Story of Hazrat Anas and Hajjaj Bin Yusufحضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اور حجاج بن یوسف ثقفی کا واقعہ

ابن السنی اور طبرانی بےیہ روایت نقل کی ہے کہ عبد الملک بن مروان ,خلیفۂ وقت نے اپنے مشہور ظالم گورنرعراق حجاج بن یوسف ثقفی کو خط لکھا کہ تم صحابی رسول حضرت انس رضی اللہ عنہ کا احترام کیا کرو ان کی مجلس میں جایاکروان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیاکرو اور انعام واکرام سے انہیں نوازاکرو.حضرت انس خود کہتے ہیں کہ میں خود ہی ایک روز حجاج کے پاس گیاتو وہ بہت خوش ہوا اس نے کہااے ابوحمزہ میں تمہیں اپنا گھوڑا دکھاتاہوں آپ اسے دیکھ کر مجھے بتائیں میراگھوڑاحضور اکرم صلی اللی علیی وسلم کے گھوڑے سے کتنا ملتا جلتاہے .پھر اس نے اپناگھوڑا دکھایا.میں نے اسے دیکھ کر کہا"چہ نسبت خاک رابعالم پاک, آپ کے گھوڑے کو حضور کے گھوڑے سے کیا نسبت؟آپ کے اور حضور کے گھوڑے میں زمین وآسمان کافرق ہے.تمہارا گھوڑامحض نمود ونمائش کےلیے پالاگیا ہے جبکہ حضور کےگھوڑے کاچارہ لید اور پیشاب تک حصول ثواب کے لیے تھا.یہ سن کر حجاج نے کہا:اگر خلیفہ کاخط آپ کے بارے میں میرے پاس نہ آیاہوتاتومیں آپ کو ایسی ضرب لگاتاکہ آپ کی آنکھیں نکل آتیں (نعوذ باللہ).میں نےکہا تو ایساکرہی نہی سکتا, اس نے کہا کیوں؟ میں نےکہا کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےایک ایسی دعاء سکھائی تھی کہ اسے پڑھنےکے بعد مجھے کوئی انسا ن,شیطان ,اور کوئی درندہ نقصان نہیں پہنچاسکتا.یہ سن کر حجاج کچھ نرم ہوا پھرلجاجت سے مجھسے کہنے لگا تم اپنے بھتیجے محمدبن حجاج کو یہ دعا سکھا دو! میں نے کہا نہیں, میں کسی ایسے شخص کو وہ دعا نہیں سکھا سکتا جواس کا اہل نہ ہو.پھر اس نے اپنے بیٹے محمد بن حجاج سے کہا تم اپنے چچا حضرت انس سے وہ دعا بعد میں سیکھ لینا.حضرت انس کے شاگرد ابان کہتے ہیں حضرت انس کی وفات کاوقت جب قریب آیاتو انہوں نے مجھے بلوایا اور کہا اےابو احمدتمہاراآج میرے پاس آنا آخری ہےاور تمہارااحترام مجھ پر واجب ہے میں تمہیں وہ دعا بتاناچاہتاہوں جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھائی تھی.لیکن تمہیں یہ وصیت کرتاہوں کہ کسی ایسے شخص کو یہ دعا مت سکھانا جواللہ سے نہ ڈرتا ہو وہ دعاء یہ ہے
ألله أكبر،ألله أكبر ألله أكبر،بسم الله على نفسى ودينى،بسم الله على أهلى ومالى ،بسم الله على كل شئ أعطانيه ربى،بسم الله خير الأسماء،بسم الله الذى لايضر مع اسمه داء،بسم الله الذى لا يضر مع اسمه شئ فى الأرض ولا فى السما ء وهوالسميع العليم،بسم الله افتتحت وعلى الله توكلت الله الله ربى لا أشرك به شئياأسئلك اللهم بخيرك من خيرك الذى لا يعطيه أحدغيرك عن جارك وجل ثناءك ولاإله غيرك إجعلنى فى عبادك واحفظنى من شر كل ذى شر خلقته واحترزبك من الشيطان الرجيم اللهم إني احترس بك من شر كل ذى شر واحترزبك منهم وأقدم بين يدي بسم الله الرحمان الرحيم  قل هوالله أحد الله الصمد لم يلدولم يولد ولم يكن له كفوا أحد و من خلفى مثل ذلك و عن يميني مثل ذالك وعن يسارى مثل ذلك ومن فوقى مثل ذالك ومن تحتى مثل ذالك
حیاۃ الحیوان جلد دوم ص  ۸۰

Thursday 16 January 2020

Dirt eating animalsجلالہ

الجلالۃ,جل(ن,ض)جلا و جلۃ(بالکسر)مینگنی چننا,کہتے ہیں جلت الدابۃ جانورنے مینگنی چنی اسی سے الجلالۃ ہے گندگی کھانے والی گائے بیل وغیرہ
حدیث شریف میں گندگی کھانے والے جانور کے دودھ گوشت کھانے اور سواری کرنے سے منع کیاگیاہے.امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک چالیس دن  تک اسے گھر میں باندھ کر چارہ کھلایاجائے اس کے بعد دودھ پینا سوار ی کرنا اور گوشت کھانا جایز ہے. امام ابو حنیفہ کے نزدیک ایک سال تک اسے باندھا جائے اس کے بعد ہی اس سے انتفاع جائز ہےایک سال سے پہلے اس کی قربانی بھی جائز نہیں
حیاۃ الحیون للدمیری تحت الجلالہ

Sheikh Mohammad Turk Narnauliشیخ محمد ترک نارنولی رحمہ اللہ

شیخ محمدترک نارنولی ,شیخ عثمان ہارونی کے مرید تھے ,بعد میں شیخ معین الدین چشتی رحمہ اللہ کے بھی مرید ہوئے. آپ نے خلافت   سے  بھی نوازا .نارنول میں سکونت اختیار کی .عین عیدکےدن  بحالت سجدہ شہید ہوئے تفصیلی حالات اخبار الاخیار  مؤلفہ شیخ عبد الحق محدث دہلوی. اور اقتباس الانوار .مولفہ شیخ اکرم براسوی ,میں ملا حظہ کرسکتے ہیں.٦۴۲ھ میں شہادت ہوئی نارنول میں مدفون ہیں 

Don't waste your lifeعمر ضائع نہ کر

قال الفقیہ عمارۃ الیمنی
 إذالم يسالمك الزمان فحارب
و باعدإذالم تنتفع بالأقارب
 اگر زمانہ تیرے موافق نہ ہو تو اس سے جنگ کر اور اگر اقارب سے نفع نہ پہنچے تو ان سے دوری اختیار کر
ولا تحتقر كيد الضعيف فربما
تموت الأفاعى من سموم العقارب
 اور کمزور کےداؤں کو حقیر مت سمجھ کیونکہ سانپ بسااوقات بچھو کے زہرسے مرجاتے ہیں
 فقدقدما عرش بلقيس هدهد
وخرب فأر قبل ذا سدمأرب
 بلقیس نےہدہدجانور کو گم کردیا اور چوہے نے مآرب کےبند کو توڑدیا
أذاكان رأس المال عمرك فاحترز
 عليه من الإنفاق فى غير واجب
جب تمہارا اصل سرمایہ عمرہی ہے تو اپنی زندگی کو ناپسندیدہ چیزوں میں ضائع نہ کرو
فلبين إختلاف الليل والصبح معرك
 يكر عليناجيشه بالعجائب
صبح و شام کے انقلابات ہر وقت ہمارے سامنے ہیں اور یہی انقلابات عجائبات کا ایک دفتر ہمارے سامنے کھولتے ہیں

Amir Samdani: A dream of Hazrat Ayeshaحضرت عائشہ کا خواب

Amir Samdani: A dream of Hazrat Ayeshaحضرت عائشہ کا خواب: ایک مرتبہ حضرت عائشہ نے خواب دیکھاکہ تین چاند آکر آپ کےحجرے میں گرے.آپ نے یہ خواب اپنے والد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بیان کیا تو آپ نے ار...

Wednesday 15 January 2020

Birth of Abdullah bin zubair and Prophetic guidanceحضرت عبداللہ بن زبیر کی پیدائش اور ارشاد نبوی

ابن ماجہ اور بیہقی نے حضرت کعب بن مالک سے روایت کیاہے کہ جب عبداللہ بن زبیر پیدا ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھ کر ارشاد فرمایا:رب کعبہ کی قسم یہ تو وہی بچہ ہے ,آپ کی والدہ حضرت اسماء بنت ابی بکر یہ سن کر انہیں دودھ پلانے سے رک گئیں آپ نے ارشاد فرمایا:اے اسماء انہیں دودھ پلاؤ,اگرچہ تمہاری آنکھوں کا پانی ہی کیوں نہ یو.یہ لڑکا ان بھیڑیوں کے درمیان جو انسانی لبادہ میں ہوں گے, مینڈھا ہوگا. یہ خانہ خداکی حفاظت کرے گایا اس کے قریب شہیدہوگا. (ابن ماجہ اور بیہقی نے اس حدیث کو حسن اور صحیح کہاہے)

A strange dream of an employee of Hazrat Umarحضرت عمر کے ملازم کا ایک عجیب خواب

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ایک ملازم تھا اس نے ایک مرتبہ خواب دیکھا گویا چاند سورج میں لڑائی ہو رہی ہے اور ستاروں کی ایک جماعت چاند کے سا تھ ہے اور ایک سورج کے ساتھ.آپ نے اس سے پوچھا تو کس کے ساتھ تھا ؟اس نے جواب دیا میں چاندکےساتھ تھا.یہ سن کر آپ نے فرمایا تو اللہ کی اس نشانی کے ساتھ تھا جو محوہونے والی ہےجا میں تجھے نوکر نہیں رکھ سکتا.یہ کہہ کرآپ نے اسے نوکری سے برخواست کردیا,چنانچہ وہ جنگ صفین میں حضرت امیر معاویہ کی طرف سے مقتول ہوا (بہجۃ المجالس لابن عبدالبر

(A dream of the Prophetنبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خوابPBUHنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خواب

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ایک خواب دیکھا گویا آپ جنت میں ہیں وہاں آپ نے انگور کا ایک خوشہ لٹکاہوادیکھا جو آپ کو بہت پسند آیا.آپ نے پوچھا یہ کس کے لیے ہے؟آپ کو بتایاگیایہ ابوجہل کے لیے ہے.یہ جواب آپ پر بہت شاق گذرا چنانچہ آپ نے فرمایا ابوجہل کا جنت سے کیا واسطہ؟فتح مکہ کے موقع پر جب ابوجہل کے بیٹے عکرمہ مشرف بہ اسلام ہوکر آپ کی خدمت میں آئے تو آپ کو یہ خواب یاد آیااور اس وقت آپ کو محقق ہواکہ وہ انگور کا خوشہ ابوجہل کے بیٹے حضرت عکرمہ تھے. (بہجۃ المجالس لابن عبدالبر)

Tuesday 14 January 2020

Different names of camels by ageعمر کے اعتبار سے اونٹ یا اونٹنی کے مختلف نام

حقہ:وہ اونٹنی جو تیسرا سال ختم کرکے چوتھے میں داخل ہوگئ ہو بنت مخاض:وہ اونٹنی جو دوسرے سال میں ہو. ابن لبون:وہ اونٹ جوتیسرے سال میں لگا ہو بنت لبون:وہ اونٹنی جو تیسرے سال میں داخل ہوگئ ہو جذعہ:وہ اونٹنی جو پانچویں سال میں ہو

Stand of Imam Ghazali about Yazeed یزید کے بارے میں امام غزالی کا موقف

امام غزالی سے ایک صاحب نے دریافت کیا یزید بن معاویہ کو لعن طعن کرنادرست ہے کہ نہیں ؟آپ نے فرمایایزید بن معاویہ کو لعن طعن کرنادرست نہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایامسلمان کی یہ خاصیت ہونی چاہئے کہ وہ وہ کسی پر لعنت نہ کرےآپ کا یہ بھی فرمان ہے کہ ایک مسلمان کی عزت وآبروکعبۃ اللہ کی عزت و آبرو سے زیادہ برتر ہے.چونکہ یزید کامسلمان ہونا مسلم ہےلہذا ان سے بدگمانی کرنا درست نہیں کیونکہ کسی مسلمان کامسلمان سے بد گمان ہونا حرام ہے.اور حضرت حسین کوقتل کرنایایزید کا حکم دینایا نہ دینایہ سب مشتبہ امور ہیں لہذا ایک مسلمان پر کسی مسلمان سے بدگمانی رکھنا حرام ہے اللہ تعالی کاارشاد ہے اے ایمان والو زیادتی گمان سے بچوکیونکہ بعض گمان گناہ ہوتےہیں نیز کسی مسلمان نے اگر کسی مسلمان کو قتل کردیا تو اس کی بنا پر قاتل اسلام سے خارج نہیں ہوتا.البتہ یہ گناہ کبیرہ ہے.جس کا ازالہ کفارہ دیت,یا توبہ سے ممکن ہے نیز عذاب و ثواب کا اختیار کلی طورپر اللہ کو ہےوہ ارحم الراحمین ہے نیز شریعت میں اگر کسی پر لعن طعن جایز ہو اس کےباوجود وہ اس پر لعن طعن نہ کرے توقیامت کے دن اس سے سوال نہیں ہوگا کہ اس پر لعن طعن کیوں نہیں کیا؟جیسے شیطان پر لعن طعن کرنا جایز ہےلیکن کسی نے اس پر لعن طعن نہ کیا تو اس کی بنا پراس سے قیامت کے دن پوچھ گچھ نہیں ہوگی.

Monday 13 January 2020

we hope to be loyal to themآج کا بھارت_ہم کو ان سے وفا کی ہے امید

ہندوستان میں آج کل مظاہروں کادور دورہ ہے.سیکولر ذہنیت کے لوگ سی اے اے اور این آرسی ,این پی آر کے خلاف مظاہرے کررہےہیں اور عوام سادہ لوح بھگت, اقتدار پرقابض حکومت کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں . اپنے ظالمانہ متعصبانہ قانون کو نافذ کرنے کے لیے حکومت سبھی ہتھکنڈے اپنا رہی ہے. حکومت کہتی ہے کہ سیی اے اے سے لوگوں کو شہریت دی جائے گی ناکہ چھینی جائے گی ہم کہتے ہیں یقینا اس سے شہریت دی جا ئےگی لیکن مذہب کی بنیاد پر کیوں ؟ پاکستان,بنگلہ دیش,افغانستان سے آیے ہوئے ریفیوجی خواہ وہ ہندو ہوں .سکھ عیسایئ جین بودھ, پارسی سوائے مسلم کے سب کو شہریت دی جا ئے گی مسلم کو نہیں ؟ مسلم کو کیوں نہیں .پھرہندوستان کے سیکولرزم کامطلب کیا ہے جب مذہب کی بنیاد پرقانون بنے ؟ کیا ایک سیکولر ملک میں اس کی گنجائش ہے؟یہ سیکولرازم کےساتھ کھلواڑ نہیں؟ کیا عدالت عالیہ اس کے خلاف کچھ کہنے کی سکت رکھتی ہے! بابری مسجد کے فیصلے کوسننے کے بعد جسمیں کھلم کھلا انصاف کاخون کیا گیاتھاعدالت مجبور لولی لنگڑی نظر آتی ہے. صرف نام ہے ورنہ بابری مسجد کے فیصلے سے یہ مضبوط نظیر قائم ہوگئ کہ جس کی لا ٹھی اس کی بھینس.انصاف کانام تک نہیں.ان حالات میں ملک سے محبت کرنے والے انصاف پسند سیکولر ہندوستانیوں کا فریضہ ہے کہ وہ اس کالے قانون کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس وقت تک اپنی بےباک آواز سے للکارتے رہیں جب تک یہ ظالمانہ غیر سیکولر قانون کالعدم نہ کردیاجائے,اگر حکومت یاعدالت نے یہ قانون ختم نہ کیاتو ہندوستان خانہ جنگی میں داخل ہوجائے گا احتجاج کا یہ سلسلہ اس وقت تک نہیں رک سکتا جب تک کہ تعصب پر مبنی یہ قانون ختم نہیں ہوجاتا. مسلمان اس قانون کو اسلام کی توہین تصور کرتاہے . اور اسلام کی توہین برداشت نہیں کی جاسکتی اس پر دوسو ملین ہندوستانی مسلمان خاموش نہیں بیٹھیں گے.

Story of the Prophet Solomonحضرت سلیمان کا واقعہ

بیہقی اور ابن عساکر نے ابومالک کی سند سے روایت لکھی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت سلیمان کا گذر ایک چڑے کے پاس سےہوا جو ایک چڑیا کےارد گردچکر لگارہاتھا حضرت سلیمان نے دیکھا تو اپنے ہمراہیوں سے دریافت کیا: تمہیں معلوم ہے یہ چڑیا سے کیا کہہ رہا ہے؟ انہوں نے عرض کیا ہمیں نہیں معلوم!آپ بتادیں!کیونکہ آپ ان کی زبان سمجھتے ہیں,آپ نے فرمایا یہ اس سے شادی کرناچاہتاہے,اور اس سے کہہ رہا ہے تو مجھ سے شادی کرلے میں تجھےدمشق کےمحلوں میں سے جس محل میں چاہوگی بسادوں گا حالاں کہ چڑے کو پتہ ہے کہ دمشق کے محلوں میں گھونسلے نہیں رکھے جاسکتے وہ سنگین ہیں اس کے باوجود چڑیاکو راضی کرنے کے لیے جھوٹ بول رہا ہے اور اکثر شادی کرنے والے جھوٹ بولتے ہیں