https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Sunday, 17 November 2024

جاب کے مقام پر قصر یاپوری نماز پڑھیں

 اگر کوئی  شخص اپنے وطن سے سوا ستتر  کلو میٹر یا اس سے زیادہ   دور  ڈیوٹی  کے فرائض سرانجام دے رہا ہو  ،  تو وہ  اس کا وطنِ اصلی  تو نہیں،  البتہ اگر   اس کا  وہاں  کمرہ ہے اور  سامان ہے، نیز  اس  نے وہاں ایک مرتبہ 15 دن اور 15 راتیں  یا اس سے زیادہ  دن اقامت کی نیت سے رہا ہو تو وہ جگہ اس  کے لیے وطنِ اقامت  ہوجاتاہے،  اس لیے وہ شخص وہاں پوری نماز پڑھے گا، اور اگر  اس  شخص نے  وہاں  ایک مرتبہ بھی 15 دن  اور پندرہ راتیں  اقامت کی نیت سے نہیں رہا تو  وہ جگہ اس  کے لیے وطنِ اقامت نہیں ہوتا، لہذا  وہ  وہاں مسافر والی نماز یعنی قصر پڑھے گا۔

لہذا صورتِ  مسئولہ میں سائل کی جہاں  ڈیوٹی ہے، وہ  اس کے وطنِ اصلی سے   چوں کہ مسافت شرعی پر  ،اس لیے  وہاں مسافر والی نماز یعنی   قصر  پڑھے گا ،   البتہ سائل نے اگر   وہاں ایک مرتبہ 15 دن(چوبیس گھنٹے کے حساب سے) اقامت  کی نیت سے رہاہے  تو وہ جگہ  اس  کے لیے وطنِ اقامت ہے،  سائل  وہاں پوری نماز پڑھے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(من خرج من عمارة موضع إقامته) من جانب خروجه (قاصدًا) و لو كافرًا، ومن طاف الدنيا بلا قصد لم يقصر (مسيرة ثلاثة أيام ولياليها) من أقصر أيام السنة و لا(صلى الفرض الرباعي ركعتين) وجوبا لقول ابن عباس: إن الله فرض على لسان نبيكم صلاة المقيم أربعًا (حتى يدخل موضع مقامه)."

(کتاب الصلوۃ، باب صلوۃ المسافر، ج:2، ص:122/ 123، ط: سعید)

وفیہ ایضاً:

"(الوطن الأصلي) هو موطن ولادته أو تأهله أو توطنه..(قوله الوطن الأصلي) ويسمى بالأهلي ووطن الفطرة والقرار ح عن القهستاني...(قوله ويبطل وطن الإقامة) يسمى أيضا الوطن المستعار والحادث وهو ما خرج إليه بنية إقامة نصف شهر سواء كان بينه وبين الأصلي مسيرة السفر أو لا، وهذا رواية ابن سماعة عن محمد وعنه أن المسافة شرط والأول هو المختار عند الأكثرين قهستاني."

(کتاب الصلوۃ، باب صلوۃ المسافر، ‌‌مطلب في الوطن الأصلي ووطن الإقامة، ج:2، ص:131، ط: سعید)

1 comment:

  1. یہاں دی گئی فہرست کو سوالات کی شکل میں تبدیل کیا گیا ہے:

    1. داڑھی کے بال اکھاڑ کر پیشاب کرنے والی عورت کی سزا کیا ہے؟


    2. تعویذ کی تحریم کے بارے میں کیا حکم ہے؟


    3. قرآن کی شان میں گستاخی کرنے والے کے لیے کیا حکم ہے؟


    4. قرآن پاک کی شان میں گستاخی کرنے کا حکم کیا ہے؟


    5. قرآن کریم کا احترام نہ کرنے کی حالت میں مخلوق کا کفر ہونے کے باوجود کیا حکم ہوگا؟


    6. باقی لڑائی میں قرآن پاک کو پیروں سے روندنے کا کیا حکم ہے؟


    7. کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ نے قرآن کریم پر رکھا تھا؟


    8. حضرت امیر معاویہ کے یزید بن معاویہ کے حق میں کہنے کے بعد توہین کرنے کا حکم کیا ہے؟


    9. یزید بن معاویہ کو کافر یا ملعون کہنے والے کے لیے کیا حکم ہے؟


    10. قانون شریعت کو نہ ماننے والے کا حکم کیا ہے؟


    11. رسم و رواج کے سبب سے حکمِ شریعت کو نہ ماننے والے کا کیا حکم ہے؟


    12. "شریعت کے پابند نہیں، قانون کے پابند ہیں" کہنے والے کا حکم کیا ہے؟


    13. حکمِ عدالت کو حکمِ شریعت پر ترجیح دینے کا حکم کیا ہے؟


    14. شریعت کا برادری کے معاملات سے کوئی تعلق نہ ہونے کے کہنے والے کا کیا حکم ہے؟


    15. دیوی اور دیوتا کا غذا کھانا کیا ہے؟


    16. جو شخص نوحہ کو فرض نہ مانے اس کا کیا حکم ہے؟


    17. منکر زکوٰۃ کی تقریب میں شرکت کا کیا حکم ہے؟


    18. مرتکب منکرات کی تقریب میں شرکت کا حکم کیا ہے؟


    19. دینی مسائل کا مذاق اڑانے والے کا کیا حکم ہے؟



    اگر آپ کو ک

    ReplyDelete