https://follow.it/amir-samdani?action=followPub

Friday 4 February 2022

میری امت گمراہی پرجمع نہیں ہوگی. حدیث

 وعن ابن عمر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:”إن اللہ لا یجمع أمتی أو قال: أمة محمد علی ضلالة وید اللہ علی الجماعة ومن شذ شذ فی النار“․ رواہ الترمذی․

ترجمہ: ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ میری امت کو یا فرمایا امت محمدیہ کو گمراہی پر جمع نہیں کرے گا“․․․ (مشکاة، ص:۳۰باب الاعتصام بالکتاب والسنة، ط: یاسر ندیم اینڈ کمپنی دیوبند) حدیث میں اجماع امت کے معیار حق ہونے پر دلیل ہے اور مطلب یہ ہے کہ امت کا سواد اعظم معصیت وضلالت پر اتفاق نہیں کرسکتا۔

No comments:

Post a Comment