فجر کی نماز فرض ہے، جب کہ عیدین کی نماز واجب ہے، عیدین کی نماز کے وجوب اور صحیح ہونے کا مدار فجر کی نماز پر نہیں ہے ؛ لہذا اگر کسی شخص نے فجر کی نماز ادا کیے بغیر عیدین کی نماز ادا کرلی تو اس کی نمازِ عید ادا ہوجائے گی، البتہ فجر کی قضا اس کے ذمہ لازم ہے ، جس کی ادائیگی یاد آتے ہی کرنا ہوگی، بلاعذر قضا کرنے اور یاد آنے کے بعد بھی قضا میں تاخیر پر گناہ ہوگا۔
No comments:
Post a Comment